لاہور مزنگ میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز  میں 26 دسمبر 2023ء کو ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی الدعوہ کی طالبات سمیت اسٹاف کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نشست میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوتِ اسلامی و امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خدماتِ دینیہ کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے طالبات کو دینی کاموں میں حصہ لینے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔آخر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

لوگوں تک علمِ دین  کا فیضانِ پہنچانے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2023ء کو لاہور مزنگ، پنجاب میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں اجتماع و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کے اوصاف بیان کرتے ہوئے صبر و تحمل اور خوفِ خدا اپنانے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انہیں گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا آغاز کرنےاور نئے یوسی میں دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

شعبہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2023ء کو لاہور DHA کے EME Society میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ داران سمیت مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے بھی شرکت کی۔

حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھی گئی جبکہ عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت بیان کرتے ہوئے شخصیات اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیا۔

بیان کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران نے شخصیات کو فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں ایڈمیشن لے کر علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شخصیات پر انفرادی کوشش بھی کی جس پر 2 اسلامی بہنوں نے اپنا پلاٹ دعوتِ اسلامی کو وقف کرنے کی نیتیں کیں۔حلقے کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

24 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد پنجاب میں اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے اوصاف بیان کرتے ہوئے صبر و تحمل اور خوفِ خدا اپنانے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا آغاز کرنےاور نئے یوسی میں دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔

فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے”8 دینی کام کورس“ کی طالبات کے لئے 24 دسمبر 2023ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کورس میں شریک طالبات کی دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔کورس کے آخر میں طالبات نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ گرلز (نزد جامع مسجد زینب) میں 23 دسمبر 2023ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن کے ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے علمِ دین سیکھنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے کون سا علمِ دین سیکھنا فرض ہے؟اور اس کی اہمیت و ضرورت کو بیان کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

فیصل آباد، مدینہ ٹاؤن میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں 23 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کی صوبہ تا سوسائٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ نیو سوسائٹیز کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا شیڈول کیا ہونا چاہیئے؟٭ نیو سوسائٹیز میں فیضان تلاوت قرآن کا کیا انداز ہو؟٭ نیو سوسائٹیز میں مزید دینی کام بڑھانے کا کیا انداز ہونا چاہیئے؟٭تقرریوں کے اہداف۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

23 دسمبر 2023ء کو فیصل آباد پنجاب کے علاقے منصور آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃا لمدینہ گرلز میں ایک سیشن ہوا جس میں تخصص فی الدعوۃ  سمیت دیگرکلاسوں کی طالبات نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے استقامت، دعوتِ اسلامی کے احسانات اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ وفاداری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔سیشن کے اختتام پر تمام طالبات نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

22 دسمبر 2023ء کو صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع رنگیل پور میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ، ٹاؤن  اور یوسی سطح کی ذمہ داران بالخصوص فنانس و ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےدینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ایک ذمہ دار اسلامی بہن کو کس طرح خوفِ خدا رکھتے ہوئے احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنا چاہیے اس کی ترغیب دلائی ۔

بعد مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن پر انفرادی کوشش بھی کی۔

21 دسمبر 2023ء کو ملتان واپڈا ٹاؤن میں شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور عاشقانِ رسول نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعتِ شریف کا نذرانہ پیش کیاجبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےزیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اُن کا کہنا تھاکہ: ہم بڑی آسانی کے ساتھ نیکیاں کر کے آخرت کی تیاری کر سکتے ہیں، لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی چاہیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ماہانہ اجتماع میں شرکت کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے اسلامی بہنوں کی ملاقات ہوئی نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 21 دسمبر 2023ء کو پاکستان کے شہر ملتان میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔

حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت سالانہ ڈونیشن کی پلاننگ کے متعلق گفتگو کی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

پنجاب کے شہر ملتان میں 21 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننےکی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے اہداف لئے۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی و بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔