6 مئی   2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ شارٹ کورسز للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک، صوبہ، ڈویژن سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ داران اور پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ شارٹ کورسز کی سالانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کے سفر ِشیڈول ، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ مدنی مشورے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی   2024ء کو صوبہ گلگت بلتستان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے 8 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور کو احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی   2024ء کو گلگت بلتستان کی گلگت ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8دینی کاموں کی کارکردگی سمیت سابقہ اہداف کا جائزہ لیا ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کو احسن انداز میں بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں  دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2024ء کو صوبہ گلگت بلتستان کی دیامیر ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں صوبہ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 8 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت آئندہ کےاہداف کا جائزہ لیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی   2024ء کو راولپنڈی شہر میں قائم فیضان صحابیات (رہائشی )میں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے لرننگ سیشنز کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہن کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کی درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 4 مئی    2024ء کوراولپنڈی شہر میں پاکستان مشاورت آفس کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے کی ابتدا میں ”حوصلہ افزائی “کے موضوع پر بیان کیا اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کے لئے مختلف شارٹ کورسز اور تجوید درست کرنے کے لئے 30 دن کا مدنی قاعدہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی   2024ء کو راولپنڈی شہر میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات اور شعبہ محفل نعت للبنات کا 2 دن پر مشتمل رہائشی لرننگ سیشن ہوا۔

اس لرننگ سیشن میں شرکا کی تربیت کے لئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”بلند ہمت مبلغ“کے موضوع پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

شعبہ نیوسوسائٹیز کے دینی کاموں کے سلسلے میں 22 اپریل 2024ء کو فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی میں ملک بھر کی ذمہ داران  کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کی ذمہ دار اسلامی بہنیں براہِ راست شریک ہوئیں۔

اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیوسوسائٹیز کے دینی کاموں کو کس انداز میں بڑھایا جائے اس پر مشاورت کی اور اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔

نیوسوسائٹیز میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 21 اپریل 2024ء کو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات سمیت شعبہ نیوسوسائٹیز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اس میٹنگ میں اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


صوبہ سندھ کی خواتین میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے 19 اپریل 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں درپیش مسائل پر گفتگو کی اور اُن کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں جبکہ سندھ میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔


کراچی کے علاقے سولجر بازار میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 اپریل 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حلقے کے دوران ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ موضوعات پر حاضرین کی تربیت کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


18 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی صاحبزادی کی شادی کےموقع پر سولجربازار کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو گناہوں سے بچنے نیز اللہ پاک کو راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی میں ہونے والی رسومات سمیت دیگر اہم نکات پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔