
پاکستان کے شہر میر پور خاص میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت 18 اپریل 2024 کو اسلامی بہنوں کے درمیان محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں
ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
محفل
نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ہم کیوں نہیں بدلتے“ کے موضوع پر بیان کیا جس
میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاضرین
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
میر پور خاص کے جامعۃ المدینہ گرلز غوث جیلانی میں طالبات و معلمات کے درمیان میٹ اپ

میر پور خاص میں موجود دعوتِ اسلامی کے جامعۃ
المدینہ گرلز غوث جیلانی میں 18 اپریل 2024ء
کو طالبات اور معلمات کے درمیان ایک میٹ اپ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”اسلاف میں قربانی کا
جذبہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر طالبات نے تنظیمی ذمہ داریاں لے کر دینی کام
کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدِ بیان معلمات و ناظمہ اسلامی بہن کےلئے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”ترقی
کے مدنی پھول“کے موضوع پر گفتگو کی
اور معلمات کو بھی دینی کاموں کی ترغیب دلاتے
ہوئے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کس طرح کی جا سکتی ہے؟۔
آخر میں معلمات و ناظمہ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورس کے تحت مختلف کورسز کروانے کی نیتیں پیش کی جبکہ جامعۃ
المدینہ گرلز کے اسٹاف اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے
درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت نوابشاہ ڈویژن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 17 اپریل 2024ء کو
نوابشاہ شہر میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ نوابشاہ ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈسٹرکٹ،
تحصیل وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں ملنے کے بعد جے ڈیز کے مطابق کام کرنے، اپنے نگران کی اطاعت کرنے اور ماہانہ مدنی
مشوروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر شرکائے مدنی مشورہ نے ہفتہ وار رسالہ
مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے ، منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹری
مکمل کرنے اور نیو یوسی میں دینی کام
کےآغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
جامعۃ المدینہ گرلز بہار شریعت، نوابشاہ میں معلمات و طالبات کے درمیان اجتماع

دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اپریل 2024ء کو نوابشاہ میں
واقع جامعۃ المدینہ گرلز بہار شریعت میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں طالبات اور معلمات سمیت دیگر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جبکہ جامعۃ المدینہ گرلز کی معلمات اور ناظمہ اسلامی
بہن کا مدنی مشورہ لیا ۔
مدنی مشورے میں دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی
کاموں میں وقت دینےکے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشعبہ شارٹ کورسز کے تحت مختلف کورسز کے لئے وقت دینے
اور تنظیمی ذمہ داریاں قبول کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

سکھر ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کے لئے 16 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت خیر پور شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں
سکھر ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل
وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہدف بنا کر کام کرنا“ کے موضوع پر بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنے بیان کے
دوران دینی کاموں کو مضبوط کرنے ، سالانہ اہداف کی تکمیل کے لئے کوشش کرنے،
ماتحت اسلامی بہنوں سے کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16
اپریل 2024ء کو خیر پورمیں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں ایک
سیشن منعقد کیا گیا جس میں معلمات و طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
سیشن کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے تلاوت و نعت کے بعد ”اسلاف
میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اپنے
اسلاف کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدِ سیشن دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق جامعۃ
المدینہ گرلز کی معلمات اور ناظمہ اسلامی
بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں وقت
دینے ، دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملنے والےڈونیشن
کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
ماہِ مارچ 2024ء میں پاکستان بھر کی اسلامی
بہنوں میں ہونے والے دینی کام

عالمی سطح پر دینِ متین کی خدمت کرنے والی
عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ماہِ مارچ 2024ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 1 ہزار 775 (1,01,775)
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 18 ہزار 934 (1,18,934)
٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے جانے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کا تعداد:9
ہزار 184 (9,184)
٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:95 ہزار 858 (95,858)
٭اسلامی بہنوں کےلئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی
تعداد:10 ہزار 782 (10,782)
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 31 ہزار 338
(4,29,595)
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:37 ہزار 219 (37,219)
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 25 ہزار 680 (8,25,680)
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:92 ہزار 100 (92,100)
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:868
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:17 ہزار 239 (17,239)
ماہِ فروری 2024ء میں پاکستان بھر کی اسلامی
بہنوں میں ہونے والے دینی کام

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں دینِ
اسلام کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے میں
بھی اہم کردار اد اکر رہی ہے۔
فروری 2024ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی
ایکٹیویٹیز رہیں اُن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 2 ہزار 21 (1,02,021)
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 18 ہزار 15 (1,18,015)
٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے جانے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کا تعداد:9
ہزار 606 (9,606)
٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:93 ہزار 452 (93,452)
٭اسلامی بہنوں کےلئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی
تعداد:10 ہزار 700 (10,700)
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 29 ہزار 595
(4,29,595)
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:35 ہزار 927 (35,927)
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ68 ہزار
924 (7,68,924)
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:94 ہزار 209 (94,209)
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:866
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11 ہزار 274 (11,274)

قراٰن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام
کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 اپریل 2024ء کو شعبہ مدرسۃ
المدینہ گرلز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کی اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے
مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13-D میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ دینی کاموں کے
سلسلے میں آمد ہوئی۔

صوبۂ سندھ کے شہر جیکب آباد میں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اپریل 2024ء کو لاڑکانہ ڈویژن کی ذمہ
داران کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس
میں نگرانِ لاڑکانہ ڈویژن و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹاؤن اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا
اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نگران کے ساتھ مربوط رہنے،مدنی مشورے میں پابندی
سے شرکت کرنے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔
پاکستان مجلسِ
مشاورت کی اسلامی بہنوں اور ملک
سطح کی شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں اور ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران کا 9 اپریل 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نےملک سطح کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے پر مدنی پھول دیئے۔ آخر میں شرکائے
مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔