دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021 بروز جمعرات سُرجانی ٹاؤن
کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے علاقوں میں ہونے والے
دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔ علاوہ ازیں ٹیلی تھون کے لئے بھرپور کوشش کرنے اور ٹیلی
تھون کرنے پر نکات بتائے۔
بعد
ازاں 4k
ڈویژن میں شخصیات اجتماع میں کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’صورتِ مصطفی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اسلامی بہنوں کو پیارے آقا کی سیرت پر عمل کرنے
کا ذہن دیتے ہوئے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے 302 یونٹس جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں
ہاتھوں ہاتھ 4.5 یونٹ اور ایک سونے کے ٹوپس کا سیٹ جمع ہوا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی
بہنیں)
کے تحت 4 نومبر 2021 بروز جمعرات کراچی ساؤتھ
زون 2 نیو کراچی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیاگیا جس میں 4 ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا اورہر ماہ شیڈول
جمع کروانے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکردگی
سو فیصد دینے کی ترغیب دلائی ، اس کے علاوہ ٹیلی تھون کے لئے ا ہداف بھی دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن
کوئٹہ زون جناح کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
کابینہ نگران و مشاورت اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ای -رسید پر
کرنے کا طریقہ کار بتایا اور عطیات کس طرح جمع کرنے ہیں اس کے متعلق مدنی پھول
فراہم کئے نیز ٹیلی تھون جمع کرنے اور
کرانے کا ذہن بھی دیا جس پراسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
سُرجانی
ٹاؤن کابینہ ڈویژن گرین لائن کراچی میں
ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبہ المدینہ (اسلامی
بہنیں) کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں میں سُرجانی ٹاؤن کابینہ
ڈویژن گرین لائن کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے
اور نئی مقرر ہونے اسلامی بہن کو مکتبۃ المدینہ کی فائل بھی سمجھائی نیز بہتر انداز پر کارکردگی
دینے کاذہن دیا۔ علاوہ ازیں ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے کاہدف دیا اور ٹیلی تھون کے لئے کوششِ کرنے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے
کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر 2021ء کو پاکستان ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح، پاکستان سطح اور ریجن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شعبہ پر تقرری مکمل کرنے اور غیر فعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فعال بنانے کا ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی کے مسائل و تجاویز پر کلام ہوا۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقہ سطح تک کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر 2021ء کو ملتان زون میں
پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ
دار اسلامی بہن نے سیاسی پارٹی کی ڈسٹرکٹ
سیکٹری سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے
ہوئے prayers time app کاتعارف کروایا اور انہیں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
گلستان
ِ جوہر کابینہ بمقام جوہر اسکوائر کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر
اہتمام 4 نومبر 2021ءکو کی گلستان جوہر کابینہ بمقام جوہر اسکوائر کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا
انعقاد ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نےنئے مقامات پر اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو گلی و بلڈنگ ذمہ دار مقرر کرنے کے اہداف دیئے۔
مزید نیو علاقوں میں شارٹ کورسز کروانے
اور دیگر شعبہ جات کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ مزیدشعبہ رابطہ سے وابستہ شخصیات کی لسٹ بنانے
اور شخصیات اجتماعات کو مضبوط بنانے کے
حوالے سے بھی کلام ہوا نیز علاقوں میں جاکر مدنی مشورے لینے کے نظام کو رائج کرنے کے فوائد بتائے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 21 اکتوبر 2021ء کوکراچی
ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن گارڈن میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت شعبہ کفن دفن اور اصلاح اعمال کی کابینہ سطح کی 47 ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’
احساس ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم کے متعلق بھی ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 2 نومبر 2021ء بروز
منگل گلشن اقبال
کابینہ امیر خسرو روڈ کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں عالمی
مجلس مشاورت شعبہ رابطہ برائے ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سیرت مصطفٰی ﷺ کی جھلکیاں‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اس کے بعد صدقے کے فضائل بتاتے ہوئے ٹیلی تھون جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر کافی اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ نیتیں کیں اور یونٹ لکھوائے نیز گلشن
اقبال کی کابینہ نگران اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے اہل خانہ نے 12 یونٹ دینےکی نیت کا اظہار کیا۔
نیو
کراچی کابینہ ڈویژن شاہنواز کالونی کی 8دینی کام کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ ڈویژن شاہنواز کالونی میں ماہ اکتوبر2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی یہ رہی:
کُل ذیلی
حلقوں کی تعداد: 9
کُل
مبلغات اسلامی بہنوں کی تعداد: 32
کل مدرسات
کی تعداد: 9
اکثر
گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 875
اکثر
مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 218
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد :160
٭ ڈویژن
اللہ والی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی ڈویژن اللہ والی کی ماہ اکتوبر2021ء کی کارکردگی یہ رہی:
کُل ذیلی
حلقوں کی تعداد: 38
کُل
معلمات کی تعداد: 101
کُل
مبلغات کی تعداد: 109
اکثر
گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 274
اکثر
مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 266
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار 292
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد کی اوسطاً تعداد :1ہزار
550
٭ ڈویژن سندھی ہوٹل کے
دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
کُل ذیلی
حلقوں کی تعداد: 29
کُل
معلمات کی تعداد: 85
کُل
مبلغات کی تعداد: 74
کُل
مدرسات کی تعداد: 25
اکثر
گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:114
اکثر
مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 229
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پرھنے والی اسلامی بہنوں تعداد: 306
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار172
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد کی اوسطاً تعداد :416
٭ کراچی
ریجن کوئٹہ زون جناح کابینہ کے 8دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون جناح
کابینہ میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی اکتوبر 2021ء کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:
کُل
منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد: 435
کُل
معلمات کی تعداد: 28
کُل
مبلغات کی تعداد: 26
کُل
مدرسات کی تعداد: 02
اکثر
گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29
اکثر
مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 44
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 470
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد کی اوسطاً تعداد :20
دعوتِ
اسلامی کے تحت 7نومبر2021ء کو پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں قصور زون و کابینہ نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مزید نیو ڈویژن
میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 26اکتوبر2021ءعلاقے ایسٹ
زون کورنگی کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
مدرسات کو انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے شیڈول
سمجھایا گیا نیز ROOL
MODEL بننے کا ذہن دیا گیا اور مدرسات کو تجویدقراٰن کورس کرنے ،مدرسے میں داخلوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئےگئے جس
پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 3 نومبر 2021 ء کوسیالکوٹ زون و گجرات زون کی زون و کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے سلسلے
میں ڈویژن سطح پر شخصیات اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا اور ٹیلی تھون سے متعلق نکات بیان کئے نیز ٹیلی تھون
میں پچھلے سال سے زیادہ ڈونیشن کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
Dawateislami