دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت 25 اکتوبر 2021ء کو کراچی
ریجن ایسٹ زون2 لیاقت آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں زون تا علاقائی سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ ستمبر 2021ءمیں کھلنےوالےنئے مدارس کے حوالے سے اسلامی بہنوں سے فالواپ لیااورشعبے میں ہر سطح
پر سو فیصد تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز دینی کاموں میں مزید اضافے کرنے پر نکات بتائے۔ مزیدٹیلی تھون یونٹ سابقہ سال سے ڈبل جمع کرنے اور ماتحت و پڑھنے والی اسلامی بہنوں سے
یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی
طرف سے 24اکتوبر 2021ء بروز اتوار دارالسلام ٹوبہ زون سمندری کابینہ میں
مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کم وبیش 70
سے زائد مدرسات و ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تربیت کرتےہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کرنےکےحوالے سے تربیتی مدنی پھول
سمجھائے نیز نیو مدرسات و مفتشات تیار کر کے نیو ایریاز میں نیو مدارس المدینہ اور رہائشی کورس کروانے کاذہن دیا جس پرمدرسات نے مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام
کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ صحرائے مدینہ زون کی کابینہ تھانہ بولا خان
میں کابینہ سطح کا مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں زون نگران اور کابینہ نگران سمیت
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے’’
عشقِ رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اورسرکار علیہ السلام کی
سیرت کا ایک پہلو تبلیغِ دین کی اہمیت کےبارے میں بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو علاقائی
دورےمیں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو صحرائے مدینہ زون کابینہ تھانہ بولا خان کے ایک
گھر میں محفل ِنعت کا انعقاد کیا گیاجس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’
آقا کریم ﷺ کا بچپن شریف‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔آخر میں دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے کاذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو صحرائے مدینہ زون کی نوری آباد کابینہ میں کابینہ سطح کا مدنی
مشورہ لیبر کالونی کے مقام پرمنعقد ہوا جس
میں کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ریجن نگران اسلامی بہن نے نئے مقامات پرسنتوں
بھرےاجتماع کاانعقاد کرنےاور ان میں تعداد بڑھانے کے طریقے بتائے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بہتر بنانے کےلئےبھی اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2021ء
بروز جمعرات کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن KEPZ
میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی کابینہ
نگران، ڈویژن نگران و مشاورت او رعلاقائی ذمہ دار سمیت کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
دینی
حلقے کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ قراٰن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔اس کےبعد اسلامی
بہنوں کو اجتماعی فکرِ مدینہ کروائی گئی جبکہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی کابینہ نگران
اسلامی بہن نے شیڈول کی پابندی کے ساتھ
ساتھ ماہانہ دینی حلقے میں پابندی کے ساتھ شركت کرنےکا ذہن دیا۔ مزید رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے پر
ذہن سازی کی۔ اس کےعلاوہ فقہ میں وقف کے
مسائل بیان کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے
اور دوسروں کواس کی ترغیب دلانے پر بھی کلام کیاگیا۔
کورنگی
کابینہ ڈویژن ساڑھے تین میں قائم اسکول میں
محفل میلاد کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں )کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ ڈویژن ساڑھے تین میں قائم اسکول میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں2
ٹیچرز اور 15 طالبات سمیت دیگر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم‘‘
کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔ بعد ازاں پرنسپل سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو اسکول
سلیبس میں کتاب بنام ’’اسلامی بہنوں کی نماز‘‘شامل کرنےکاذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کرتےہوئے ہر ماہ اسکول میں سیشن رکھنے
کی خواہش کا اظہارکیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2021ء کو لانڈھی کابینہ کراچی کی چھ ڈویژنز میں دینی حلقوں کاسلسلہ رہا جن میں کم و بیش 416 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
ریجن
تا علاقائی سطح کی اسلامی بہنوں نے’’علم
دین سیکھنے اورسکھانے کی ضرورت و اہمیت‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرےبیانات کئے جس میں دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت
کرنےکاذہن د یاگیا۔ مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے بھی نیتیں کروائیں گئیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کااظہارکیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 23اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن کھوکھراپار میں اصلاح
ِاعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
آغاز درود پاک اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو ا۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد تصور مدینہ کاحلقہ
بھی لگایاگیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام
23 اکتوبر 2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ میں سہ ماہی مدنی مشورےکاانعقا د ہوا جس
میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتےہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے ۔مزیدفی ذمہ دار اسلامی بہن ہر ماہ
ایک گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کاہدف دیا نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی ۔
قائد
آباد کابینہ مجید کالونی میں ایک ٹیچر
اسلامی بہن کے گھر محفِل میلاد کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں ) کی
جانب سے 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ قائد
آباد کابینہ مجید کالونی کراچی میں ایک ٹیچر اسلامی بہن کے گھر محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں کم و بیش 30 اسلامی
بہنوں بشمول 5 ٹیچرز نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت ِاسلامی نے امیر اہل سنت مدظلہ العالی کے رسالہ’’
صبح بہاراں‘‘سےسنتوں بھرا بیان کیا۔ محفلِ میلاد کے بعد شعبہ تعلیم کی ذمہ
دار اسلامی بہن کا ٹیچرز اسلامی بہنوں کے ساتھ میٹ اپ بھی ہوا جس میں انہیں دعوتِ
اسلامی کا ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا گیااور روزانہ ایک گھنٹہ مدنی چینل
دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامى کے شعبہ محفلِ نعت کے زیرِ اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ کراچى ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ علاقہ رشیدہ آباد کے ایک گھر
میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں 50 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
محفلِ نعت میں ڈویژن مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن مشاورت
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامى بہن نے’’ صدقات اور راہِ خدا میں خرچ کرنے ‘‘کے
موضوع پر بیانات کئے اور ٹیلی تھون میں بھرپور
حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر کئی
اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم بھی جمع کروائی نیز کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھى اچھى نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن
(اسلامی بہنیں )
کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز
ہفتہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع ڈویژن سطح پر رکھا
گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے
اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیزغسل دینے کا طریقہ سکھایا اور اس سے متعلق دیگر مدنی
پھول بھی سمجھائے۔ مزید اسلامی بہنوں کو
شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا
۔اس اجتماع میں 10اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت 23اکتوبر2021 ء،
کواورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن قذافی کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا۔اس اجتماع
میں کم و بیش ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز درود خوانی اور تصور مدینہ سے کیا گیا ۔اس کے بعد مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ وقت کی
اہمیت‘‘ پر بیان کیا جس میں وقت کوفضول کاموں سے بچا کر نیک کاموں میں گزارنے
کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کے کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے ،اس سے اپنے اعمال کاجائزہ کرکے ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنا رسالہ جمع
کروانےکی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami