دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں کفن دفن  تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے غسل و کفن دینے کا طریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کےحوالے سے آگاہی دی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں مختلف مقامات پر نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجن میں کم و بیش 233 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے پہلے آنے والی وہ اسلامی بہنیں جو اَب نہیں آتیں ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں علم دین حاصل کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بلدیہ کے ڈویژن سعید آباد کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مقامی ذمہ دراسلامی بہنوں نےشرکت کی اور 1 اسلامی بہن بذریعہ کال شریک ہوئی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’احساسِ ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائےنیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کاہدف بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں 30 ذمہ دار اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کا تعارف کروایا گیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کے مطالعے کا ذہن دیا گیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اس شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے مزید تقرری کا ہدف دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اس ماہ میں ہی ہدف کو پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ڈیفنس کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ریجن و زون نگران اور عالمی مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا بعد ازبیان عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1 صدر کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنى مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈويژن مشاورتوں اورعلاقائی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

كابینہ نگران اسلامی بہن نے علاقائی نگران و ڈويژن مشاورتوں کے مسائل سنے اور ان کا حل بتایا نیز دعوت اسلامی کے دينى كاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نہايت عمده مدنى پھول بتائے جبکہ علاقائی نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول سمجھایا اور وہ علاقائی نگران اسلامی بہنیں جن کی کارکردگی مضبوط ہیں ان کى حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات  کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون ، کابینہ اورعلاقائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں اور مدرسات نےشرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں اور مدرسات کی اخلاقی تربیت کرنے کےساتھ ساتھ انہیں بروقت کارگردگی دینے کا ذہن دیا گیا نیز ایک مُدرسَّہ کو کیسا ہونا چاہیئےاس حوالے سے بھی مدنی پھول دئیے اور تمام مدرسات کو ٹیسٹ پاس کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی بہتر کارگردگی پر علاقائی مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو تحائف دیئے۔


کورنگی کراچی میں ایک  نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ بالغات کاافتتاح 

Mon, 21 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کراچی میں ایک نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ بالغات کا افتتاح ہوا اور اسی سلسلے میں اجتماعِ ذکرونعت بھی منعقد ہوا۔

مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت ‘‘کےموضوع پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو تجوید سے قراٰن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی اس کے بعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ مدرسۃالمدینہ بالغات میں ایڈمیشن لینے کی نیتیں کیں ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام کورنگی کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات اور علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ہدف بنا کر کام کرنے کی اہمیت بتائی اور دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات بتائے نیز کارکردگی میں اضافہ کرنے کاذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر مدرسات کو تحائف بھی دئیے ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل للبنات کے زیر اہتمام  کراچی ریجن کے ساؤتھ زون 2 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دارا سلامی بہن نے تقسیم رسائل کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اسلامی بہنو ں کو بروقت ماہانہ کارکرگی جدول دینے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کراچی  بلدیہ کابینہ کے ڈویژن نیول کالونی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی کارکردگی سمجھائی اور ای رسید کے نفاذ کو سو فیصد بنانے کا ذہن دیانیز تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیاجبکہ گھریلو صدقہ بکس زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں تک پہنچانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کی مئی 2021ءکی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

تقسیم کئے گئے نیک رسائل کی تعداد: 620

وصول ہونے والے نیک رسائل کی تعداد: 759

پورے ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20

پورے ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85

پورے ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 147

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 69

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 89

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29