
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 23اکتوبر 2021ء بروز اتوار رنچھوڑ لائن کابینہ ڈویژن گارڈن اور کوئٹہ وحدت کالونی ڈویژن کے علاقے گلشن ٹاؤن میں کفن دفن اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں 18 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔
کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے غسل میت
دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
کراچی
ساؤتھ زون میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت محافلِ نعت کا
انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت22 اکتوبر 2021ء کو لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ بیوٹی پارلر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس
میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
اسلامی بہن نے ’’سیرت مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور
ٹیلی تھون جمع کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع
کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 23 اکتوبر2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1لیاری کابینہ ڈویژن حنفیہ میں
اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 40 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے
موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن د
یا۔ مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے بھی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون اور ملیر کابینہ ڈویژن
کھوکھراپار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو
اپڈیٹ نکات سے آگاہ کیا۔مزید ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیتےہوئےتقسیمِ رسائل کرنےکا ذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء
کو سرگودھا زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا بستہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے پر نکات بتائےاور اس کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامی بہنوں) کے زیر
اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن تا کابینہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ
کیا۔ ساتھ ہی شعبے کےدینی کام کرنےکے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔اس کے بعد کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز
سافٹویئر کے کام کو مضبوط بنانے کی ترغیب بھی دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنوں) کےتحت
گزشتہ دنوں
(جامشورو ڈویژن جھڑک سجاول، ڈالمياں، جہانگیر
روڈ ، جھڈو کابینہ ڈویژن ڈگری ، کوٹری) میں ربیع الاول کے موقع پر ڈویژن سطح پر اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 400 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال اجتماعات کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعتِ رسول پاک ﷺسے ہوا۔ اس کے بعد
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’سیرتِ مصطفی ﷺ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرےبیانات
کئےجن میں اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال میں موجود خانہ پُر کرنےاور عاملات نیک اعمال بننےکاذہن دیا ۔علاوہ ازیں درود پاک کا ورد اور تصورِ مدینہ بھی کروایا گیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر2021ء کو کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون کابینہ
نوری آباد اور بحریہ ٹاؤن میں محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار سمیت
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے’’سرکار ﷺکے
فضائل و کمالات اور نور‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرےبیانات کئے۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اکتوبر2021ء کوپاکپتن زون ڈویژن بنگہ حیات کے
علاقے نانکپور اور کوٹ مانگ سنگھ میں محافل نعت کا انعقاد ہواجن میں کابینہ
مشاورت اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے’’ دوردپاک کی
برکتیں اور رسولُ اللّٰهﷺ کی آمد‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔اس کے علاوہ دینی کام خصوصاً ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیااوراسلامی بہنوں کوجامعۃالمدینہ میں داخلہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر 2 اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ داخلہ لینےکی نیت پیش کی۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2021ء
کوپاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ ڈویژن فرید کوٹ کے ذیلی حلقےکمہاری والہ میں محفل
نعت منعقد ہوئی جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن’’ربیع الاول شریف کی فضیلت ‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا
نیز دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے کاذہن بھی دیا ۔ اختتام
پراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
٭
دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25
اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون ڈویژن بنگہ حیات کے ذیلی حلقے گوبند پور، گوجرہ روڈ کے
دارارقم 52 گ۔ب پرائیوٹ اسکول اور پیر
محل ڈویژن کے ایک سنی جامعہ میں بروز پیر محافلِ نعت کا انعقاد ہواجن میں کابینہ مشاورت مکتبۃ المدینہ ذمہ دار،
ڈونیشن بکس ذمہ دار اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’رسولُ اللّٰهﷺ کی محبت اور اسلام سے پہلے کا
حال‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرے بیانات کئے۔ مزیداسلامی بہنوں کو نماز کی پاپندی کرنے اور درود پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے تحت 25 اکتوبر
2021ء کولاڑکانہ میں شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر پر محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر زون نگران اسلامی بہن نے ’’اپنی اصلاح کے نکات‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔ دعا کے ساتھ محفل
نعت اختتام ہوا۔
نیا
آباد نزد علی ہوٹل آفس ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر اجتماع ِذکر و نعت کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر2021ء کو نیا آباد نزد علی ہوٹل آفس ذمہ دار
اسلامی بہن کے گھر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں اجتماع ذکر و نعت کاانعقادہو اجس میں گھر کی خواتین
سمیت دیگرمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ والدین کے حقوق‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
٭دوسری
طرف 21 اکتوبر 2021ء کو لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں ماہانہ ڈویژن دینی
حلقے کاانعقاد ہو ا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مبلغہ دعوت
اسلامی نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےدینی کام کرنےکے
انداز بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کےتحت ہونےوالے دینی کاموں کی کارکردگی

دعوت
اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
کراچی میں ملک بھر کی ناظمات کا
11اکتوبرتا 13اکتوبر تک رہائشی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60ناظمات اور 25ایڈمن اسٹاف (اراکین
مجلس،زون ناظمات، آفس ذمہ دار اور مجلس ذمہ دار)اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن
میں نظامت کی اہمیت، احساسِ ذمہ داری ،کمیونیکیشن
skills،
مائیکروسافٹ ویئر کے استعمال کاطریقہ بتایانیزتعلیمی حوالے سے نظام میں مضبوطی لانےاور دیگر مختلف اہم موضوعات پر تربیت کی گئی۔
اس کے
علاوہ سیشن میں اراکینِ شوریٰ کی جانب سے بھی بذریعہ آڈیو لنک وقت دیا گیا جس میں انہوں نے اصلاحی بیانات کئےنیزاس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے قیمتی وقت سے
نوازا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ٹریننگ
ورکشاپ کے اختتام پر ناظمات اسلامی بہنوں کے درمیان shieldsاور appreciation
letters تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی رہا۔ مزید اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے مجلس کی جانب سے مختلف تحائف بھی ناظمات اسلامی بہنوں کو پیش کئے گئے۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 14اور15اکتوبر2021 ء کو کراچی میں پاکستان سطح کے مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس
میں ملک بھر کے تمام ریجنز کی اراکین مجلس
اور زون ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
ذمہ داراسلامی بہن نےاس مدنی مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی لینگویچ ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت اور اس میں مزید
اضافے کے حوالےسے نکات بتائےنیز نئے سال کےلئے اہداف بھی دئیے۔بعدازاں مختلف اہم امور اور تنظیمی و تعلیمی نظام میں مضبوطی لانےکے حوالے سے اہم پوائنٹس زیرِ بحث رہے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 27اکتوبر 2021ءبروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی سٹی کابینہ پنڈورہ ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقاد ہوا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان ’’آقاﷺ کی اُمّت سے محبت ‘‘
کے موضوع پر بیان کیا ۔مزید اس دوران
انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 27اکتوبر2021ء بروز بدھ راولپنڈی سٹی کابینہ میں مدنی
مشورے کاانعقاد ہو اجس میں اسلام آباد
زون نگران ، چلی بیلی کابینہ نگران ، راولپنڈی سٹی نگران اور پنڈورہ ڈویژن کی علاقہ تا ذیلی سطح کی نگران
مع مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس موقع
پر پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون کارکردگی کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اور اس کے اہداف دیئے ۔ مزید ماتحت کو وقت دینے اور آٹھ دینی کاموں میں عملی طور پرحصہ
لینےکے حوالے سے ذہن سازی کی ۔ مزیدسافٹ
ویئر کے مسائل کاحل بھی بیان کیا ۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 27اکتوبر 2021 ءبروز بدھ پاکستان کے
شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس
میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر علاقے کی شخصیات خواتین
سے ملاقاتیں کیں ۔اس دوران انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
کے تحت ملتان ریجن مظفرگڑھ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ دار، کورسز ریجن ذمہ دار سمیت ڈی
جی خان زون تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ
دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کےدینی
کاموں کےشیڈول کےحوالےسے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی اور شیڈول مینج کرنے کے کچھ آسان طریقے سمجھائے۔علاوہ ازیں
مدرسات
کو ڈی جی خان زون میں 125نیومدارس کا اضافہ کرنےکا
ہدف دیا اورٹیلی تھون کی ترغیب دلاتےہوئے
مدرسات کو اس سے متعلق نکات بتائے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 25 اکتوبر 2021ء کو کراچی
ریجن ایسٹ زون2 لیاقت آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں زون تا علاقائی سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ ستمبر 2021ءمیں کھلنےوالےنئے مدارس کے حوالے سے اسلامی بہنوں سے فالواپ لیااورشعبے میں ہر سطح
پر سو فیصد تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز دینی کاموں میں مزید اضافے کرنے پر نکات بتائے۔ مزیدٹیلی تھون یونٹ سابقہ سال سے ڈبل جمع کرنے اور ماتحت و پڑھنے والی اسلامی بہنوں سے
یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی
طرف سے 24اکتوبر 2021ء بروز اتوار دارالسلام ٹوبہ زون سمندری کابینہ میں
مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کم وبیش 70
سے زائد مدرسات و ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تربیت کرتےہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کرنےکےحوالے سے تربیتی مدنی پھول
سمجھائے نیز نیو مدرسات و مفتشات تیار کر کے نیو ایریاز میں نیو مدارس المدینہ اور رہائشی کورس کروانے کاذہن دیا جس پرمدرسات نے مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام
کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔