بہاولپور ڈویژن میں جامعۃ المدینہ گرلز کی فارغ ا لتحصیل طالبات کے لئے ردا پوشی کی تقریب کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اکتوبر 2023ء بروز اتوار بہاولپور ڈویژن میں شعبہ جامعۃ المدینہ
گرلز کی فارغ ا لتحصیل طالبات (عالم کورس مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں)کے لئے ردا پوشی
کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور
اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ تقریب وہ لمحہ بھی آیا جب امیرِ اہلِ
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی
صاحبزادی نے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والی طالبات کی رداپوشی کی (چادریں اوڑھائیں)اور اُن
کے درمیان اسناد کی تقسیم کیں۔
بعد نماز ظہر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی صاحبزادی نے شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نےخدمات دین کے مختلف شعبہ جات کے لئے دعوتِ اسلامی کوڈونیشن دیئے نیز شخصیات نے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کی نیتیں کیں۔
پی آئی بی کالونی کراچی میں خواتین کے درمیان
نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ

29 اکتوبر 2023ء کو خواتین کے درمیان نیکی کی
دعوت عام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دینے کے لئے
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ذمہ داران کے ہمراہ پی آئی بی کالونی کراچی میں
ہونے والے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔

عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں
کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں 25 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ
مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےماہِ
اکتوبر 2023ء میں ہونے والی اور سیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز اور سیز کی
کارکردگی کا نظام مزید بہتر بنانے پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آئندہ
سالوں کی کارکردگی کے اہداف دیئے جس پر آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
بلوچستان کے شہر گوادر میں شخصیات اجتماع کا انعقاد، کثیر اسلامی بہنوں کی
شرکت

28اکتوبر
بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت
بلوچستان کے شہر گوادر میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”علم ِ دین حاصل کرنے کے فوائد “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

گناہوں سے نفرت دلانے اور نیکی کی دعوت دینے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ مکران ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران نے ” بزرگان ِ دین رحمہم اللہ المبین“ کے
موضوع پر بیان کیا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ
نگران ، تحصیل نگران اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے 8 دینی کاموں سے متعلق کلام
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی
کام کرنے کا ذہن دیااور اسلامی بہنوں کو 8 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
کا کہنا تھا کہ مبلغات اسلامی بہنوں کو ایران میں جا کر دینی کام کرنے
کے لئے تیار کیا گیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

2 نومبر 2023ء بروز جمعرات
تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران ڈویژن ڈی جی خان اور شعبہ جات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے سفر
پر موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے اس اجتماعِ پاک میں بیان فرمایا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈی جی خان میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے
کے لئے مدنی پھول دئیے ۔
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینِ
متین کی ترویج و اشاعت کے لئے مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ بعدازاں
صاحبزادیِ عطار کی انفرادی کوشش سے اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد
میں رقم جمع کروائی۔
ڈی جی خان ڈویژن، ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں جامعۃ
المدینہ گرلز کی طالبات کے لئے رداپوشی کی تقریب

لوگوں کو علمِ دین کی روحانیت سے مالا مال کرنے
اور انہیں اسلامی زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 02 نومبر 2023ء بروز جمعرات
ڈی جی خان ڈویژن، ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں درسِ نظامی (عالمہ
کورس) مکمل کرنے والی طالبات کے
لئے ردا پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔
معمول کے مطابق تقریب کے آغاز میں اسلامی بہن نے
قراٰنِ مجید کی تلاوت کی اور نعت خواں
اسلامی بہن نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔
خوشی کے اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفارنے درسِ نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے
اُن کی رداپوشی کی (چادریں اوڑھائیں) اور اُن کے درمیان اسناد تقسیم کیں ۔

1 نومبر 2023ء بروز بدھ تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران ڈویژن ملتان اور شعبہ جات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے
دورے پر موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے اس اجتماعِ پاک میں بیان فرمایا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی
کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے ۔
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینِ
متین کی ترویج و اشاعت کے لئے مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
ملتان ڈویژن، ڈسٹرکٹ وہاڑی میں جامعۃ المدینہ
گرلز کی طالبات کے لئے رداپوشی کی تقریب

لوگوں کو عالمِ دین بنانےاور انہیں قراٰن و حدیث
کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 01 نومبر 2023ء بروز بدھ
ملتان ڈویژن، ڈسٹرکٹ وہاڑی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں درسِ نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے والی طالبات کے لئے ردا پوشی کی تقریب
منعقد ہوئی۔
تقریب کے آغاز میں اسلامی بہن نے قراٰنِ مجید کی تلاوت کی اور نعت خواں اسلامی بہن نے
حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
خوشی کے اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفارنے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی رداپوشی کی
(چادریں اوڑھائیں) اور اسناد تقسیم کیں ۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے طالبات
کو اخلاص کے ساتھ دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

21 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے
دھوراجی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نماز کی اہمیت سے
متعلق بیان کرتے ہوئے نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بتائیں اور وہاں موجود اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعا و صلوٰۃ و سلام کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں سے ملاقات کی
اور انہیں دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا
ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی
اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 21 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وقت کی
اہمیت اور ٹائم مینجمنٹ کے طریقۂ کار پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے
انہیں احساسِ ذمہ داری کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
کانفرنس روم فیضانِ صحابیات میں میٹنگ، مجلس
انٹرنیشنل افیئر کی اراکین کی شرکت

امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2023ء کو فیضانِ صحابیات کے
کانفرنس روم میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور مجلس
انٹرنیشنل افیئر کی اراکین شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں تمام ممالک کی اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کی نوعیت سامنے رکھتے ہوئے اُن کے درمیان ہونے والے دینی کا موں کا اسٹرکچر سمجھایا اور شعبہ جات منتخب کئے کہ کس ملک میں کون سے
شعبے کی حاجت ہے۔