انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  13 اکتوبر 2023ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار( عالمی سطح )، آفس ناظمہ اور آفس کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں ہونے والے سفر کے متعلق کلام کیا نیز جو فیملی سفر کروائی جاتی ہے اس کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس بارے میں اپنی اپنی رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے کاموں میں مزید ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


12 اکتوبر 2023ء کو دنیا بھر کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کا موں کا جائزہ لیتے ہوئے چند پالیسی بنانے پر مشاورت کی کہ کس انداز میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنا چاہیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دینی کام کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار احسن طریقے سے اداکرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر 2023ء کو فیضانِ صحابیات PIB کالونی میں شعبہ ڈونیشن بکس للبنات اور فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نرمی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بیان کے بعد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیرِ اہلسنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار سے مختلف سوالات کئے جن میں دینی کام و انفرادی عبادت کیسے ہو؟ پریشانیوں و مسائل کے ساتھ دینی کام کس طرح کیا جائے ؟ اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2023ء کو ایصالِ ثواب کے لئے کتیانہ میمن کمپلیکس  کراچی میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے قبر میں مردے پر آنے والی آزمائش کے بارے میں بتایا ۔

اسلامی بہنوں کی مزید تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

محفلِ نعت کے اختتام پر شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔


11 اکتوبر 2023ء بروز بدھ کراچی کے علاقے الہلال سوسائٹی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ شریف سے کیا گیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں 8 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی جبکہ چند اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی دعوت دی اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروانے کی نیتیں کروائیں۔


دینی و فلاحی کاموں میں لوگوں کی امداد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں سے ایک ڈیپارٹمنٹ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

معلومات کے مطابق ماہِ ستمبر 2023ء میں شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 1 ہزار 135 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 15 ہزار 735رہی اور 958 غسل میت ہوئے جن میں 1 ہزار 438 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا جبکہ 16 ہزار 67 رسائل تقسیم ہوئے۔

اسی طرح ماہِ ستمبر 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 93 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1 ہزار 414 رہی اور36 غسل میت ہوئے جن میں 39 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کئی سالوں سے خدمتِ دین کرنے،لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کر  رہی ہے۔

دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں کو پنج وقتہ نمازی بنا رہی ہے وہیں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کروانے میں مصروفِ عمل ہے۔ماہِ ستمبر 2023ء میں پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 924

روزانہ امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 لاکھ 17 ہزار 421

بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:7 ہزار 720

ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:84 ہزار 684

اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:10 ہزار 385

ان اجتماعات میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 74 ہزار 326

اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوتِ میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد:30 ہزار 172

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6 لاکھ 47 ہزار 62

اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:87 ہزار 317

دورانِ ماہ ہونے والے تمام مدنی کورسز کی تعداد :521

ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :9 ہزار 856


دعوتِ اسلامی کے تحت10اکتوبر    بروز منگل کشمیر کی میر پور کشمیر ، مظفر آباد اور پونچھ ڈویژنز کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کشمیر ، میر پور کشمیر ، مظفر آباد اور پونچھ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2023ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق مشاورت کی ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔ 


دینی و فلاحی کاموں کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر    بروز منگل صوبہ بلوچستان کی لورالائی ، رخشان ، نصیر آباد ، سبی ، مکران ، قلات اور کوئٹہ ڈویژنز کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، لورالائی ، رخشان ، نصیر آباد ، سبی ، مکران ، قلات اور کوئٹہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران نیز میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنیں موجود تھیں۔

ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے تعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی جبکہ ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے ۔ 


پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی فلاحی امداد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2023ء    بروز منگل صوبہ سندھ کی سکھر ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نگرانِ صوبہ سندھ ، نگران سکھر ڈویژن اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون (عطیات مہم) کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق گفتگو کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 9 اکتوبر  2023ء بروز پیر صوبہ پنجاب کی لاہور ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، لاہور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں بالخصوص ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اکتوبر  2023ء بروز ہفتہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی مردان ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور،کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنزکا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نگرانِ صوبہ خیبر پختونخواہ ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور،کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران نیز میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں بالخصوص ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شخصیات اجتماع کے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔