دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت  11نومبر 2021ء بروز جمعرات حیدر آباد کابینہ ڈویژن پریٹ آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائے اور وہ اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تہیں اب نہیں آتیں انہیں دوبارہ مدنی کاموں میں شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں جامشورو کابینہ ڈویژن کوٹری میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائی اور ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت میں شرکت کی اور وہا ں موجود اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 10 نومبر بروز بدھ 2021 ء کو پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے بینکرز کالونی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہو اجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’سعادت ِ کرام کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے کاذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت اکتوبر اور نومبر 2021ء  میں 8 دن کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کا انعقاد ہوا ۔اس کورس میں 20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو بیان کرنے اور دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے کا طریقہ بتایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2021ء  کوکراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد کے علاقے چاندنی چوک میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے نکات بیان کئے اور نکات کے مطابق ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور وقت پر کارکردگی شیڈول و دیگر کارکردگیاں جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


  اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 7 نومبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن حنفیہ کے مدرسۃ المدینہ مدنی ہال میں ٹیلی تھون کے سلسلہ میں بستہ لگایا گیا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں کی طرف سے یونٹ16 اور دو سونے کی بالیاں جمع ہوئیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں قائم فیضان اُمِّ عطار مدرسہ میں ٹیلی تھون کے سلسلہ میں بستہ لگایا گیا جس میں ڈویژن نگران تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں کی طرف سے 11 یونٹ جمع کروائے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت 4 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 ٹاور کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 3 ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کےلئے دینی کام کرنے کےحوالے سے اہداف دیئے۔ اس کے علاوہ اصلاح اعمال اجتماعات کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا اور شیڈول پر عمل کی بھر پور ترکیب دلائی نیزکارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت 8 نومبر 2021 ء کو زون نگران اسلامی بہن نے کوئٹہ اورجناح کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے ذہن دیا گیا ۔مزید ماہانہ کارکردگی کا سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون کے لئے مزید کوشش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے تحت 8 نومبر 2021 ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1 میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں انفرادی عبادت و ذمہ داراسلامی بہنوں کے مزاج و کردار کی اصلاح پر کلام ہوا نیز اپنے شعبے کے حوالے سے تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور علاقائی دورے کے ذریعے ٹیلی تھون یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون1 میں فیس ٹو فیس مدنی مشورہ ہوا ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شورٰی کے مدنی پھول بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ مزید ٹیلی تھون کارکردگی پر کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انفرادی کوشش تیز کرنے کا ہدف دیا اور ای -رسید ورکنگ پر ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 کھارادر اور فیضان مدینہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں زون سطح اور کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے سلسلے اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8نومبر2021 ءبروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1  میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح تک کی نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی اخلاقی ، معاشرتی اور تنظیمی نکات کے حوالے سے تربیت کی۔ مزید اس حوالے سے اہم مدنی پھول دیتے ہوئے بتایا کہ ذمہ داران کو کیسا ہونا چاہیئے ، وقت کی اہمیت بتاتے ہوئےغصہ پر قابوں کرنے کے فائدے بتائے نیز اللہ تبارک وتعالی کی ذات پر توکل کرتے ہوئے خودداری اپنانے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021 کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنے کے مدنی پھول سمجھائے اور د شعبے پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز ذیلی سطح تک کفن دفن اجتماعات کرنے اور تربیت کے بعد فلو اپ کرنے کا ہدف دیا جس پر سب نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔