دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بلدیہ کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل دینے ،کفن کاٹنے اور پہنانےکاطریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون، کابینہ ، ڈویژن ، علاقائی نگران اور مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ای -رسید استعمال کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے آخر میں سالانہ ڈونیشن ای- رسید پر جمع کروانے پر تحائف بھی تقسیم کئے۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ  کفن دفن للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن ٹنڈوجام میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ دینےکےلئے نام پیش کرتے ہوئےموقع ملنے پرغسل میت دینےکی نیت کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے علاقے کینٹ صدر میں روحانی علاج کے بستے پر مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے بستے میں بہتری لانے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات پیش کئےاور بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی خیر خواہی کرنے کاذہن دیا جس پر بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون کابینہ اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ ترقی کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ٹیسٹ پاس کروانے، مدارس میں جائزے تفتیش کا نظام بہتر کرنے بالخصوص انتظامی امور کے معاملات کو بہتر کرنے کے حوالے سے نکات دیئے ۔

اسی طرح جو اسلامی بہنیں مدنی قاعدہ وناظرہ ٹیسٹ پاس کرچکی ہےان کی لسٹ تیار کرنے اور جون 2021ء میں ہر ڈویژن میں نئے مدارس کھولنے کا ہدف دیا جبکہ مدنی مشورے کے آخر میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن  میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں فیصل آباد ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی جدول کا جائزہ لیا نیز اہداف پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پرنکات فراہم کئے جبکہ مزید بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول فراہم کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کا ہر مہینے شائع ہونے والا میگزین ’’ماہنامہ فیضان مدینہ ‘‘ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ مضامین شامل کئے جاتے ہیں ۔ اس کی سالانہ بکنگ کروانے والوں کےلئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔مئی 2021ء میں بھی بہت سی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔ مئی 2021ء تک ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی کل 15 ہزار 855 اسلامی بہنیں بکنگ کروا چکی ہیں۔

مختلف مقامات کی کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی طور پر 183 سادہ اور 589 رنگین ماہنامہ فیضان مدینہ خریدے گئے۔43 سادہ اور64 رنگین ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان مکتبۃ المدینہ  ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا فالو اپ کیا نیز کارکردگی لینے اور بنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جبکہ دینی کاموں کو بڑھانے ، بستہ لگانے اور اسلامی بیانات کتاب کے اسٹاک کو ختم کرنے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے ، کروانے اور بُکر(booking) کی تعداد بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد زون کی ایک سوسائٹی میں شخصیات خواتین کے درمیان دینی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں تقریبا 20 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ’’فکر آخرت ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیاجبکہ سوسائٹی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔

اسی طرح فیصل آباد زون کی سوسائٹی کابینہ میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی شخصیات سے ملاقات کاسلسلہ ہوا جس میں صاحبزادی عطار نے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا مختصر تعارف پیش کیا ۔ دعوت اسلامی کا ساتھ دینے اور اپنی سوسائٹی میں دینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا جس پر ایک شخصیت نے دعوت اسلامی کا بھر پور ساتھ دینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیت پیش کی۔ ایک اسلامی بہن نے اپنی سوسائٹی میں کورسز کروانے اور خود کو دینی کاموں کے لئے پیش کیا۔ صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں فیضان نماز تحفے میں دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد زون مدینہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اصلاحی بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد کو بڑھانے کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے اور آخر میں دعا بھی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہوا۔ عالمی سطح کی رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ دار ی ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا نیز ماہانہ روحانی علاج بستہ کارکردگی اور ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔