
دعوتِ اسلامی کے تحت 22 ستمبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ فیضان صحابیات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں تمام صوبہ و سٹی نگران، شعبہ فیضان صحابیات کی پاکستان،صوبہ اور ڈویژن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات کے دینی کاموں اور اہداف کا جائزہ لیتے ہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
کراچی ڈویژن 2 کے جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات
کے لئے رداپوشی اجتماع کا انعقاد

سبزی منڈی عسکری پارک کراچی میں گزشتہ روز عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ڈویژن 2 کے جامعۃ المدینہ گرلز کی
طالبات کے لئے رداپوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم اور سنتوں بھرے
بیان کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے طالبات اسلامی بہنوں کی
رداپوشی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔
آخر میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین نے طالبات
پر انفرادی کوشش کی اور تحائف تقسیم کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈی ایچ اے فیز 6 کراچی میں شخصیت اسلامی بہن کی
رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد

24 ستمبر 2023ء بروز اتوار ڈی ایچ اے فیز 6 کراچی میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی
رہائش گاہ پر ربیع الاول کے سلسلے میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور
پر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی
صاحبزادی اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد سمیت کم و بیش 85 شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
محفلِ
نعت میں تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ
و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ و سلم “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکائے
محفل کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات اور ڈی ایچ اے میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے مختلف دینی کاموں کو بذریعہ پریزنٹیشن دکھایا۔
اس محفلِ نعت میں انڈونیشیا سے آئی ہوئی اسلامی
بہنوں نے عربی میں قصیدہ شریف پڑھا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔
بعدازاں اہلِ خانہ کی جانب سے مکتبۃ الدینہ کے
کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے نیز شرکائے محفل نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان
آن لائن ”آئیے دینی کام سیکھیں “ کورس کا انعقاد

پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے
منسلک کرنے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 16 تا 20 ستمبر 2023ء صوبہ
کشمیر، صوبہ بلوچستان ، صوبہ گلگت بلتستان ، صوبہ کے پی کے اور اسلام آباد سٹی کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن ”آئیے دینی کام سیکھیں
“ کورس ہوا۔
معلومات کے مطابق اس کورس میں صوبہ وسٹی تا ڈسٹرکٹ نگران اور بعض تحصیل و زون نگران سمیت دیگر مختلف سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نگران
کے مدنی پھولوں“ پر کلام کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں ، نگران کی
جاب ڈسکرپشن،کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم کے حوالے سے مشاورت کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
15ستمبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ،کراچی سٹی میں ڈسٹرکٹ سطح
، اسلام آباد سٹی و زون سطح کی شعبہ ذمہ
داران اور تمام صوبہ /سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ
رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے صوبہ وڈویژن کے سفری شیڈول اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا۔
مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے حوالےسے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

صوبہ پنجاب کی ملتان ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 13ستمبر 2023ء بروز بدھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
صوبہ پنجاب کی نگران، ملتان ڈویژن و
ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا اور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بہاولپور
ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ، دینی کاموں پر مشاورت

11ستمبر 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب کی بہاولپور ڈویژن
کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، بہاولپور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران
اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کی۔
اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن بہاولپور میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں اہداف کا جائزہ لیا اور سافٹ ویئر انٹری و تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
سرگودھا
ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ، مختلف امور پر گفتگو

خدمتِ قراٰن میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11ستمبر 2023ء
بروز پیر صوبہ پنجاب کی
سرگودھا ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں صوبہ پنجاب کی نگران ، سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی
نگران اسلامی بہنیں شریک تھیں۔
مدنی مشورے میں گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی شہر سے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ
رائے کے آداب “کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے سرگودھا ڈویژن میں ہونے والے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا نیز سافٹ ویئر انٹری و تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
ماہِ اگست 2023ء میں عالمی سطح پرہونے والے شعبہ کفن دفن للبنات کے دینی کام

کئی سالوں سے خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت
ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے
ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔
اگست 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ
ملک میں 68 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشنز ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل
کرنے اسلامی اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 999 رہی نیز 31 غسل میت ہوئے جن میں 38 لواحقات
سے تعزیت کا سلسلہ رہا۔
اسی طرح ملکِ پاکستان میں 1 ہزار 111 مقامات پر
کفن دفن ٹریننگ سیشنز ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد کم و بیش 15 ہزار 609 رہی جبکہ 911 غسل میت ہوئے جن میں 1 ہزار 143 لواحقات سے
تعزیت کا سلسلہ رہا اور 11 ہزار 436 تقسیمِ
رسائل ہوئے۔

دینِ اسلام کی خدمت میں اعلیٰ کردار ادا کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 ستمبر 2023ء بروز جمعہ صوبہ پنجاب کی نگران اور ڈی جی خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کاآن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ
رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
صوبہ پنجاب کی
ساہیوال ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ، 8 دینی کاموں کا جائزہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 8 ستمبر 2023ء بروز جمعہ صوبہ پنجاب کی ساہیوال ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
صوبہ پنجاب کی نگران اور ساہیوال ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے
مختلف اہم نکات پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ساہیوال ڈویژن کی خواتین میں ہونے
والے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا نیز سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے شرکا اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی۔
فیصل آباد
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آن لائن مدنی مشورہ

صوبۂ پنجاب پاکستان کی فیصل آباد ڈویژن میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق 8 ستمبر 2023ء بروز جمعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، فیصل آباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور میٹروپولیٹن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورےمیں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں مشغول رہنے کا ذہن دیا۔
شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا نیز سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل کرنے کی
ترغیب دلائی۔