دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال ( اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2021ء بروز جمعۃ المبارك کراچی ریجن کوئٹہ کابینہ ڈویژن وحدت کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں دورد پاک کا ورد اور تصور مدینہ کروایا گیا۔ اس کے بعد ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ وقت کی قدر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہر ماہ جمع کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء برزو ہفتہ کراچی ریجن بن قاسم زون کی ڈویژن ساکرو میں شعبہ اصلاح اعمال کے تحت اجتماع محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں شعبہ ذمہ دار سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے’’ وقت کی قدر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ بھی کروایا۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں ) کے تحت 26 اکتوبر 2021ء بروز منگل کراچی ایسٹ زون 1کورنگی کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا ۔ اس میں کم و بیش 286 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پورے کورنگی میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغات دعوت اسلامی نے مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوتیں دیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2021ء کو لانڈھی کابینہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی مشاورتوں کی تقریباً 300 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذیلی حلقوں میں علاقائی دورہ کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اورٹیلی تھون جمع کرنےکا بھی ذہن دیا نیز تقسیم رسائل کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں علاقہ سطح پر5 دن پر   کا شمائل مصطفیٰ ﷺ کورس کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 86اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نبی کریم ﷺ کے شمائل و خصائص، معجزات اور حلیہ مبارک کے بارے میں بتایا گیا۔ اسلامی بہنوں نے کورس میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا بالخصوص ذہنی آزمائش کا سلسلہ بہت پسند کیا ۔

کورس کے بارے میں اسلامی بہنوں نے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ اس کورس کے ذریعے ان کی نبی کریم ﷺ کے بارے میں معلومات میں بہت اضافہ ہوا۔ انہوں نے دیگر کورسز کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے،سیرت رسول عربی کتاب کا مطالعہ کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔ اسلامی بہنوں کا کہنا ہے کہ اس طرح دیگر کورسز میں بھی ذہنی آزمائش کے مقابلے کروائے جائیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں )کے تحت 28اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 کھارادر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کیماڑی اور ٹاور کی کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ای۔ رسید کے نفاذ کا ذہن دیا اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سنا کر ای -رسید ورکنگ کا طریقہ کار سمجھایا۔ ساتھ ہی ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں گودھرا کی ڈویژن مشاورت ، علاقائی مشاورت اور 6 مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیا نیز مدرسات کو تجوید القراٰن اور فرض علوم کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔اس کے علاوہ ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭اسی طرح 29 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ ڈویژن سندھی ہوٹل میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور 13 مدرسات نے شرکت کی۔اس موقع پر کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 1صدر کابینہ جمشید روڈ میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے ’’حضور ﷺ کی امت سے محبّت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اطاعتِ مصطفیٰ ﷺ کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون کی نیتیں کروائیں جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے رقت انگیز دعا کروائی۔ اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور تحائف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام  28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات نیو کراچی کابینہ ڈویژن گودھرا میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں گودھرا کی ڈویژن مشاورت اور 1 علاقہ مشاورت اور 6 مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیا۔مزید مدرسات کو تجوید القراٰن اور فرض علوم کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون دینے کی دعوت بھی دی جس میں مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2021ء  کوکراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد کے علاقے شرف آباد میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں کم وبیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے خوب صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی کاوشوں کے بارے میں بتایا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے 21 ٹیلی تھون کے یونٹ لئے نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اکتوبر 2021ء  بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 کھارادر کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح تک کی نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’صدقے کےفضائل ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو بھرپور ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ  اور ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقہ میں اہل ثروت شخصیات کے گھر پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں ایک میرج بیورو کی اونر، 3 ٹیچرز سمیت اہل ثروت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’آقا کریم ﷺ کی امت سے محبت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو درود پاک کی کثرت کرنے، نماز کی پابندی کی ترغیب دلائی نیز شخصیات کو ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن بھی دیا آخر میں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 31 اکتوبر 2021ءبروز اتوار حیدرآباد کابینہ ڈویژن آفندی ٹاون اور عثمان آباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے جس میں اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کی قدر کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال کےمطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کاذہن دیا اور روزانہ جائزہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد درود خوانی بھی کی گئی اور تصور مدینہ بھی کروایا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت29 اکتوبر 2021 ءبروز جمعہ مظفر آباد زون کی کیل کابینہ  میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان کے بعد دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں مدنی چینل پر چلنےوالی نشریات سننے کی ترغیب دلائی نیز دو نئےمقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کے آغاز کی ترغیب دلائی۔ اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق ترغیبی نکات بھی بیان کئے۔ ہفتہ وار اجتماع کا شیڈول سمجھایا اور وقت پر کابینہ نگران اسلامی بہن کو کارکردگی دینے کا ذہن بھی دیا۔ چار اسلامی بہنوں نے 15 نومبر 2021ء سے مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت ہونے والے کورس میں اور دو اسلامی بہنوں نے مظفر آباد دارالسنہ للبنات میں ہونے والے کورسز کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات مظفر آباد زون کی نیلم کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق ترغیبی مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اس کے اہداف دئیے جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن سے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام بھی کیا ۔ اس کے علاوہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے ہاتھوں ہاتھ 8 اسلامی بہنوں کا تقرر کر کے ان کو دینی کام سمجھائے۔