
قراٰن کی خدمت کرنے اور دینِ اسلام کی باتیں
بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 29 اگست 2023ء بروز منگل مظفر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں صوبہ کشمیر کی نگران اور مظفر آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران سمیت
دیگر اسلامی بہنیں موجود تھیں۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کے 8 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے دینی کاموں کی بروقت انٹری کرنے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے طے شدہ شیڈول بنانے اور ماہانہ مدنی
مشورے لینے سمیت مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔
پونچھ ڈویژن میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

29 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت پونچھ ڈویژن کی ذمہ داران
کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ کشمیر
کی نگران اور پونچھ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
شرکت ہوئی ۔
شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت کے لئے راولپنڈی شہر سےنگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ احساس ِذمہ داری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں
کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

رحمت کالونی،
رحیم یار خان کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 26 اگست 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ آمد ہوئی۔
اس موقع پر اسٹاف و طالبات کے لئے ایک سیشن منعقد ہوا جس میں
جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ ، معلمہ و طالبات اور اسٹاف کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”دعوتِ اسلامی کے احسانات “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور 8 دینی
کاموں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے عملی طور پر اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر معلمات و طالبات
نے ذمہ داریاں لینے اور عملی طور پر دینی
کام کرنے کی نیتیں کیں ۔
بہاولپور ڈویژن کی رحیم یار خان ڈسٹرکٹ میں ہونے
والے دینی کاموں کے متعلق میٹنگ

رحیم یار خان شہر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے سلسلے
میں 26 اگست 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور ڈویژن کی رحیم یار
خان ڈسٹرکٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور ڈویژن کی نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ
ذمہ داران، رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کی نگران ،
شعبہ ذمہ داران ، تحصیل نگران اور یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اہداف بنا کر دینی کام کرنا“ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی کاموں میں
درپیش مسائل اور اُن کے حل پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے، سافٹ ویئر اینٹریز مکمل کرنے کا
ذہن دیا اور سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا ۔

بلوچستان کے شہر سبی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 24 اگست 2023ء بروز جمعرات سبی ڈویژن کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ
بلوچستان کی نگران، سبی ڈویژن کی نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران اورشعبہ ذمہ داران سمیت رہائشی ذیلی کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
معلومات کے مطابق مدنی
مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ” اہداف میں کامیابی کیسے ملے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں آنے والے مسائل
نیز اُن کے حل پر تبادلۂ خیال کیا ۔
اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے اور سافٹ ویئر اینٹریز مکمل کرنے کا
ذہن دیتے ہوئے سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا ۔
آخر میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی بہنوں کو
عالمہ کورسز (درسِ نظامی) کروانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی 2023ء میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اجتماع
کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بہنوں کو تقویٰ و پرہیز گاری اپنانے کا ذہن دیا۔

کوئٹہ بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں
رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت پچھلے دنوں کا
شیڈول ہوا۔
24 اگست2023ء بروز جمعرات رکنِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ فیضان اسلامک اسکول
سسٹم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے،
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ شیڈول رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز
کے ہونے والے 1 ڈے لرننگ سیشن میں شرکت کی
جس میں انہوں نے تینوں شعبہ جات کی ذمہ
داران اور مدرسات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
داران اور مدرسات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نئے مدارس المدینہ گرلز کھولنے کے
اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی
مدرسۃ المدینہ پڑھانے کے لئے تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے خود کو پیش کیا جبکہ 6
اسلامی بہنوں کے ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ دلوائے گئے۔

دنیا بھر میں خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اگست 2023ء بروز بدھ رکنِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن ( نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز) کا دینی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ بلوچستان کے
جامعۃ المدینہ گرلز میں شیڈول ہواجہاں انہوں نے طالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان
کیا۔
بعدِ بیان رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اُن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے
انہیں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا بھی
سلسلہ ہوا۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں ہونے والے نیو سوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ گرلز کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی مشورے اور ریلوے ہاؤسنگ
سوسائٹی میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔
میمن نگر کے ہفتہ واراجتماع میں صاحبزادیِ عطار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد

23 اگست 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام میمن نگر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی
آمد ہوئی۔
راولپنڈی شہر کے سٹی
ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد، 26 اسلامی بہنوں کی شرکت

اسلامی بہنوں کو دینی و شرعی مسائل سکھانے کے
لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء بروز منگل راولپنڈی شہر کے سٹی ٹاؤن میں
کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دورانِ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی
بہنوں کو غسلِ میت کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا
نیز شرکا کی جانب سے اس حوالے سے پیش آنے
والے معاملات و سولات بیان کئے گئےجن کی شرعی رہنمائی کے بعد جوابات دیئے گئے۔
بعدِ اجتماع وہاں موجود اسلامی بہنوں نے کفن دفن
للبنات کا ٹیسٹ دینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اگست 2023ء بروز بدھ خضدار شہر میں قلات ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا
گیاجس میں صوبہ بلوچستان نگران، قلات ڈویژن نگران و ڈویژن سطح کی شعبہ
ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران و شعبہ ذمہ
داران ، تحصیل نگران و شعبہ ذمہ داران اور رہائشی ذیلی کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کا حل بیان کرتے ہوئے سستی کے باعث دینی کاموں میں ہونے والے نقصانات پر کلام کیا۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے، ماہانہ مدنی مشوروں میں شرکت کرنے ، نئی جگہوں پر دینی کام کا آغاز
کرنے اور سافٹ ویئر انٹریز مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز سابقہ اہداف کا فالو اپ بھی لیا ۔
آخر میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کام
کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں
کے اہداف بھی دیئے۔
صوبہ بلوچستان کی اسلامی بہنوں کے درمیان علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ

اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء بروز منگل صوبہ بلوچستان کی اسلامی بہنوں کے درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
دینے کا سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے صوبہ بلوچستان نگران اور کوئٹہ میٹروپولیٹن
نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مل کر کوئٹہ
شہر میں مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔
اس دوران ذمہ داران نے مقامی اسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔