29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر میر پور خاص میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت 18 اپریل 2024 کو اسلامی بہنوں کے درمیان محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں
ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
محفل
نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ہم کیوں نہیں بدلتے“ کے موضوع پر بیان کیا جس
میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاضرین
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔