8 اگست  2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک، صوبہ ، ڈویژن سطح کی ذمہ داران ، کراچی سٹی سے ڈسٹرکٹ سطح اور اسلام آباد سٹی سے زون سطح کی ذمہ دار ان نیز پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آن لائن مدنی مشورے کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کی جانب سے ملنے والے مسائل کا حل پیش بتایا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے سفر شیڈول و کارکردگی شیڈول میں مزید بہتری لانے اور تقرری کو مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7   اگست 2024ء کو راولپنڈی کے فیضان صحابیات اڈیالہ میں ہونے والے رہائشی کورس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان ہوا۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کورس کے درجات کی تفتیش کی اور فیضانِ صحابیات کی اسٹاف اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے رہائشی کورس کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ایڈمیشن کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ 


کراچی کے علاقے حسین آباد بلاک نمبر 2 میں دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جولائی 2024ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور اسلامی  بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حقوق العباد“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی اور اختتامی دعا کروائی۔

بعدِ اجتماع وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے صدیق آباد میں ہونے والے 8 دینی کام کورس (رہائشی) میں22 جولائی 2024ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”استقامت“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے بھی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں UK سے آئی ہوئی اسلامی بہن کی صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفاراور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات ہوئی نیز انہیں دعوتِ سلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


گزشتہ روز عالمی مجلسِ مشاورت (دعوتِ اسلامی) کی رکن اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا جس کے لئے 18 جولائی 2024ء کو مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی جبکہ نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔


دعوتِ اسلامی لوگوں کی اصلاح کرنے، قراٰن و حدیث کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے اور اُن کی دینی، اخلاقی اور اعتبار سے تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں دینِ اسلام کو فروغ دیا جارہا ہے۔

معلومات کے مطابق جون 2024ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 5 ہزار 869 (1,05,869)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 28 ہزار 181 (1,28,181)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:9 ہزار 391 (9,391)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:99 ہزار 638 (99,638)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 943 (10,943)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 4 ہزار 3 (4,04,003)۔

٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد:34 ہزار 668 (34,668)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 51 ہزار 295 (7,51,295)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:96 ہزار 516 (96,516)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل مدنی کورسز:1 ہزار 13 (1,013)۔

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:14 ہزار 118 (14,118)۔


کراچی کے علاقے P.I.B کالونی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جولائی 2024ء کو اسپیشل (گونگی، بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ملک و بیرونِ ملک کی تمام اراکین اسلامی بہنیں، کراچی سٹی کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

عالمی سطح پر شعبہ اسپیشل اسلامی بہن کی نگران نے اسپیشل (گونگی، بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کا انداز کیا ہو ؟ اس حوالے سے کلام کیا اور اس کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے شعبے کے کام کی اہمیت کو بتایا۔اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے بھی وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 1 جولائی 2024ء کو کراچی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی تمام اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق میٹنگ کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا فالو اپ لیا جس میں انہوں نے شعبہ محبتیں بڑھاؤ، رہائشی کورسز، فیضانِ شریعت کورس، ڈیلی کلاسز اسلامی بہنوں کی کارکردگی شیڈول اور فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کے حوالے سے گفتگو کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر تمام اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 6 جولائی 2024ء کو کراچی کے علاقے  آگرہ تاج میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے نکاح کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنیں و ذمہ داران شریک ہوئیں۔

محفلِ نعت کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد ٹاؤن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدِ بیان دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی جبکہ اختتام پر ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔


لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جولائی 2024ء کو عالمی مجلسِ مشاورت آفس سمیت تمام آفسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

آفسز کی اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے نظام کو مضبوط کرنے اور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔


4 جولائی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں سب کونٹیننٹ نگران، تعلیمی شعبہ ذمہ داران، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب کونٹیننٹ نگران اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ربیع الاول میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی تیاری کے متعلق مشاورت کی جس میں اجتماعات کا شیڈول اور محفلِ نعت کے مدنی پھول سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔


کراچی پی آئی بی کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں 4 جولائی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کراچی کی ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بیرونِ ملک سے بھی ذمہ دار اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

ابتداءً ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی جس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور اختتامی دعا بھی کروائی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔میٹنگ کے آخر میں وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔