اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے  زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورماتحتوں کے ساتھ اجلاس کرنے، کارکردگی شیڈول وصول کرنے اور چیک کرنے کی ترغیب دلائی۔ لاک ڈاون کے ایام میں ذمہ دار سے رابطہ رکھنے اورمزید ٹیلی فونک علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے  زیر ِ اہتمام مئی 2020ء میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں 7ہزار592 اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت دی گئی جبکہ بیرون ممالک میں 7ہزار108 اسلامی بہنوں کو فون کے ذریعے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کوسز کے زیر ِ اہتمام    حیدرآباد ریجن میں آنیوالے طہارت کورس کی تیاری کے لیے اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ اور ٹیسٹ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں حیدرآباد ریجن کی مختلف زون سے 4اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جبکہ دیگر 4اسلامی بہنوں کی ٹیسٹ کے لئے تربیت کی گئی تاکہ وہ باآسانی ٹیسٹ میں کامیاب ہوسکے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کوسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن کے نواب شاہ زون میں بذریعہ اسکائپ” مفتاح الجنہ کورس“کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز، وضو اور غسل کے درست طریقے سے متعلق معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 12 جون 2020ء بروز جمعہ شارٹ کورسز کی ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہواجس میں پاکستان سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مفتشہ ٹیسٹ کے سلسلے میں لاک ڈاون کے دنوں کو سامنے رکھتے ہوئے آنے والے کورس کیلئے نصاب کی ترکیب بنی جس پر ریجن مشاورت کے ساتھ اہم امور پر مشاورت ہوئی تا کہ آنے والے کورس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ مدرسہ مل سکیں اور ان کے ذریعے پاکستان بھر میں لنک اور بالمشافہ ہونے والے کورس کی تعداد بڑھائی جا سکے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12جون 2020ء بروز  جمعہ لاہور میں زون نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں شمالی لاہور،جنوبی لاہور اور گوجرانوالہ کی زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورسالانہ ڈونیشن کافالواپ کرتے ہوئے مزید ڈونیشن بڑھانے کے لئے نکات بیان کئےنیزمدنی کاموں کے حوالے سے بھی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12جون 2020ء بروز  جمعہ اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ وحوصلہ افزائی کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے مزید ڈونیشن کرنے کی ترغیب دلائی نیزکوائف فارم فل کرنے کا طریقہ اور لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلتے وقت کن احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھا جائے اس پر کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12جون 2020ء بروز  جمعہ چکوال اور جہلم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن کی موجودہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ڈونیشن کی ریکوری مکمل کروانے کا ہدف دیا ،آٹھ مدنی کاموں کے اہداف کا فالو اپ ،تقرریوں کا فالو اپ ، کوائف فارم فِل کرنے کا طریقہ اور لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلتے وقت کن احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھا جائے اس پر کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12 جون 2020ء  کو شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہن کا پاک سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اور مجلس بیرون ملک کی شارٹ کورس ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہن نے انہیں بالخصوص پاکستان میں ہر ہونے والےکورس کی ابتداءمیں مدنی خبریں دینےکی طرف توجہ دلائی تاکہ شرکت کی خواہشمند اسلامی بہنیں کورس کرسکیں اور کورس کے ختم ہونے پر بھی خبر دینےکا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام11 جون 2020ء  کو لاہور ریجن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن سمیت، لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ داراور لاہور ریجن کی تمام زون مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کام کی اہمیت کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز سہل اور مو ثر انداز میں مدنی انعامات اور محاسبۂ نفس کو عام کرنے کے حوالے سےتربیت کی جبکہ وہ علاقے جہاں افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے مدنی کام میں مسائل ہیں وہاں بھی اس مجلس کے مدنی کام کو بڑھانے کے بارے میں مفید مشورے دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام11 جون 2020ء  کو کراچی ملیر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں دو ڈویژن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملیر کی کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکارکردگی بڑھانے کے لئے اور مدنی مذاکرہ کارکردگی مکمل موصول کرنے پر نکات فراہم کئے نیز شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11جون 2020ء بروز  جمعرات سیالکوٹ کابینہ میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن و زون مشاورت سمیت 79 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے "ماں اور تربیت اولاد" کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔