24 مئی 2024ء کو    عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے لرننگ سیشن میں ”ذمہ داران کی تربیت و ترقی کے مدنی پھول “کے موضوع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان ہوا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کی نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2024ء کو   پاکستان مجلس مشاورت آفس کے اسٹاف کا آفس میں ہی مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کی۔

دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کی تقسیم کاری کی اہمیت و ضرورت پر کلام کیا اور دفتری کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول بیان کئے ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے۔

اپریل 2024ء کی کارکردگی کے مطابق شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت بیرونِ ملک میں 23 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جس میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 461 تھی ۔

اسی طرح پاکستان میں 852 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جس میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 90 ہزار 70 تھی اور 1 ہزار 138 غسل میت ہوئے نیز 9 ہزار 482 تقسیم رسائل ہوئے ۔

12 مئی 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان صحابیات  پنڈرہ میں راولپنڈی ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے کی ابتدا میں”درس“ کے موضوع پر بیان کیا اور عالمی مجلس مشاورت و انٹرنیشنل افیئرز کے مدنی مشورہ میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کے بارے میں کلام کیا۔

دورانِ کلام نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی پر نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 01 جون 2024ء سے مُلک بھر میں یوسی سطح پر مدنی قاعدہ کورس زیادہ سے زیادہ کروانے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں سمیت مختلف شعبہ جات کے اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف کو بروقت مکمل کرنے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی ۔

صوبہ پنجاب، پاکستان کے شہر  فیصل آباد میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت جاری لرننگ سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی بذریعہ انٹرنیٹ شرکت ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سیشن شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ”ذمہ داران کی تربیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مئی 2024ء کو پاکستان مشاورت  اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”درس“ کے موضوع پر بیان کیا اور عالمی مجلس مشاورت و انٹرنیشنل افیئرز کے مدنی مشورے میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کے بارے میں کلام کیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی پر نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 01 جون 2024ء سے مُلک بھر میں یوسی سطح پر مدنی قاعدہ کورس زیادہ سے زیادہ کروانے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سافٹ ویئر میں درپیش مسائل کو دور کرنے کا ذہن دیا اور 8 دینی کاموں سمیت مختلف شعبہ جات کے اہداف کا جائزہ لیا نیز اہداف کو بروقت مکمل کرنے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی ۔ 

دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 مئی   2024ء کو صوبہ خیبرپختونخوا کی ہزارہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت سابقہ اہداف کا جائزہ لیا ۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 مئی   2024ء کو صوبہ خیبرپختونخوا کی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس دوران راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 8 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت سابقہ اہداف کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکی ترغیب دلائی جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے دی۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 8 مئی   2024ء کو راولپنڈی ڈویژن کے علاقے میں امر پورہ میں قائم مدرسۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نےاسٹاف کی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور اپنے کام میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی ۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مدرسۃ المدینہ گرلز کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود بچیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔

7 مئی   2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی کوئٹہ ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ، میٹروپولیٹن اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی اور سابقہ اہداف کا جائزہ لیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مئی   2024ء کو صوبہ بلوچستان کی نصیرآباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اورتحصیل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے 8دینی کاموں کی کارکردگی سمیت سابقہ اہداف کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 

دینِ متین کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتی ہے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن بھی دیتی ہے۔

اپریل 2024ء کی کارکردگی کے مطابق پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے:

روزانہ گھر درینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 لاکھ 65 ہزار 974 (10,65,974)۔

روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 18 ہزار 993 (1,18,993)۔

بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:9 ہزار 225 (9,225)۔

ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:95 ہزار 194 (95,194)۔

اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 833 (10,833)۔

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 18 ہزار 212 (4,18,212)۔

ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:36 ہزار 432 (36,432)۔

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 19 ہزار 415 (8,19,415)۔

اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:92 ہزار 625 (92,625)۔

اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی تعداد:412۔

ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6 ہزار 594 (6,594)۔