دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام 6 نومبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اللہ
والی کی ڈویژن مشاورت ، 2 علاقائی ذمہ دار
سمیت 5 مدرسات نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن
دیااور ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔ بعد میں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 10نومبر 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن کی حافظ آباد زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورے کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔مزید نیو ڈویژن
میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ
داراسلامی بہنوں کی ٹیلی تھون
کارکردگی کا فالو اپ کیا ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 10نومبر2021ء بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے لاہور ریجن کی نارووال زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں
سابقہ ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے مقامات پر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کی
ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ لیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 6 نومبر 2021 ء بروز
ہفتہ لاڑکانہ ڈویژن میں زون سطح کےمدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔ اس مدنی مشورے میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’احساسِ ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
نیز مدنی کاموں کی تقسیم کاری،دینی کاموں میں ترقی اور ٹیلی تھون جمع کے متعلق
نکات دیئے۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ
جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنے شعبے
کے دینی کاموں کے حوالے سے نکات پیش کئے۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی
کاموں کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی
بہنیں)کے
تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سکھر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا ۔
مدنی
مشورے میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ای-رسید کے حوالے سے
تربیت کی اور ٹیلی تھون ڈونیشن ای- رسید کے ذریعے جمع کرنے کا ذہن دیا نیز ذمہ
داراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی مد میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
قائد
آباد کابینہ ڈویژن شفیع گوٹھ میں
قائم اسکول میں میٹ اَپ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم
(اسلامی بہنیں)کے
زیرِ اہتمام 6 نومبر 2021 برزو ہفتہ کراچی ریجن قائد آباد
کابینہ ڈویژن شفیع گوٹھ میں قائم اسکول (Down
flow ship Sindh education foundation) میٹ
اَپ ہوا ۔
اس دوران
شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکول لیڈی پرنسپل کو دعوت اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے
شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے مختلف سیشنز اور اصلاح اعمال اجتماع کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں
نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم بھی اپنے ادارے میں سیشن کروائیں گے۔ آخر میں
اُنہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب
بھی تحفے میں پیش کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن کوئٹہ
زون خضدار کابینہ میں 4 نومبر 2021ء کو کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس
موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’سُستی
کے نقصانات‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو وقت پر
کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال ( اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام اکتوبر
2021ء میں خضدار کابینہ میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:
تقسیم
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 45
وصول ہونے
والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 26
ماہ
میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 3
ماہ
میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4
ماہ
میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 8
رسالہ
خاموش شہزادہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2
یومِ
قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 4
ایامِ
قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 3
٭
جناح کابینہ کی شعبہ اصلاحِ اعمال کی
ماہانہ کارکردگی
تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 26
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 20
ماہ میں
اکثر
دن روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 5
رسالہ
خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 6
یومِ
قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 6
ایامِ
قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 6
اصلاح
اعمال اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:21
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام 4 نومبر2021 بروز جمعرات نیو کراچی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں 5 ڈویژنز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ
کارکردگی پر کلام کیا اور اسے سہل انداز میں پُر کرنے کا طریقہ بھی بتایا نیز ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سو فیصد مدرسات اور طالبات کی اجتماع میں
شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ اور مطالعہ کارکردگی کو سو فیصد کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021 ء برزو جمعرات بن
قاسم کابینہ شاہ لطیف کراچی میں جامعہ فیضان
صحابیات کا آغاز ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں
بن قاسم زون کی زون نگران، کابینہ نگران، پاکستان مدرسۃ المدینہ نگران ، ریجن نگران، جامعۃ المدینہ
اور مدرسۃ المدینہ کی معلمات اور عوام اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 200 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں
بھرا بیان کیا، مبارک باد دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا نیز
درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ
میں بھی داخلہ لینے کا ذہن دیا ساتھ ہی علم دین سیکھنے اور اپنے بچوں کی دینی تربیت
کرنے کی بھی ترغیب دلائی نیز گھر میں دینی ماحول بنانے کے تعلق سے بھی مدنی پھول دیئے۔
مزید اس جامعۃ المدینہ میں اسلامی بہنوں کا دارالسنہ بنانے کا بھی اعلان
فرمایا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 4نومبر 2021 ءبروز
جمعرات نیوکراچی کابینہ ڈویژن سلیم سینٹر میں مدنی
مشورے کاانعقاد ہوا جس میں5 کابینہ
مشاورت،8 ڈویژن نگران اور12مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’امداد
مصطفی ﷺ ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور پیارے آقا ﷺ کی سخاوت بیان کرتے ہوئے صدقہ کی ترغیب
دلائی۔ اسی ضمن میں ٹیلی تھون کی ترغیب
دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے
کا ذہن دیا اوراس کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے ۔ آخر میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کو اچھے طریقے سے کرنے اور اہداف کو پوراکرنے نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا
۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021ء کوکراچی ریجن کوئٹہ زون جناح کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ذیلی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’ اپنی اصلاح ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبہ جات کو مضبوط کرنے کا ذہن
دیا نیزٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دئیے اور ان اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
کوئٹہ کابینہ کے بی ایم سی ڈویژن کی 8 دینی کام کی
اکتوبر 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء کراچی
ریجن کوئٹہ کابینہ ڈویژن بی ایم سی میں ہونے والے 8دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:
کُل
منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد: 358
کُل
معلمات کی تعداد: 23
کُل
مبلغات کی تعداد: 28
کُل
مدرسات کی تعداد: 7
اکثر
گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 19
اکثر
مدنی مذاکرہ دیکھنے سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 125
سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 130
علاقائی
دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 191
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال
کے رسائل کی تعداد: 42
وصول ہونے
والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 42
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 93
مدرسوں
کی تعداد: 7
Dawateislami