18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
4 جولائی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں سب کونٹیننٹ نگران، تعلیمی شعبہ
ذمہ داران، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب کونٹیننٹ نگران اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات
للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ربیع الاول میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی تیاری کے متعلق مشاورت کی جس میں
اجتماعات کا شیڈول اور محفلِ نعت کے مدنی پھول سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔