شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی پاکستان و عالمی
سطح کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
8 دسمبر 2023ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات
دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی پاکستان و عالمی سطح کی
ذمہ دار اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ
بکنگ اورسیز کے کیا اہداف ہونے چاہیئے اس
پر گفتگو کی۔
نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول ”ہفتہ
وار اجتماع میں شرکا کی تعداد بڑھانی ہے“ کے حوالے سے 3 دسمبر 2023ء کو عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
ا س مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی کاموں کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے
انہیں مذکورہ مدنی پھول کے مطابق کوشش کرنے اور اس کام کو کیسے آگے بڑھایا جائے اس
پر مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں 1 دسمبر 2023ء کو پاکستان مشاورت فیصل آباد کی اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے” ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟ “ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں
کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا
تھا کہ ایک ذمہ دارہ کے اندر یہ اوصاف ہونے چاہیئے مثلاً خوفِ خدا رکھنے والی ہو،
عشقِ مصطفیٰ کے ساتھ دینی کام کرنے والی ہو اور درگزر کرنے والی ہونا چاہیئے۔
شعبہ کفن دفن للبنات کی عالمی سطح وملکی سطح کی
ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے سلسلے میں 1 دسمبر 2023ء کو عالمی سطح و
ملکی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کے درمیان ہونے والے کفن دفن کورس اور
اس کے ٹیسٹ کے نظام سے متعلق کلام کیا نیز کورس کا طریقۂ کار طے کرنے پر مدنی
پھول دیئے۔
پاکستان مشاورت
اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 1 ، 2 اور 3 دسمبر 2023ء کو فیصل آباد شہر کی فیضانِ صحابیات میں 3 دن پر مشتمل مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
شرکت ہوئی ۔
نگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے ”ڈیجیٹلائزیشن
اور تحریک بیان“ کے موضوع پر بیان کی نیز مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار کے ساتھ پیش آنے والےمسائل اور اُن کی تجاویز پر کلام کیا۔
ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کے لئے اپنی اپنی رائے و تجاویز پیش کیں اوراسلامی
بہنوں کے دینی کاموں کی مختلف کارکردگیوں کو بیان کیا جبکہ تقرری کا جائزہ بھی لیا گیا۔
فیصل آباد
ڈسٹرکٹ میں شخصیات اسلامی بہنوں
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
30 نومبر 2023ء کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت شخصیات
اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا۔
حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف
پڑھا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”ایمان کابیج اور پھل“
کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ایمان کے متعلق چند ضروری باتیں
بتائیں۔
30نومبر 2023ء کو سمندری شہر ، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی تمام نگران و
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے خواتین
کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیا اوراخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت۔مدنی مشورے کے
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں آنے والے مسائل سنے اور اُن کا حل بتایا۔
5 دسمبر
2023ء کو فیصل آباد، پنجاب میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان صحابیات کی اسلامی بہنوں کامدنی
مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کی سطح
فیضان صحابیات ذمہ دار ، ناظمات ، معلمات اور خادمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد شہر کی فیضانِ صحابیات میں صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دینی و فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
والی عاشقانِ رسول کی دینی دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2023ء کو فیصل آباد شہر کی فیضانِ صحابیات میں صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ صوبۂ پنجاب، صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈویژن اور نگرانِ میٹروپولیٹن
سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک تھیں۔
مدنی پھول بیان کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت
کی اور ماہ ِہفتہ واراجتماع منانے کے مدنی پھول بیان کئے۔
پاکستان کے شہر
فیصل آباد میں 4 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، نگرانِ فیصل آباد ڈویژن و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ فیصل آباد میٹروپولیٹن ڈسٹرکٹ ، نگران تحصیل و ٹاؤن اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ ڈونیشن بکس ملک و بیرون ملک اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 12 دسمبر 2023ء بروز منگل اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملک و بیرون ملک کی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ابو
ماجد محمد شاہد عطاری نے سابقہ نکات کا جائزہ لیا ،آئندہ کی پلانگ کے متعلق مدنی پھول اور اہدف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی جانب سے بھیجیں گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
اللہ پاک کے فضل و
کرم اور مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی نظرِ
عنایت سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا دینی کام ملک و بیرونِ ملک کی خواتین میں ہر آنے والے
دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اسی سلسلے میں سندھ
کے شہر کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مجلس اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جبکہ بیرون ملک اور بیرون
شہر میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹر نیٹ اس مدنی مشورے میں شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تمام
ممالک (خصوصاً ریجن
نگران اورشعبہ انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں) کے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ لیا جس میں کئی اسلامی بہنوں کی کارکردگی 100 فیصد رہی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس
میں اُن کا کہنا تھاکہ ہم لوگ مشورہ دیتے ہیں، لوگ ہم سے نجی معاملات میں مشورہ
کرتے ہیں۔مشورہ دینے والی امین ہے لہٰذا بہت سوچ و بیچار کے بعد مشورہ دینے کی
عادت بنائی جائے ۔
Dawateislami