دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو  بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کاسنتوں بھرا بیان ہو اجس میں مدنی چینل پر (فرید کوٹ کے ذیلی حلقہ جامعہ سلطانیہ، لیہ زون جامعہ فاطمۃالزہراء، جھنگ کابینہ میں 3 مقامات پر، جھنگ زون اور بھوانہ کابینہ) کی تقریباً 262 اسلامی بہنوں نے سننے کی سعادت حاصل کی ۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے ’’ ٹیلی تھون ‘‘ کےموضوع پر بیان کیاجس میں مدارس المدینہ و جامعۃ المدینہ کےنظام کو چلانے کےحوالے سےاور علم دین کو معاشرے میں مزید عام کرنےکے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانےکاذہن دیا اور دعوت اسلامی کے ساتھ دیگر دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم نومبر 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور انہیں تقرری مکمل کرنے نیز ماہانہ کارکردگی کو بہتر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو ملتان ریجن گلگشت کابینہ کی نادرن بائی پاس ڈویژن بی جے مارکی میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں وکلاکے گھر کی خواتین سمیت 150 سے زائد شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جبکہ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اکتوبر2021 ءبروز بدھ مظفر آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ڈویژن  نگران و مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون جمع کرنےکےحوالےسے نکات سمجھائے اور دینی کاموں سے متعلق ترغیبی نکات بھی بیان کئے اور اہداف دیئے۔ اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے تقرری مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پنڈی اسلام آباد زون میں مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے اور اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز کابینہ نگران اسلامی بہن سے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام بھی کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں )کے تحت گزشتہ دنوں میں باغ کشمیر میں بذریعہ انٹر نیٹ تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں بیوٹی پالرز سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوراسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے اور نیکی کا راستہ اختیار کرنے کا ذہن دیتےہوئے عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔ بیان کے آخر میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021 ء کو بہادرآباد میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کاانعقادہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے وہاں ’’ شانِ مصطفیٰ و سخاوتِ مصطفیٰﷺ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی تھون جمع کرنےکی ترغیب دلائی ۔بیان کے آخر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی  کی طرف سے 27 اکتوبر2021ء کو علاقہ پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقاقی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی اورانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

٭اسی طرح 27 اکتوبر2021ء کو علاقہ پیر کالونی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقا دہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے’’ آقا کریمﷺ کی امت سے محبت‘‘ کےموضوع پربیان کیا۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے آنے کی دعوت دی ۔

٭دوسری جانب 27 اکتوبر 2021ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت نے کارکردگی آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ فالو اپ کے نظام پر مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں میں جو نیتیں کروائی جاتی ہیں اس کا بروقت درست فالو اَپ ہو سکے اس پر مدنی پھول پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  29 اکتوبر2021ء کو ڈیفینس کابینہ میں محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے’’ پیارے آقا ﷺکی شان و اختیارات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور آخر میں اسلامی بہنوں کو نماز کورس کرنے کی دعوت دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  (اسلامی بہنیں)کے تحت 30 اکتوبر 2021ء کوحیدرآباد زون لطیف آباد نمبر9 میں قائم برائٹ فیوچر اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر اسکول کی لیڈی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شخصیات اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیزانہیں ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 28 اکتوبر2021ء بروز اتوار حیدرآباد زون بدین کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

زون کفن دفن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیو کارکردگی فارم سمجھائے اور انہیں تقرری مکمل کرنےکاذہن دیا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں ذمہ داران کے درمیان رسالے بھی تقسیم کئےگئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 24 اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ آباد میں ایڈوکیٹ کے گھر شخصیات اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شمائل وعظمت مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔بعدازاں گھروں میں دینی ماحول کو رائج کرنے کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی چینل دیکھنےکی دعوت دی ۔بیان کے آخر میں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی حلقہ رکھوانے کی ترغیب دلاتےہوئے اسلامی بہنوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے کا ذہن دیا۔آخر میں ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں نے بیعت کے لئے نام لکھوائےاور دعوت اسلامی کے متعلق اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 26 اکتوبر2021ء کو میر پور خاص زون کھپرو کابینہ ڈویژن دیوان کالونی میں ماہ ربیع الاول کے موقع پر شعبہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔علاوہ ازیں رسالہ نیک اعمال سے اجتماعی جائزہ بھی کروایا گیا اور اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کی نیت پیش کیں ۔

٭اسی طرح شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 28 اکتوبر 2021ءکو بدین کابینہ گولارچی ، لطیف آباد نمبر4 اور11، قاسم آ باد، تلک چاڑی کے علاقہ صدر اور پریٹ آ باد میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اوراسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے کاذہن دیا ۔ مزیدمدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنےکی ترغیبات بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی نیتیں پیش کرتے ہوئے بہت اچھے تأثرات دئیے۔اس کے علاوہ تصور مدینہ بھی کروایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت  کابینہ ڈویژن رحمانی خیل میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائے اور علاقوں میں دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسے مدنی پھول دیئے نیز تقرریاں پوری کرنے کے بعد اہداف بھی دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔