مردان
ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آن
لائن میٹنگ
مردان
ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جولائی 2024ء کو آن لائن مدنی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ صوبہ کے پی کے، مردان ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور
تحصیل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بیان کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں
سے نوازا جن میں بعض یہ ہیں:٭لوگوں کو دینی ماحول سے منسلک کیا جائے٭ معلمات و
مبلغات بڑھانے کے لئے درس و بیان کے حلقے لگائے جائیں٭رہائشی مدرسۃ المدینہ گرلز کی
طالبات کے ذریعے مختلف علاقوں میں دینی کام شروع کیا جائے۔
اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف پورے کرنے نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی
ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔