دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جولائی 2024ء کو  شعبہ فیضانِ صحابیات حیدرآباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک و صوبہ سندھ سطح کی فیضانِ صحابیات ذمہ دار، حیدرآباد ڈویژن نگران ، ڈویژن سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار اور حیدرآباد ڈویژن میں موجود تمام فیضان صحابیات کے اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داران سے گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فیضان صحابیات کی آباد کاری کے حوالے سے کلام کیا نیز ذمہ داران کے سفر شیڈول اور کارکردگی شیڈول سمیت تقرری مکمل کرنے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔