17 اکتوبر
2023ء بروز منگل جامعۃ المدینہ گرلز ترنول اسلام آباد کے اسٹاف کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں ناظمات و معلمات سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
17 اکتوبر 2023ء بروز منگل جامعۃ المدینہ گرلز ترنول اسلام آبادمیں طالبات کےلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ
سیشن نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”8 دینی کاموں کی اہمیت اور ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے موضوع پر بیان کیا اور ٹیلی تھون کے متعلق شرکا کی ذہن
سازی کی۔
آخر میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے سیشن میں شریک طالبات کو
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
فیضانِ صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت
اور مجلس انٹرنیشنل افیئر کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے عالمی
مجلسِ مشاورت اور مجلس انٹرنیشنل افیئر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ 25
ستمبر 2023ء کو کراچی کے فیضانِ صحابیات میں منعقد ہوا ۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو
اپ لیا جس میں شعبہ شارٹ کورسز میں ڈیلی کلاس، صراط الجنان، فقہ کورس اور سیکھنے
سکھانے کے حلقے کی نمایاں کارکردگی رہی۔
ستمبر 2023ءبیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے تقسیمِ رسائل کی کارکردگی
اسلام و سنتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم
کی ترویج و اشاعت کے لئے قراٰن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
لوگوں کے درمیان کُتُب و رسائل تقسیم کئےجاتے ہیں۔
معلومات کے مطابق شعبہ مکتبۃ المدینہ اور شعبہ تقسیم ِ
رسائل کے تحت بیرونِ ممالک میں تقسیمِ
رسائل کئے گئے تاکہ لوگ اس کے ذریعے علمِ دین حاصل کریں اور اسلام کی تعلیمات
پھیلتی رہیں۔
اسی مقصد کے تحت ستمبر 2023ء میں بیرونِ ملک کی
خاص و عام اسلامی بہنوں کے درمیان جو تقسیمِ رسائل ہوئے اُن کی کارکردگی درج ذیل
ہے٭ٹوٹل کُتُب تقسیم:1 ہزار 730 ٭ٹوٹل رسائل تقسیم11 ہزار 965۔
اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے والے مختلف شعبہ
جات کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 14اکتوبر 2023ء کو آن لائن
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ڈونیشن
بکس للبنات،روحانی علاج للبنات،فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز ، شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات،شعبہ فیضانِ مرشد للبنات، شعبہ اصلاح اعمال للبنات اور شعبہ نیو سوسائٹیز گرلز(ملک و صوبہ سطح ) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا
نیز شخصیات اجتماع کے متعلق کلام کیا۔
شعبہ تعلیم للبنات، شعبہ شارٹ کورسز اور شعبہ فیضانِ
صحابیات کی آن لائن میٹنگ
13اکتوبر
2023ء کو تبلیغِ دین کرتے ہوئے لوگوں کو اسلام کے دامن سے وابستہ کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ
ہوئی جس میں شعبہ تعلیم للبنات، شعبہ شارٹ کورسز اور شعبہ فیضانِ صحابیات(ملک و صوبائی سطح) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے میٹنگ کے دوران ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے شخصیات اجتماع کا فالو اپ لیا ۔
لوگوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تعلیم
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13اکتوبر 2023ء بروز جمعہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں
ملک و صوبائی سطح کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات،گلی گلی مدرسۃ المدینہ اورقرآن ٹیچر
ٹریننگ کورسزکی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی
تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کے
لئے ہونے والے شخصیات اجتماع کا فالو اپ لیا
۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ٹیلی تھون کےمتعلق گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو اپنے اہداف جلد از جلد مکمل
کرنے پر مدنی پھولوں سے نوازا ۔
راجہ بازار ٹاؤن، راولپنڈی میں شخصیات اسلامی بہنوں کا اجتماع، ٹیلی تھون
کی ترغیب دلائی گئی
دعوتِ اسلامی کے تحت 13اکتوبر 2023ء بروز جمعہ راجہ بازار ٹاؤن، راولپنڈی میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے متعلق اسلامی بہنوں کو ترغیب
دلائی۔
بعدِ
اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور زیادہ سے
زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہدا ف دیئے ۔
کچہری ٹاؤن
لالکرتی راولپنڈی میں دعوتِ اسلامی
کے تحت 12اکتوبر 2023ء کو شخصیات اجتماع
منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر شخصیات اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی ۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت“ اور ”ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔
بعدِ اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےاسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے لئے ترغیب دلائی اور ٹیلی تھون کے
اہدا ف بھی دیئے ۔
صدر
ٹاؤن کراچی میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد، اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون جمع کروائے
صدر
ٹاؤن کراچی میں 15اکتوبر 2023 بروز اتوار عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اجتماع
منعقد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت“ اور ”ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔
شخصیات اجتماع میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ترغیب پر شخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروائے
جبکہ بعض اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں 60 یونٹ جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
پاکستان مشاورت و پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران
کا آن لائن مدنی مشورہ، مختلف امور پر کلام
دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر 2023 کو پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا
۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حج ٹریننگ کروانے کے لئے خوائش مند اسلامی
بہنوں کا ڈیٹا لینے سمیت دیگر مختلف امور پر گفتگو کی جن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ سفرِ شیڈول بناتے وقت احتیاطوں کا خیال رکھا جائے٭ شعبے کی نوعیت کے حساب سے مدنی مشورہ ، شیڈول اور وزٹ کی ترکیب بنائی جائے۔ آخر میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں
کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی ۔
مرد و خواتین کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم
کی شمع جلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2023ء کو کلفٹن کراچی میں محفلِ نعت کا اہتمام کیاگیا
جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ
نعت میں تلاوتِ قراٰن کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے سرورِ کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”موئے مبارک کے فضائل“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
نیز ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔محفل کے اختتام پر امیرِ اہلسنت
کی صاحبزادی سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور شرکا اسلامی بہنوں سے ملاقات
بھی کی۔
Dawateislami