دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحت ہونے والے لرننگ سیشن کے دوسرے دن 16 اپریل 2024ء کو پنجاب سطح کی شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز ذمہ دار  اسلامی بہن نے سافٹ ویئر کے متعلق ٹریننگ دی۔

اس ٹریننگ میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو ہفتہ وار دینی کاموں کی انٹری کرنے اور ماہانہ کارکردگی انٹری کرنے کا طریقہ سکھایا۔شعبہ تقسیمِ رسائل کی صوبائی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی لینے اور اس کو انٹر کرنے کا طریقہ بتایا جبکہ شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز اور شعبہ تقسیمِ رسائل کے شرعی مسائل پر بھی کلام ہوا۔علاوہ ازیں عالمی سطح کی شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز ذمہ دار نے ”ایک ذمہ دار کا جدول کیسا ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ آڈیو لنک ”شعبے کا مقصد و اہمیت اور اس میں ذمہ داران کا کردار“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں مزید بہتری لانے اور نظام کو بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

لرننگ سیشن کے اختتام پر تحائف تقسیم کئے گئے نیز تمام شرکا اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔