
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام بروز اتوار 7نومبر 2021ء کو (سُرجانی ٹاؤن کابینہ
ڈویژن 4k میں 3مقامات پر، مہاجر
کیمپ میں6 مختلف مقامات ، نیوسعیدآباد میں5 مختلف مقامات، ناگن چورنگی ، سندھی ہوٹل3مقامات پر ،بہادرآباد اور بہادر
آباد میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز شمع ِمدینہ) میں ٹیلی
تھون مہم کے سلسلے میں ڈونیشن کے بستے
لگائے گئے جن میں لائیو مدنی چینل کی نشریات بھی دکھانے کا انتظامات کیا گیا ۔ اسلامی
بہنوں نے یونٹ جمع کروائے اس موقع پر عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار تا علاقائی سطح تک کی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنیں ان مقامات پر موجود تھیں ۔ کافی تعداد میں یونٹس جمع ہوئیں ۔
ڈویژن
نگران اور علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی بھی کی اور ان کو زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروا نے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 5 نومبر 2021ء بروز جمعہ قائد آباد کابینہ ڈویژن KEPZ (کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ
زون)
میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت Ideas فیکٹری کی ورکر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا مختصر تعارف دیتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ
لینے کے ساتھ ساتھ نیک اعمال رسالے کے ذریعے اپنا اعمال کے محاسبہ کرنے اورنمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا
۔
محفل
نعت کے بعد وہاں کی فعال اسلامی بہنوں سے
ملاقات کرکے KEPZ
میں ہر ماہ ایک سنتوں بھرے اجتماع کروانے کا
ذہن بھی دیا۔ آخر میں ورکرز اسلامی بہنوں
نے مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔
کراچی
بن قاسم زون ٹھٹہ کابینہ کی ڈویژن گھارو میں شخصیات اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 5نومبر 2021ء برزو جمعہ کراچی بن قاسم زون ٹھٹہ کابینہ کی ڈویژن
گھارو میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں اسلامی بہنوں کو راہِ
خدا میں خوب صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا
گیا اور اپنے بچوں کو دینی ماحول میں علم
دین حاصل کروانے کے لئے دار المدینہ
،جامعۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کی ترغیب
دی گئی۔ مزید اسلامی بہنوں کو دعوت کے
ٹیلی تھون مہم پر مشتمل کلپ سنا کر ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی
دعوت دی ۔
فیصل
آباد ریجن میں ذمہ داراسلامی بہنوں
کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021ء کو فیصل
آباد ریجن میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں
زون نگران اور اراکین ریجن ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے مختلف پینڈنگ کاموں کی کارکردگی کا زون نگران اسلامی
بہنوں سے فالو اپ لیا اور انہیں سافٹ ویئر پر ماہانہ کارکردگی کی انٹری کرنے کے حوالے سےنکات بتائے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پاکستان
ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (
اسلامی بہنیں)
کے تحت 8 نومبر 2021ء کوپاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن کا بذریعہ انٹر
نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن
و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے اور کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا نیزعملی شیڈول پر کلام ہوا اور ٹیلی تھون جمع کروانے کے حوالے سے نکات بتائے گئے۔
ڈیرہ
اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ ڈویژن رنگ پور میں محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت 7 نومبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ
پور کابینہ ڈویژن رنگ پور میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد ٹیلی تھون جمع کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن
دیا۔ مزید گھر درس دینے اور تقسیم رسائل کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کے علاقے ضمیر آباد میں
ایک شخصیت کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا کروائی ۔دورانِ بیان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
پاک میں پابندی سے شرکت کرنے اور ٹیلی
تھون مہم میں حصہ ملانے کے لئے ڈونیشن دینے کی
ترغیب دلائی ۔
٭دوسری
طرف دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر2021ء کو
پہاڑ پور ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد
ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔ آخر میں شخصیات خواتین کو ٹیلی تھون مہم میں ڈونیشن دینے کا جذبہ دلایا
جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔
جوہر
ٹاؤن کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 6 نومبر 2021ء
کو جوہر ٹاؤن کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران مع مشاورت، کابینہ نگران مع مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے رسالہ انٹری کرنے، ذمہ
داراسلامی بہنوں اور ماتحت سے رابطہ مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور سستی دور کرنے کےحوالے
سے نکات بتائےنیز ٹیلی تھون کے لئے اہداف کے مطابق عطیات جمع کرنے
کا ذہن دیا۔ مزید صدقے کے فضائل بتاتے
ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز ( اسلامی بہنیں) کی
جانب سے 6 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لکی
مروت کابینہ کی شب و روز ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
شعبہ شب و روز کے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹ نکات سمجھائے اور مزید ٹیلی
تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 6 نومبر2021ء کو لاہور ریجن
ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریاں
احسن انداز میں نبھانے کا ذہن دیا اور علاقائی
سطح تک اپنے شعبوں کو مضبوط بنانے کی ترغیب
دلائی۔ مزید تمام کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے اور خوب ٹیلی تھون جمع کروانے کا
ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 5 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا
گیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ
کے بستے (اسٹال) لگانے
کے اہداف دیئےگئے۔ مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے بھی مدنی
پھول دیئےگئے ۔
٭دوسری
طرف اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ
للبنات کے زیر اہتمام 6 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن جھنگ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی
نے مکتبۃ المدینہ کے آرڈر اور سیل کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے در پیش مسائل پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔
فیصل
آباد ریجن میں شعبہ روحانی علاج کے
تحت ہونے والے دینی کام کی کارکردگی

دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام لگنے والے روحانی
علاج ( اسلامی بہنیں) کے
بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
روحانی
علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 29
بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار926
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 10ہزار71
بتائے
گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد: 7ہزار946
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 213
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 199

دعوتِ
اسلامی کے تحت 5 نومبر 2021ء بروز جمعہ کراچی
ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں ماہانہ کابینہ سطح کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران مع مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت سمیت 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’سُستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں میں سستی سے بچنے کے متعلق نکات پیش کئے۔ بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے متعلق مدنی پھول بتائے اور ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دلائی ۔