پاکستان سطح کی ذمہ اسلامی بہن کا ریجن سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان
سطح کی ذمہ اسلامی بہن کا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ماہانہ مدنی
مشورے کا انعقادہوا جس میں ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی ذمہ اسلامی بہن نے شعبہ جات کی
سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئےاسلامی بہنوں کوشعبہ جات میں بہتری لانے کے حوالےسےنکات
بتائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی کارکردگی کو مضبوط بنانےکاذہن دیا جس
پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان میں کفن دفن ذمہ
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں( کراچی ، حیدر آباد ، ملتان ،
فیصل آ باد ، لاہور اور اسلام آباد) ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی
بہن نے شعبے میں بہتری لانےکےحوالے
سے مدنی پھول دیئے اور مزید تقرری اور
کارکردگی جدول کا فالو اَپ کیا نیز کفن
دفن کورس کروانے کےحوالےسےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ریجن تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم کی ریجن سطح کی ذمہ
داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی مشورہ لینے کی اہمیت اور فوائد بتائے نیز کارکردگی بروقت دینے کاذہن دیا اور دعوت ِاسلامی
کےدینی کاموں کے اہداف دیتے ہوئے شعبےکےدینی کاموں کو بڑھانے اورشعبے
میں مضبوطی لانے کے حوالے سے ترغیب بھی
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کے شہر اوکاڑہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں علاقہ تا ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کاکردگیوں کاجائزہ
لیا اور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانےکاذہن دیانیز سوفیصدکارکردگی وصول کرنے کی ترغیب دلائی اور ذیلی سطح تک کی تقرری
مکمل کرنے کے اہداف دیتے ہوئے عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنے کےنکات بتائے۔آخر
میں تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے
زیراہتمام گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ صابری اوکاڑہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس
میں جامعۃ المدینہ کی معلمات اورطالبات نے شرکت کی ۔
شعبہ اصلاح اعمال پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےاہم نکات کو ڈسکس کیا اور جائزہ فارم کے متعلق سمجھایا نیز رسالہ نیک اعمال کےسےمتعلق نکات سمجھائے اور طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دئیے جبکہ یوم قفل مدینہ و ایامِ قفل مدینہ منانے کی ترغیب
دلائی جبکہ مدنی مذ اکرہ کی کارکردگی سوفیصدجمع کروانے کا
ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ شہر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی مختلف دینی کاموں کے حوالے سے
تربیت کی اور جائزہ کارکردگی فارم کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی
دورہ کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک جن میں عرب شریف ،عمان،سڈنی،سری لنکا،بنگلہ دیش،ہند،ساؤتھ
افریقہ،کینہ۔تنزانیہ،یوکے،ڈنمارک ،اٹلی،اسپین ،فرانس،ناروے،بیلجیم،یوبا سٹی میں نیکی
کی دعوت کاسلسلہ ہوتا ہے۔
ملک اور بیرون ملک میں مئی 2021 ء میں ہونے والے علاقائی دورہ کی کارکردگی درج
ذیل ہے:
پاکستان بھر میں علاقائی دورہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:15 ہزار745
بیرون ملک میں علاقائی دورہ کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 10ہزار 100
نیکی کی دعوت میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر دینی کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا
گیا۔

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں محفل نعت کے ذریعے عوام و خواص کو دینی کاموں
کی ترغیب دلائی جا تی ہے پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں میں مئی 2021 ءمیں 124 مقامات پر محفل نعت کاسلسلہ ہوا ۔ محفل نعت
کی برکت سے 14 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے، 750 اسلامی بہنوں
نے اجتماع میں شرکت کرنےکی نیتوں کااظہار کیا نیز 1 ہزار 423 رسائل مئی 2021 ء میں عوام میں تقسیم کئے گئے ۔
جبکہ پاکستان بھر میں مئی 2021 ء میں 974 محفل نعت کاسلسلہ
ہوا۔ محفل نعت کی برکت سے 295 اسلامی
بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے ، 1 ہزار 643 ا سلامی بہنوں نےہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی نیتوں
کااظہار کیا جبکہ 21 ہزار 716رسائل مئی
2021 ء میں عوام میں تقسیم کئے گئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کی ڈویژن حالی روڈ
کے علاقے ہوسڑی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں
کے درمیان’’ ترقی کے مدنی پھول‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور علاقائی دورہ برائے
نیکی کی دعوت کےحوالے سے نکات بتائے نیز تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید
رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی میں اضافے کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں ذمہ
داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے صاحبزادئی عطار کے دَم کئے ہوئے تبرکات اور مکتبۃ المدینہ کے
رسائل تقسیم کئے گئے۔
ملک بھر
میں لگنے والے مکتبۃالمدینہ للبنات کےمئی
2021ء کے اسٹال کی کارکردگی

ملک بھر
میں شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کےتحت سنتوں بھرے اجتماعات ،ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں
،مدرسۃالمدینہ بالغات اور دارالسنہ میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔ مئی 2021ء میں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی
حاضر ہے۔
سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائےجانے والےاسٹال کی
تعداد: 5 ہزار 752
مدرسۃالمدینہ بالغات میں اسٹال کی تعداد :2
ہزار192
ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد :395
اور دارالسنہ میں لگائے جانے والے اسٹال کی
تعداد: 3
کل آرڈر کی تعداد: 541

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ میں
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدرسات اور شعبہ بالغات کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ داراسلامی بہن نے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سےنکات بتائے اور ’’مدرسہ
کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کووقت پر کارکردگی دینے کاذہن دیا جبکہ مدرسے کے نظام کو مضبوط بنانے کےحوالے سے نکات
بتائے نیز مدرسۃالمدینہ بالغات کاجدول بنانے
اور طالبات میں دینی کاموں کا جذبہ پیدا
کرنے ان میں پڑھانے کا جذبہ پیدا کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ گھر مدرسہ کا آغاز کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر مدرسات
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
لاہور زون
میں ماہانہ محفل نعت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کےمدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں لاہور زون میں ماہانہ
محفل نعت کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کےمدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ کی شعبہ ذمہ اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفل نعت اور دینی حلقے کے حوالے سے نکات بتائے
اورتقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیا نیز ہفتہ
وار رسالہ کارکردگی میں بہتر لانے کی ترغیب دلائی پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔