18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسپیشل (گونگی، بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی مشورہ
Mon, 22 Jul , 2024
152 days ago
کراچی کے علاقے P.I.B
کالونی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جولائی 2024ء
کو اسپیشل (گونگی، بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے حوالے سے
مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ملک و
بیرونِ ملک کی تمام اراکین اسلامی بہنیں، کراچی سٹی کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن
نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
عالمی سطح پر شعبہ اسپیشل اسلامی بہن کی نگران
نے اسپیشل (گونگی،
بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں
دینی کام کرنے کا انداز کیا ہو ؟ اس حوالے سے کلام کیا اور اس کے مدنی پھول بیان
کرتے ہوئے شعبے کے کام کی اہمیت کو بتایا۔اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے
بھی وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔