کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ کے 4 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں
کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام
گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ
کے 4 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاانعقاد ہواجن میں کم و بیش 190 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ان دینی حلقوں میں مختلف موضوعات پر فرض
علوم اور نیکیوں پر اُبھارنے کے لئے
ترغیبی بیانات ہوئے۔ کابینہ نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں کی طرف سے آئندہ ماہ
کے لئے مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے گئے نیز سالانہ ڈونیشن جمع کروانے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کو
تحائف بھی دیئے گئے۔
اورنگی ٹاؤن
کابینہ کے 6 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کےتحت کراچی ساؤتھ زون2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کے 6 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ ڈویژن دینی
حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 442 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان دینی حلقوں میں مختلف موضوعات پر فرض علوم اور نیکیوں پر
ابھارنے کے لئے ترغیبی بیانات ہوئے۔ اس کے علاوہ دینی حلقے میں شریک تمام اسلامی
بہنوں کی ڈونیشن کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور
کابینہ مشاورت کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کو اچھی کارکردگیوں پر تحائف بھی دئیے ۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوت ِاسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور آرڈر بکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی مدنی
مذاکرہ اور ماہانہ جدول کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید
بہتری لانے کےحوالے سےنکات دیتے ہوئےاہداف دیئے جبکہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زون کی
کارکردگیاں چیک کرنے، دینی کاموں کی
کارکردگی بروقت سینڈ کرنے اور کارکردگی کے ساتھ تقابل شیٹ فِل کرنےکا بھی ذہن دیا
۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن بھٹائی آباداور
جوہر چورنگی میں ماہانہ دینی حلقوں کا سلسلہ ہواجن میں زون مشاورت، کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےدینی حلقےمیں شریک
اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کی اَپ ڈیٹ اصطلاحات کےحوالےسے معلومات فراہم کیں نیز تلفظ
کی درستی، شجرہ شریف کی بہاریں اور کفن دفن تربیتی اجتماعات میں شرکت کی اہمیت بتاتےہوئےخواتین میں
نیکی کی دعوت عام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول بیان کئے نیز کورس بنام ’’ ایثار
کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ میں داخلے لینے کاذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشدکے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں
بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان مرشد کی
ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ
سےمنسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ بنانے کا ہدف دیا نیز ہدف بنا کر دینی کاموں کو بڑھانےکےحوالے سےنکات بیان کئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں
کامدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو
اپڈیٹ نکات بتائے نیز ادارتی شعبہ جات میں اور تمام ذیلی حلقوں میں دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے بھرپور انداز میں دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی آخر میں ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اسلامی
بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے سوالات کے
جوابات دیئے ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت گزشتہ
دنوں صدیق آباد کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کی کارکردگی بہتر کرنے کےحوالے سےاسلامی
بہنوں کو مدنی پھول سمجھائے نیز اجتماعات
کی تعداد بڑھانے اور کورسز منعقد کروانے کے اہداف بھی دیئےجبکہ تقرریاں مکمل کرنے ،ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کاذہن بھی دیاجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں کفن
دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کابينہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’نزع
‘‘کے موضوع پرمختصر بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن
دینے کا شرعی طریقہ سکھایا نیز عملی طور پر اس میں شریک ہونے کا ذہن بھی دیا۔آخر میں جواسلامی بہنیں غسل میت دینے کی خواہش رکھتی ہےان سے فالواَپ
کے لئےان کےنام و رابطہ نمبر بھی لئے گئے۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام لانڈھی کابينہ کراچی میں مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
مدارس میں تعلیمی نظام مضبوط کرنے، تفتیش و جائزہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور
مدارس میں اضافہ کرنے کے متعلق اہم نکات
دئیے نیز ان نکات کو عملی جامہ پہنانےکےاہداف بھی دیئے اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی میں نمایاں کارکردگی
پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں
علاقائی نگران و مشاورت اور ذیلی نگران و
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے دینی کاموں میں مزید ترقی
کےحوالے سے مدنی پھول بیان کرتےہوئے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے سے متعلق تربيت
کی اور کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے
کلام کیا نیز کارکردگی کا نیا جدول سمجھایا
۔
اس کے
علاوہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے اہم نکات سمجھائے اور ڈونیشن جمع کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے آخر میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی
کی ۔ دینی حلقے اور دینی کاموں کے بارے
میں تربیت بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کھارادر کابینہ
کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کیسے پیدا ہو؟‘‘کے موضوع پر
ترغیبی بیان کیا اور علاقائی دور کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتیں پیش کیں نیز اجتماع کے اختتام پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کےساتھ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا اور اُن سے دینی کاموں میں بہتری لانے سے متعلق تبادلہ
خیال کرتے ہوئےانہیں دینی کاموں کےاہداف دیئے۔

دعوتِ اسلامی کا شعبہ شارٹ کورسز کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ
زون1 میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس
میں کابینہ مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس بنام ’’ فیضانِ تجوید
و نماز‘‘ کاجائزہ لیا اور کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کرنے کےحوالے سےنکات
بتائے۔
اسی طرح 2 ڈویژن میں کورسز کےمقامات کاجائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کو متفرق مدنی پھول
دیئےنیز کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامى
بہنوں کو مزید کورسز کرنےاور مدرسۃ
المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا بھی ذہن دیا ۔