20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 1 جولائی 2024ء کو کراچی میں ایک میٹنگ منعقد
ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی تمام اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق میٹنگ کے دوران عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا فالو اپ لیا جس میں انہوں
نے شعبہ محبتیں بڑھاؤ، رہائشی کورسز، فیضانِ شریعت کورس، ڈیلی کلاسز اسلامی بہنوں
کی کارکردگی شیڈول اور فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کے حوالے سے گفتگو کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر
مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس
پر تمام اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔