سکھر ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 16 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت خیر پور  شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں سکھر ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہدف بنا کر کام کرنا“ کے موضوع پر بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنے بیان کے دوران دینی کاموں کو مضبوط کرنے ، سالانہ اہداف کی تکمیل کے لئے کوشش کرنے، ماتحت اسلامی بہنوں سے کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔

مدنی مشورے کے آخر میں ذمہ داران نے ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد کو بڑھانے، منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹری مکمل کرنے اور سالانہ اہداف سمیت تقرری کو مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔