اسلامی بہنوں کی مجلس دارالسنّہ
للبنات کے زیر اہتمام21جون 2020ء
بروز اتوار اوکاڑہ شہر کی مجلس دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن ،اوکاڑہ دارالسنہ
ذمہ دار اسلامی بہن اور معلمات و ناظمات نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آن لائن درجہ لگنے پر کلام کیا نیز مزید آن لائن نظام کو مضبوط کیسے بنایا جائے اس حوالے سے نکات دئیے۔
پاکستان نگران
اسلامی بہن کا شعبہ فیضان مرشد کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20جون 2020ء بروز ہفتہ پاکستان نگران اسلامی بہن کا شعبہ فیضان مرشد کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان
سطح اور زون سطح شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا
تقابل کرتے ہوئے آن لائن کورس کرنے کی ترغیب دلائی نیزمنسلک اسلامی بہنوں کی فہرست
تیار کرنے، پیپر ورک مکمل کرنے،ماہانہ اجلاس وقت پر لینے، کارکردگی وقت پر جمع کروانے، ماتحت کے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی چیک کرنے
کا ذہن دیا۔
کراچی ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کا زون شارٹ کورسز ذمہ
داراسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
ِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کا زون
شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ
اجلاس ہوا جس میں کراچی ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور کورسز میں ہونے والے ٹیسٹ کے بارے میں رہنمائی کی نیزاسلامی
بہنوں سے مدنی عطیات کی اپڈیٹ لی ،اس وقت جاری کورسز پر مشورے مسائل پر غور وفکر
ہوا اور اس کے علاوہ ذاتی مطالعے کے ہدف
بھی دئیےگئے۔
اسلامی بہنوں کے لیے ماہِ جولائی
2020ء میں 90 دن کا تجوید القراٰن کورس ہونے جارہا ہے
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یکم جولائی 2020ء بروز بدھ سے پاکستان میں 90 دن کا تجوید القراٰن کورس ہونے جارہا ہے۔اس کورس کادورانیہ روزانہ 2 گھنٹے ہیں۔
کورس
کی خصوصیات:
اس کورس میں
قراٰن کے ساتھ ان کو تجوید کے اہم قوائد سیکھائے جائیں گے نیز فرض علوم میں وضو،
غسل ،نماز کے مسائل کے ساتھ باطنی امراض سے آگاہی بھی نصیب ہوگی۔
کورس
میں کیا سیکھایا جائے گا:
اس کورس میں
راہنمائے مدرسین کتاب، فیضانِ تجوید، قراٰن پاک ، باطنی بیماریوں کی معلومات اور فیضانِ
نماز کتاب سے درس بھی شامل ہے۔
کورس
کرنے والی کے لیے شرائط:
عمر کم از
کم 16 سال ہو، اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو، ایسی اسلامی بہنیں جو ناظرہ پڑھی ہوئی
ہوں مگر ناظرہ میں کامیاب نہ ہوتی ہوں ان اسلامی بہنوں کو داخلہ دیا جائے گا۔
کورس
کون سی اسلامی بہن کرسکتی ہے :
جو مدرسات
، ناظرہ پاس نہیں کر پاتی ہیں، یا ناظرہ کا امتحان دے کر مدرسۃالمدینہ بالغات میں
تدریس کرنے کی خواہش رکھتی ہو۔
یہ کورس آن لائن ہوگامزید معلومات کے لئے اس میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
Cours.madrasabaligat@dawateislami.net
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
ہوا جس میں پاکستان کی تقریباً 38 ریجن وزون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاک
سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورقراٰنِ
پاک درست پڑھنے، پڑھانے کے موضوع پر بیان کیا نیز تجوید پاس اسلامی بہنوں کو قراٰنِ
پاک پڑھانے کا ذہن بھی دیا۔
مجلس مدنی انعامات کے تحت29شوال المکرم کوپاکستان و بیرون ممالک میں مختلف
مدنی کاموں کا سلسلہ
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ29شوال المکرم1441ھ کو پاکستان و بیرون
ممالک میں 7ہزار271اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔9ہزار534 اسلامی بہنوں
نے نفل روزے رکھے۔29 ہزار32اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔24ہزار226اسلامی
بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔25ہزار194اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی
ترکیب بنائی۔26ہزار242 اسلامی بہنوں نے غور و فکر کے ذریعے اپنے اعمال کا محاسبہ کیا۔13ہزار375اسلامی
بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام حیدر آباد ریجن میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات
کے متفرق کام مضبوط کرنے کےلئے اہداف دئیے
گئے۔اختتام پر اسلامی بہنوں نے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے نیتیں بھی پیش کیں ۔
دعوت اسلامی کی مجلس کورسز آن لائن پاکستان
للبنات کے تحت لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں 753 مقامات پرآن
لائن مختلف کورسز کا سلسلہ ہوا جن
میں 10 ہزار 168 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں ۔ اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں اپنی خاص
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے..
پچھلے ہفتے
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”میٹھی زبان-قسط 7“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
ِ اہتمام19 جون 2020ء کو فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان مجلسِ
مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن سمیت ریجن اور زون سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت مدنی
انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں مدنی انعامات کا مدنی
کام کیسے کیا جائے اس پرنکات دئیے نیز مدنی
مذاکرہ کی اہمیت اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔
شمالی زون لا ہور میاں میر کابینہ میں بذریعہ کانفرنس کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
ِ اہتمام19 جون 2020ء کو شمالی زون لا ہور میاں میر کابینہ میں
بذریعہ کانفرنس کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 28اسلامی بہنوں
نےشرکت کی مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل
کرنے کا ذہن دیا اور روزانہ اپنے اعمال
کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
شمالی زون لاہو ر ڈویژن جوڑے پل میں مختلف مقامات پرمدنی انعامات
اجتماعات کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیر ِ اہتمام18
جون 2020ءکو شمالی زون
لاہو ر ڈویژن جوڑے پل میں مختلف مقامات پرمدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 95اسلامی بہنوں
نے بذریعہ اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے
بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا
ذہن بھی دیا ۔
Dawateislami