
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون پنڈی بھٹیاں کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا
جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اور ریجن
سطح کی ذمہ دار اورزون
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ (follow up) لیا
اور تقرریوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ نکات بتائے جبکہ دینی کاموں میں بہتری
لانے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج
و عمرہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
لاہور ریجن ،زون اور کابینہ کی مختلف
شعبوں کی ذمہ دار26 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے 15 دن پر مشتمل کورس بنام ’’رفیق الحرمین ‘‘کرنے کے متعلق
نکات بتائے اور 2 اسلامی بہنوں کوشعبہ حج و عمرہ شارٹ کورسز کی ذمہ داری
دی۔
اسی طرح مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کوبہارِ شریعت سے حج کا بیان کامطالعہ کرنے ،حج و عمرہ کی مکمل ویب سائٹ
دیکھنےاور رفیق الحرمین پڑھنے کاذہن دیا نیز حاجی کیمپ جاکے حجن اسلامی
بہنوں کی تربیت کرنے کےمدنی پھول دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون الٰہ
آباد کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع پاک میں اسلامی بہنوں کو جائزے کی اہمیت بتائی گئی اور
اچھی نیتوں کے بارے میں بیان کیا گیا نیز اپنی
زندگی کورسالہ نیک اعما ل کے مطابق عبادت
میں گزارنے کا ذہن دیا گیا جبکہ آخر میں اسلامی
بہنوں میں تقسیم رسائل بھی کئے گئے ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون کامونکی کابینہ میں
مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت اورکابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نئے
کارکردگی فارم سمجھائے اور عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنے کےحوالے سے نکات بتائے ۔

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران،
کابینہ نگران اورزون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے دینی کاموں میں کامیابی کے
مدنی پھول بیان کئے اور مزید دینی کاموں کا فالو اَپ کیا نیز ذیلی سطح تک کی مشاورت مکمل کرنے کا اہداف دیا
اور نئے اہداف دیئے جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکورس بنام ’’
حج و عمرہ ‘‘ کے منعقد کرنے حوالے سے نکات بتائے نیز کورسز کے مقامات اور انتظامات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون کابینہ
میاں میر تاج پورہ ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اور مبلغات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں بہتری لانے اور دینی کاموں کے جدول کے نفاذکرنے کاذہن دیا نیز تقرری کے حوالے سے اہداف دیئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں
شعبہ محفلِ نعت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بہتر کرنے اور رسالہ
کارکردگی بڑھانے کے بارے میں مدنی پھول پیش کئےنیز تقرریاں مکمل کرنے اور محفل ِنعت
کے حوالے سےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان زون کی ڈویژن بنوں روڈ کوہاٹ میں نئے
مقام پر اجتماع کا افتتاح

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان
زون کی ڈویژن بنوں روڈ کوہاٹ میں نئے مقام پر اجتماع کا افتتاح ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا نیز آئندہ بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کابینہ لاہور میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ریجن نگران، زون نگران، زون مشاورت
کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو سو فیصد
جدول بنانے اورچلانے پر حوصلہ افزائی کی نیزکارکردگیوں میں مزید بہتری لانے کےحوالے سے
نکات بتائےجس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں
مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’ ترقی کے مدنی
پھول ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز دینی کاموں کو مضبوط بنانے کےحوالے سے نئے نکات سمجھائے اور ڈویژن، علاقہ اور ذیلی سطح تک کی تقرریاں پوری کرنے کے اہداف دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوںسکھر
زون خیرپور کابینہ کے گمبٹ اور کھوڑا شریف ڈویژن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن
میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
اصلاحِ
اعمال زون ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کوتقرر ی مکمل کرنے
کی ترغیب دلائی اور انہیں دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن
دیا اس کے علاوہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر اسلامی
بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔