دعوت ِاسلامی  کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساہیوال زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی شعبے میں بہتری لانےکےحوالے سےتربیت کی اور انہیں مدنی پھول دئیے نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں شعبے کے دینی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کے حوالےسے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون اطراف حافظ والا کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو اجس میں شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے ا سکول ٹیچر پر انفرادی کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں اپنااور اپنی بیٹی کاایڈمیشن کروایا اور اپنے ساتھ مزید اسلامی بہنوں کو بھی لانے کی نیت کااظہارکیا۔


  دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

علاقائی دورہکی ذمہ دار اسلامی بہن نےرسالہ کارکردگی انٹری کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز پاکستان سطح کے ہونے والے مدنی مشورے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی اورعلاقائی دورہ کرکےنیکی کی دعوت دینےسے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں مبلغات، معلمات اورذمہ دار اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ، ذیلی کارکردگی جدول کا نفاذ اور تقرری مکمل کرنےکےحوالے سے نکات بتاتے ہوئےاسلامی بہنوں کو اہداف دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں تعداد بڑھانے کا ذہن بھی دیا جبکہ مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ واررسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےاور دینی کاموں میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑپور کابینہ کے ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت کی  اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے ترغیبی بیان کیااوراپنی ماتحت کے کارکردگی جدول وقت پر وصول کرنے کاذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی بہنوں اچھے جذبات کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام احسن انداز میں کرنے کےحوالےسےترغیبی بیان کیااور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ سننے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کاذہن دیا نیز دینی حلقے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  جنوبی لاہور زون بحریہ ٹاؤن کابینہ کی آرائیاں ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  گوجرانوالہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری ‘‘کے موضوع پربیان کیااور4 رکنی مشاورت مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف دیئےنیز رسالہ کارکردگی اورجدول فارم کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  داتا صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہواجس میں تقریباً 100 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال غسل میت اور کفن پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں اور مستعمل پانی کےبارے میں بتاتے ہوئے پانی کےاسراف سے بچنےکاذہن دیا نیز فکرِ آخرت کاذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں   نارووال زون لاہور میں تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو جدول پر عمل کرنے اچھےاخلاق اپنانےکےحوالے سے ذہن سازی کی اور دینی کاموں میں عملاً شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز شعبے میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائےجس پر مدرسات نے ان نکات پر عمل کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت داتا صاحب کابینہ کی  ڈویژن اقبال ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں تمام ڈویژن سے کم وبیش 98فیصدذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے مدرسۃ المدینہ کے تحت ہونے والے ’’تجوید و ناظرہ قراٰن پاک ‘‘کورس میں ایڈمیشن لینے اور کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ کو شروع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ واراجتماع پاک میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گوجرانوالہ زون میں 3ماہ پر مشتمل کورس بنام ’’ فیضان تجوید و قراٰن ‘‘ مکمل ہواجس میں 9طالبات نے داخلہ لیا ۔

اس کورس میں مُدرسہ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰن پاک کی تعلیم دی اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےمتفرق دینی کام کرنےکےحوالے سے تربیت کی ۔

کورس کےاختتام پر ساری طالبات کےٹیسٹ کاسلسلہ ہواجس میں تمام طالبات نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کی نیتوں کااظہارکیا۔