
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت زیر اہتمام 23اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ کے علاقے جمشید روڈ میں محفلِ نعت منعقد
کی گئی جس میں زون نگران سمیت مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے ’’ حضور ﷺ کی امت سے محبّت‘‘ کے
موضوع پر بیان فرمایا اور اطاعتِ مصطفیٰ ﷺ کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کی بھی نیتیں
کروائی جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی۔ اجتماع کے
اختتام پر صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے عوام اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی
کی ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز
جمعرات کراچی بن قاسم زون میمن گوٹھ کابینہ ڈویژن میمن گوٹھ میں ماہانہ
دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح ذمہ دار سمیت 16 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے فقہ اور علم دین سیکھنے
اور سکھانے کے موضوع پر بیان کیا نیز
زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی حلقے میں لانے کا ہدف دیا۔ اس موقع پر اسلامی
بہنوں کو گھر درس جاری کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی
بہنیں )
کے زیرِ اہتمام 23اکتوبر 2021 ءبروز ہفتہ بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ذمہ دار اِسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے اہم نکات پیش کئے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف دیئے نیز
کارکردگی وقت پر بڑھانے کا ذہن دیا ۔ علاوہ ازیں ڈویژن سطح پر ڈونیشن بکس پر نیو تقرر بھی کیا
گیا ۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ ڈویژن اللہ
والی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی
بہنیں )
کے زیر اہتمام 23 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ نیو کراچی کابینہ ڈویژن سلیم سینٹر میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا
گیا جس میں تقریباً 122اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
اس اجتماع میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’
وقت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے وقت کی قدر کرنے کاذہن دیا اور رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی
۔ اس اجتماع کی ایک خصوصیت درود خوانی تھی اوراس اجتماع میں تصور مدینہ بھی کروایا گیا جس کی وجہ سے اسلامی بہنوں میں یہ اجتماع پسند کیا گیا سب
نے اچھی اچھی نیتیں کی۔ اجتماع پاک کے آخر میں دعا اورصلوةوسلام کے بعد رسائل تقسیم کئے گئے۔
گلستان
جوہر کابینہ کے علاقے بختاور کالونی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورے (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 25اکتوبر 2021 ءکراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہرکابینہ علاقہ بختاور کالونی میں
ماہانہ مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے مدنی پھول
سے اپڈیٹ کیا نیزاسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت دینے کے طریقے بتائے اور ماہانہ
کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
کراچی
گلستان جوہر کابینہ کے علاقے بختاور کالونی میں مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو
گلستان جوہر کابینہ کے علاقے بختاور کالونی کراچی میں دیار مصطفی کے مقام پر مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقہ نگران، ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
گلستان
جوہر کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ محبتِ مرشد ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے مرشد کی اطاعت کرنے اور دینی کاموں کو اچھے انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید ربیع الاول کے دینی کاموں کا فولواپ لیا
اور علاقائی دورے میں شرکت کرنےنیزروزانہ رسالہ
نیک اعمال سے جائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔
ساتھ ہی ٹیلی تھون جمع کرنےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2021ء
پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی ڈویژن بنگہ حیات کے علاقے نانکپور اور کمہاری والہ میں محافل نعت کا انعقاد ہواجن میں نگران کابینہ ، کابینہ مشاورت اور دیگر ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’ دوردِپاک کی
برکتیں اور رسولُ اللّٰهﷺ کی آمد‘‘ کے
موضوع پر مشتمل بیانات کئے ۔اس کے علاوہ دینی
کام کرنے خصوصا ًسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیااوراسلامی بہنوں کوجامعۃالمدینہ گرلزمیں داخلے کی ترغیب دلائی۔اس پر 2 اسلامی
بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ داخلہ کی نیت پیش کی۔ آخر میں ٹیلی تھون کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے ٹیلی تھون جمع کرنےکی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں )
کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ ڈویژن الآصف اسکوائر کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 43اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبے کے
دینی کام میں حصہ لینے تنظیمی ذمہ داری
قبول کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس پر ایک اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن گلشن معمار ، ایک نے ڈویژن فقیرا گوٹھ اور ایک نے علاقائی سطح پر
ذمہ داری کے لئے خود کوپیش کیا۔ جبکہ 20 اسلامی بہنوں نے غسل میت کا ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیزوتکفین
کا طریقہ پڑھنے کی نیت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 23 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ریجن گوادر زون حب چوکی کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا اس اجتماع میں تقریباً 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ وقت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے وقت کی قدر کرنے اور نیک اعمال
کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ اس
اجتماع کی ایک خصوصیت درود خوانی تھی اوراس اجتماع میں تصور مدینہ بھی کروایا گیا جس کی وجہ سے عوام اسلامی بہنوں میں یہ اجتماع پسند کیا گیا
سب نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
٭
دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
24 اکتوبر 2021ء کو ساہیوال زون ، اطراف ساہیوال کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاح اعمال اور ڈونیشن
بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی
فارم سمجھائے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلاتےہوئےانہیں رسالہ
نیک اعمال سے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے نیز گھریلو صدقہ بکس کو بڑھانے کا ذہن دیا
گیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
کراچی
بن قاسم زون بن قاسم کابینہ ڈویژن عبداللہ گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز جمعرات بن قاسم کابینہ ڈویژن عبداللہ
گوٹھ کراچی میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں ڈونیشن باکس، اصلاح اعمال، علاقائی دورہ اور بستہ ذمہ دار سمیت 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’علم دین سیکھنے
کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر مدنی
پھول دیئے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم پر بھی کلام کیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی بن قاسم زون
قائد آباد کابینہ ڈویژن شفیع محمد گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کابینہ
نگران، ڈویژن نگران، علاقہ ذمہ دار سمیت 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
٭دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں
ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں شارٹ
کورسز کی زون نگران، کابینہ نگران، شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ نگران اور شعبہ
ڈونیشن بکس کی کابینہ
نگران اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ شارٹ کورسز زون نگران اسلامی بہن نے’’
علم دین سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کےموضوع پربیان کیا نیز فرض علوم کا سلسلہ ہوا جس میں وقف کے مسائل بیان کئے گئے ۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم پر بھی کلام کیا اور ٹیلی ٹھون
میں حصہ لینے ، شارٹ کارسز کرنے کا ذہن دیا۔
مزید اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ گرلز میں
داخلے کروانے کے اہداف دیئے جس پر حاضرین
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں داخلے کروانے نیز ٹیلی تھون
مہم میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ء کو گلزار ہجری کابینہ ڈویژن
ابوالحسن کراچی میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا ، دینی حلقے میں فقہ میں وضو کا طریقہ بتایا
گیا جبکہ شجرہ شریف سے ایک شعر کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ایک ورد بھی یاد کروایا گیا۔
اس کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان میں’’ علم دین کے
فضائل‘‘ اور
دینی حلقے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہرماہ پابندی سے دینی
حلقے میں شرکت کرنےاور دوسروں کو ترغیب دلا کر لیکر آنے کی نیتیں کروائیں۔
کراچی
ریجن ساؤتھ زون2 اور ڈرگ
کالونی کابینہ میں محافلِ میلاد کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے زیر
اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ کراچی ریجن ساؤتھ زون
2 میں ٹیچر کے گھر محفل میلاد کاانعقاد ہوا جس میں 8 ٹیچرز سمیت تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’حسن
مصطفیٰ صلى
الله عليه واله وسلم ‘‘ کے موضوع پر
بیان کیا او ر کثرت سے درود پاک پڑھنے کا
ذہن دیا نیزمحفل میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب بھی دلائی ۔
٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام
کراچی ایسٹ زون 1 ڈرگ کالونی کابینہ میں22اکتوبر 2021ء کو ٹیچر اجتماع منعقد ہوا جس میں علاقائی مشاورت و زون مشاورت سمیت کم و بیش 50 ٹیچرز، 3 لیڈی
پرنسپل ٹاؤن آفیسر اور طالبات نے شرکت کی۔
عالمی
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جانِ جہاں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔اس سیشن میں بیان کے بعد میٹ اپ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شخصیات خواتین کودعوت اسلامی کا ساتھ دینے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا۔ اس کے بعد شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں
دیئے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 21 اکتوبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون1 محمودآباد کابینہ ڈویژن منظور کالونی میں
علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ
رابطہ کی زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ مختلف بیوٹی پارلرز کا
وزٹ کیا۔ پارلرز کی اونر اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے۔ایک نے اپنے
پارلر میں محفل میلاد کروانے اور ایک نے ہفتہ وار سیشن کروانے کی خواہش کااظہار کیا۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 22 اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 محمودآباد کابینہ ڈویژن
اعظم بستی میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل میلاد ہوئی جس میں شعبہ رابطہ کی زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آخری نبی ﷺ کے بچپن کے معجزات‘‘ پر بیان کیا۔ ٹیلی
تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں
نے دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون جمع کرنے اور کروانے کی نیتیں پیش کیں۔جبکہ ایک
اسلامی بہن نے اپنے گھر محفل میلاد کروانے اور گھر والوں نے ہر ماہ نعت خوانی
کروانے کی نیت کااظہارکیا۔