دعوت کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو لاہور ریجن قصور زون فیروز پور کابینہ میں قائم Allied school کی وائس پرنسپل کے گھر محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 35 ٹیچرز اور عوام اسلامی بہنوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شانِ حبیب ﷺ بزبانِ حبیب‘‘ موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا آخر میں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی ۔ مزید 313 بار درود پاک پڑھنے ، نماز پنجگانہ وقت پر ادا کرنے، ہر ہفتے مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور مدنی چینل دیکھتے رہنے کی نیتیں کروائی ۔ وائس پرنسپل نے ربیعُ الغوث میں اسکول میں تربیتی سیشن کروانے کی خواہش ظاہر کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامی بہنیں ) کے تحت 31 اکتوبر2021ء کو لاہور ریجن نارووال کابینہ کی ڈویژن شکر گڑھ شمالی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوت قراٰ نِ پاک اور درود خوانی کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کے درست استعمال پر مدنی پھول دیتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق وقت کو نیکیوں میں گزارنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کافی اچھے تأثرات کا اظہار کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اکتوبر 2021ء  کو لاہور ریجن نارووال کابینہ کی ڈویژن ظفروال میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں ٹیچرز اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ اس پر اسلامی بہنوں نے یونٹس جمع کرنے اور کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو لاہور ریجن کی حافظ آباد زون میں فیس ٹو فیس مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران زون مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے تمام منسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط رکھنے اور پرانی اسلامی بہنوں سے دینی کام لینےکا ہدف دیا۔ مزید دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے تحت 31 اکتوبر2021ء کو لاہور ریجن کی حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے علاقائی دورہ اور محفل نعت مرکز کے طریقے کار کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی حلقے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔اس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میں پشاور زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہو اجس میں نگران زون، زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے فوائد پر تربیت کی اور دینی کاموں کو بڑھانے کا جذبہ دلایا نیز ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ تحریک  کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کولاہور ریجن داتا صاحب کابینہ ڈویژن گنج بخش کے علاقے کریم پارک میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر میلاد اجتماع کاانعقاد کیا گیاجس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ عطیات دیئے۔ مزید اپنے گھر وں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں )کے تحت 2 نومبر 2021ء کو راولپنڈی کینٹ کابینہ ڈھوک چودہدریاں میں شخصیات اجتماع کا انعقادہوا جس میں اچھی تعداد میں شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’صورتِ مصطفیٰ مع فضائلِ صدقہ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس کے بعد ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اور شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی میں ٹیلی تھون جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائے شخصیات (اسلامی بہنیں )کے تحت 2 نومبر 2021ء کو گجرات زون ڈویژن کھاریاں میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ ایک یونٹ موصول ہوا۔ مزید دو اسلامی بہنو ں نے ہر ماہ ٹیلی تھون کی مد میں کچھ رقم جمع کرواتے رہنے کی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں  بحریہ ٹاؤن کابینہ میں محفل نعت میں کاانعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’شان مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید بیان کے دوران اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کروانے کی نیتیں کروائی جس پر وہاں موجود بعض اسلامی بہنوں نےہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون جمع کروائے۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے پُر سوز دعا کروائی اور محفلِ نعت کے آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کی طرف سے پچھلے دنوں بحریہ ٹاؤن کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پرنگران عالمی مجلس ِمشاورت اور کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیانات کئے اس کے بعد صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی تر غیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کروانے کی نیت کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 اکتوبر 2021ء  بروز ہفتہ بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آقاﷺ کی سیرت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور صدقہ کی اہمیت و فضائل کے متعلق بتاتےہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن )اسلامی بہنیں )کے تحت 30 اکتوبر2021ء کو کراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کابینہ ڈویژن بفرزون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور ڈویژن سطح پر دینی کام کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔ مزید ماہانہ تربیتی سیشن رکھوانے اور کفن دفن ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو ناظم آباد کابینہ ڈویژن بفرزون کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں علاقہ تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی پر توجہ دلائی اور کارکردگی شیڈول کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے کے طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ اصلاح اعمال اجتماعات میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 30اکتوبر 2021ء کوکراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کابینہ ڈویژن بفرزون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں  مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ صدقہ کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور جامعۃ المدینہ اور کنز المدارس بورڈ کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس سے متعلق نکات بھی بتاتے اور بلڈنگ ذمہ دار مقرر کرنے،صبح کے اوقات میں بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی۔