دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت 27 اکتوبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان
زون لکی مروت کابینہ میں قائم میرج ہال
میں ردا پوشی اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسات وطالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے بھی شرکت کی ۔
اس سال ڈیرہ اسماعیل خان زون کے جامعات المدینہ
کی 6 طالبات نے درس نظامی اور 7 نے فیضان شریعت کورس مکمل کرنے کی سعادت پائی ۔
اس موقع پر زون نگران اسلامی بہن نےسنتوں
بھرا بیان کیااور طالبات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتےہوئےمزید
علم دین حاصل کرنےکےلئےمطالعہ کرتےرہنےکی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد طالبات کی ردا پوشی کی اوران کواسناد بھی پیش کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 26 اکتوبر2021ء کو لکی مروت
کابینہ ڈویژن رحمانی خیل میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد ہو ا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان
کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر
اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کے دینی کام کرنےکےانداز کے بارے میں بتاتےہوئےاس انداز پر دینی کام کرنےکاذہن
دیا اورآئندہ کے لئےاہداف دیتےہوئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں
پڑھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ ڈویژن رحمانی خیل میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائے اور علاقوں میں دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسے مدنی پھول
دیئے نیز تقرریاں پوری کرنے کے بعد اہداف بھی دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 اکتوبر 2021ء بروز بدھ پاکستان
کے شہرراولپنڈی واہ کینٹ زون کی فتح جنگ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو ا جس میں واہ کینٹ زون تا علاقائی سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران بہن نے اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کاموں کے لئے وقت دینے، احساس ذمہ داری کا جذبہ بڑھانے
کاذہن دیتےہوئےبروقت شیڈول جمع کروانے کاہدف
دیا نیز سافٹ ویئر میں کارکردگیاں انٹر
کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ آٹھ دینی
کام کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی لیا ۔
٭دوسری
طرف 27 اکتوبر 2021ءبروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی واہ کینٹ زون کی فتح جنگ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا
جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ سعادت کرام کے فضائل‘‘کے موضوع پر
بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےبارے میں
بتاتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 26 اکتوبر2021ءبروزمنگل مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھرکے مدرسۃ المدینہ گرلزکی ناظماتِ اعلیٰ، ریجن ذمہ
دار، اوررکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورہ کا آغاز تلاوت اورنعت رسول ﷺ سے ہو ا۔بعدازاں پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تعلیم تکمیل امتحان اور
انتظامی امور سے متعلق تربیتی مدنی پھول سمجھائے نیز بچیوں کی اخلاقی تربیت
کرنےکابھی ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت 24 اکتوبر2021ء کوحیدرآباد زون کی بدین کابینہ کے اطراف گاؤں کے
زمیندار کے گھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جمال مصطفی ﷺ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کا ذہن دیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم ہوئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں )
کے تحت 23 اکتوبر 2021ء کوحیدرآباد زون کی مٹیاری کابینہ کے گاؤں شیخ
بھڑکیو میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آقا کریم ﷺکی امت سے محبت‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےبعد اہل خانہ نے اپنے گھر پر
ماہانہ سنتوں بھرااجتماع رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت گزشتہ دنوں صدیق آباد کراچی میں قائم دارالسنہ میں 3 دن پر مشتمل تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 100 سے زائد ذمہ دار اسلامی
بہنوں اور ناظمات نے شرکت کی ۔
شعبہ
فیضان اسلام کی معاون اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات
بتائے اور اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام بڑھانے اورعلم دین کو پھیلا نےکی لئے
علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید
نیو مسلم اسلامی بہنوں کو فیضان اسلام سے روشناس کروانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنوں) کے زیر اہتمام 25 اکتوبر2021ء بروز
پیر اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت
اور نعت رسول ﷺ سے آغاز ہو ا۔اس کے
بعد ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ بیماری پر صبر
کےفضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور
اسلامی بہنوں کو صلوٰۃ الحاجات پڑھنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے صلوٰۃ
الحاجات بھی پڑھی ۔ اختتام پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دکھیاری اُمّت کی صحت یابی اور خوش حالی کے لئے دعا کروائی۔ آخر میں تعویذ عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں
271 تعویذات عطاریہ دیئے گئے نیزکم و بیش156 اوراد وظائف دیئے گئے ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے تحت 27،26،25 اکتوبر2021ء کو ملتان زون کی رنگیل پور کابینہ میں دوہرائی اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
ذمہ داراسلامی بہن نے’’ اتحاد
و اتفاق ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز ممتاز
کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے۔اس کے علاوہ تعویذات کی دوہرائی کاسلسلہ ہوا ۔
لانڈھی
کابینہ ڈویژن ساڑھے 3 کے ذیلی حلقےاللہ
والی میں محفل نعت کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 اکتوبر2021ء کو لانڈھی
کابینہ ڈویژن ساڑھے 3 کے ذیلی حلقےاللہ
والی کراچی میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’معجزاتِ مصطفیﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا، بیان میں اللہ پاک کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات دیتےہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا نیزٹیلی تھون کی اہمیت
بتاتے ہوئے ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
٭دوسری
طرف ایسٹ1 لانڈھی کابینہ میں دعوت اسلامی کے تحت 24 اکتوبر2021ء کولانڈھی کابینہ کراچی کی علاقائی دورہ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر
محفلِ میلاد کا سلسلہ رہا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک ذمہ دار سمیت 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھر ا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا اور شخصیات اجتماع
میں آنے کی دعوت دیتےہوئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں کتب و رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں ) کےزیراہتمام 26
اکتوبر2021ء کوفیصل آباد ریجن میں
بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں رکنِ ریجن ذمہ
داراسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں وقت پر کارکردگی
جمع کروانے کا ذہن دیا۔
علاوہ
ازیں مدنی مذاکرہ، ہفتہ وارسنتوں بھرا
اجتماع اورہفتہ وار رسالے کی مطالعہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے پر توجہ دلائی نیز شعبے کےدینی کام بڑھا نے کے
حوالے سے بھی کلام ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو ڈرگ
کالونی کابینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ داراسلامی بہن نے ٹیلی تھون جمع کرنےکے نکات پر تربیت کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو
ذاتی 1 یونٹ جمع کروانے کی نیتیں کروائیں ۔مزیدہر ماہ ڈونیشن جمع کروانے کے متعلق اہداف دیئے اور رسالہ
’’چندے کرنےکی شرعی و تنظیمی احتیاطیں‘‘
کے ٹیسٹ پیپر کی دوہرائی کروائی ۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت 24اکتوبر2021ء کومیرپور خاص زون ڈویژن عمرکوٹ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے
دینی کام کرنے کے نکات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی بالخصوص ای-رسید کےحوالے سےتربیت کی اورانہیں ای- رسید یوزر بڑھانے کا ذہن دیا۔اس
کےعلاوہ 5 اسلامی بہنوں کے ای-رسید اکاؤنٹ
اوپن کروائے اور دو ڈویژنز پر فنانس ذمہ دار کا تقرر کیا۔
Dawateislami