دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں   نارووال زون لاہور میں تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو جدول پر عمل کرنے اچھےاخلاق اپنانےکےحوالے سے ذہن سازی کی اور دینی کاموں میں عملاً شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز شعبے میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائےجس پر مدرسات نے ان نکات پر عمل کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت داتا صاحب کابینہ کی  ڈویژن اقبال ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں تمام ڈویژن سے کم وبیش 98فیصدذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے مدرسۃ المدینہ کے تحت ہونے والے ’’تجوید و ناظرہ قراٰن پاک ‘‘کورس میں ایڈمیشن لینے اور کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ کو شروع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ واراجتماع پاک میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گوجرانوالہ زون میں 3ماہ پر مشتمل کورس بنام ’’ فیضان تجوید و قراٰن ‘‘ مکمل ہواجس میں 9طالبات نے داخلہ لیا ۔

اس کورس میں مُدرسہ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰن پاک کی تعلیم دی اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےمتفرق دینی کام کرنےکےحوالے سے تربیت کی ۔

کورس کےاختتام پر ساری طالبات کےٹیسٹ کاسلسلہ ہواجس میں تمام طالبات نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  لاہور ریجن میں ماہانہ دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کےحوالے سےنکات بیان کئےگئےاور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیاگیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلا ئی گئی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن فاروق آباد کابینہ میں ماہانہ دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنو ں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ڈونیشن بکس و گھریلو صدقہ بکس کا ڈیٹا جلد جمع کروانے کا ہدف دیا نیز گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کودینی حلقے میں شرکت کروانے کاہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  ہزارہ زون کی غازی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی 35 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ پُر کر کے ہرانگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروانےکاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اورکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کے اہداف دیئے ۔ آخر میں دینی کاموں کی کار کردگی بڑھانے کےحوالے سےنکات بھی فراہم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنو ں کوئٹہ زون میں مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’ نیکی کی دعوت دینے ‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کرتے ہوئے فکرِآخرت کرنے کاذہن دیا اور رسالہ نیک اعما ل کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلا می بہنوں کو دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے انفرادی کوشش کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسپیشل پرسنزکے تحت کراچی ایسٹ زون 2 میں دہرائی کے حوالے سےتربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں اسپیشل پرسنز کورس کی5 مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نعت شریف ،منقبتوں، درس وبیان ،ذکر و دعا اورسلام کے اشاروں کی دہرائی کروائی نیز مزید بہتر انداز اختیار کرنے کےحوالےسے مدنی پھول دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے شیر پاؤ میں مدارس کے افتتاح کے حوالےسے وزٹ کاسلسلہ ہوا  جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس کے افتتاح کے لئےمختلف مقامات کاوزٹ کیا اور مدارس کےلئے جگہوں کی تعین کیں نیزمدارس میں پڑھانے کے لئے مدرسات کی چیکنگ ٹیسٹ کے لئے 2اسلامی بہنوں کو ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں جُمعہ گوٹھ لانڈھی کابینہ کراچی میں تربیتی  سیشن کاانعقاد ہوا جن میں مدرسات اور طالبات نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس المدینہ بالغات کا جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران مدرسۃ المدینہ بالغات کی فائلز اور رجسٹرز چیک کئے نیز تکمیلی جدول فارم سمجھایا اور مدارس میں گرین اسکارف کو مضبوطی سے رائج کرنے کا ذہن دیا ۔ساتھ ہی طالبات کو سنتوں بھرے اجتماع اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر مدرسات اور طالبات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2  نیو کراچی کابینہ کراچی کے 8 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 343 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو’’ اسلاف کے قربانی کا جذبہ‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیانات کرتے ہوئے وقت کی قربانی دیکر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز نیو کراچی کی ایک ڈویژن میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ شب و روز کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کا طریقہ سمجھایا۔آخر میں دینی کاموں کی مدنی خبریں پیش کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں  زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواصلاحات کےتبدیلی کے نکات تفصیلاً سمجھائے اوردینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے ذہن سازی کی نیزشعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے 8 دن پر مشتمل تربیتی سیشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کوکورس کامیاب بنانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔