صوبۂ پنجاب پاکستان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  2دن پر مشتمل(15، 16 اپریل 2024ء) لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات (شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ) کی پاکستان، صوبہ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

سیشن کا آغاز 15 اپریل 2024ء کو تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ابتداءً شعبہ جات کا تعارف کروایا اور مختلف امور پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭مختلف کارکردگیوں کا جائزہ٭ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی٭شعبہ جات کے کاموں کو بڑھانے کے لئے آئندہ کے اہداف۔

اسی دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے اپنے نگران کی اطاعت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔