مردان
ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور جملہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 21 فروری 2024ء کو پاکستان
کے مردان ڈویژن کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں مردان ڈویژن، ڈسٹرکٹ و تحصیل اور جملہ نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو بانئ دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات بتا کر انہیں دعوت اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو
درپیش مسائل کے جوابات دیئے نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اہداف بھی لئے۔
اس کے علاوہ شرکا اسلامی بہنوں نے ڈویژن سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار کا تقرر کرنے اور دینی کاموں
میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کا جذبہ
رکھنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں اسلامی
بہنوں کے درمیان جنوری 2024ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:99 ہزار 689 (99,689)۔
روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ
سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 30 ہزار 415 (1,30,415)۔
بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:9 ہزار 950 (9,950)۔
ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 302 (1,00,302)۔
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:10 ہزار 634 (10,634)۔
ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:4 لاکھ 17 ہزار 2 (4,17,002)۔
ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32 ہزار 196 (32,196)۔
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:7 لاکھ 58 ہزار 485 (7,58,485)۔
اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:94 ہزار 124 (94,124)۔
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی
تعداد:964 ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جنوری 2024ء کو پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
ا س مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سالانہ لرننگ سیشن کے حوالے سے مختلف نکات پر گفتگو کی اور اسلامی
بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26
جنوری 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا
گیا جس میں ملک و صوبائی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر اُن کی
رہنمائی کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 26 جنوری 2024ء کو شعبہ تعلیم للبنات کی
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ تعلیم للبنات ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی
بہنوں کی رہنمائی کی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی
ترغیب دلائی اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔
اصلاح اعمال اور اسپیشل پرسنز دیپارٹمنٹس گرلزکی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
26 جنوری
2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اصلاح اعمال اور اسپیشل پرسنز دیپارٹمنٹس گرلزکی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی اصلاح اعمال و اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹس ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے
والےسالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
دورانِ جائزہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
21جنوری
2024ء کو عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کی صوبائی نگران اسلامی
بہنوں کامدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ کشمیر و صوبہ گلگت بلتستان کی نگران
نے براہِ راست جبکہ صوبہ بلوچستان و صوبہ KPK کی نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئےتمام صوبوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو آسان انداز میں کرنے کے متعلق تنظیمی اسٹرکچر کا نظام بیان کیا۔
فیضان صحابیات
راولپنڈی میں صوبہ کشمیر مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضان صحابیات راولپنڈی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 21 جنوری 2024ء کو صوبہ کشمیر مشاورت کی اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
نگرانِ صوبۂ کشمیر، صوبائی سطح کی شعبہ
ذمہ داران اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ کشمیر کی ماہانہ اور Overall سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے سالانہ اہداف اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف پر اسلامی بہنوں سے چند اہم امور پر مشاورت کی۔
پی آئی بی کالونی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہن
کی رہائش گاہ پرسیکھنے سکھانے کا حلقہ
20 جنوری 2024ء کو پی آئی بی کالونی کراچی
میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پرسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں ذمہ داران، مبلغاتِ دعوتِ اسلامی اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ
دار کا کردار، اس کا اخلاق، حقوق العباد اور گناہوں سے بچنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
18 جنوری 2024ء کراچی کے علاقے پی آئی بی
کالونی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
سے کی گئی جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
دعا کروائی اور وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کی۔
لیاقت آباد کراچی کے جامعۃ المدینہ گرلز میں
معلمات کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
کراچی کے علاقے لیاقت
آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 18 جنوری 2024ء کو معلمات کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف جامعات المدینہ گرلز سے معلمات کی
کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”سراپا ترغیب بن جایئے“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔بعدِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔
ناظم آباد کراچی کے سنتوں بھرے اجتماع میں
صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار کی آمد
17 جنوری 2024ء کو ناظم آباد کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت و نعت سے
کیا گیا اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی
نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
Dawateislami