دعوتِ اسلامی کے تحت نوابشاہ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 17 اپریل 2024ء کو نوابشاہ  شہر میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ نوابشاہ ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈسٹرکٹ، تحصیل وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں ملنے کے بعد جے ڈیز کے مطابق کام کرنے، اپنے نگران کی اطاعت کرنے اور ماہانہ مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر شرکائے مدنی مشورہ نے ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے ، منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹری مکمل کرنے اور نیو یوسی میں دینی کام کےآغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔