28 جمادی الاخر, 1446 ہجری
برمنگھم ریجن میں مجلس رابطہ اور
شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس
Sat, 20 Jun , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں برمنگھم ریجن میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ
اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی سطح کی مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دارا
اسلامی بہن، ریجن مشاورت تا تمام کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس
میں شریک اسلامی بہنو ں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز کابینہ ذمہ داران کو لاک ڈاؤن کے دوران شخصیات
سے کیسے رابطہ کرنا ہے اوراس وبائی بیماری کے دوران مدنی کام کو کیسے پھیلایا جائےاس
حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔