ماہ محرم الحرام اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس مہینے میں جہاں بہت سے واقعات رونما ہوئے وہیں اس مہینے میں واقعہ کربلا بھی پیش آیا جس میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے گھروالوں نے اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کیں۔ واقعہ کربلا میں دیگر سادات کرام کے ساتھ ساتھ جگر گوشۂ بتول، سردار نوجوانان جنت، نواسۂ رسول سیدنا امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ بھی شہید کئے گئے۔

اسی مناسبت سے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”امام حسین کے واقعات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امام حسین کے واقعات“ پڑھ یا سُن لے، اُسے حضرت امام حسین کی مبارک سیرت پر چلنے کی توفیق عطا کر اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


مسلمانوں کے دلوں میں جہاں صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان کی محبت دین اسلام کے لئے ضروری ہے، وہیں حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے گھرانے اہلِ بیت اطہار رضی اللہ عنہم سے محبت و عقیدت بھی دین اسلام کا حصہ ہے۔آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے جہاں اپنے اصحاب کے فرمایا کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کی اقتدا کروگے ہدایت پاؤگے“وہیں اپنے آل کےلئے بھی فرمایا ” میرے اہل ِ بیت کی مثال کشتی نوح کی طرح ہے ،جو اس میں سوار ہوا ،وہ نجات پاگیا اور جو پیچھے رہاوہ ہلاک ہوگیا “۔

امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کے دلوں میں اہلِ بیت اطہار رضی اللہ تعالٰی عنہم کی محبت اُجاگر کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”فیضان اہلِ بیت“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 35 صفحات کا رسالہ ”فیضان اہل بیت“ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کی آنے والی نسلوں کو اہلِ بیت کرام کی سچی غلامی نصیب فرما اور اس کی بے حساب مغفرت کر۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتم ِالنَّبِیّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


آج رات 9 اگست 2021ء سے 11 محرم الحرام 1443ھ کی شب تک روزانہ 9:30 بجے حضرت سیدنا امام حسین اوردیگر شہیدان کربلا رضوان اللہ علیہم اَجْمعین کے ایصالِ ثواب کے لئےمدنی چینل پر براہِ راست مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔

ان مدنی مذاکروں میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ امامِ عالی مقام نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

امیر اہلِ سنت ان مدنی مذاکروں میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ 


آج 7اگست2021ءبروزہفتہ رات(پاکستانی وقت کے مطابق) تقریباً9:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ ِطریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ عاشقانِ رسول کے مختلف سوالا ت کے علم و حکمت سے بھرپورجوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی جہاں ظاہری طور پر لوگوں کی اصلاح کرتی ہے ۔ وہیں باطنی بیماری مثلاً جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد، بہتان وغیرہ کی اصلاح کے لئے وقتاً فوقتاً پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے جبکہ اس کے  ساتھ ساتھ مکتبۃ المدینہ سے کتابیں شائع کروانے کا سلسلہ بھی رہتا ہے۔

اسی سلسلے میں امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو باطنی بیماریوں کی اصلاح کے لئے رسالہ ”6مُردوں کے واقعات“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”6مُردوں کے واقعات“ پڑھ یا سن لے اُسے رزق حلال کھانے اور بچوں کو بھی حلال کھلانے کی توفیق عطا فرمااور اُس پر جہنم کی آگ حرام کردے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


اِن دنوں دعوتِ اسلامی کا  ایک نعرہ ملک بھر میں گونج رہا ہے۔ وہ ہے ” پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے “

FGRF کے تحت اس شجر کاری مہم کا افتتاح 30 جولائی کو امیرِاہلِ سنت نے اپنے گھر پودا لگاکرکیا جس کے بعد یکم اگست کو کراچی کے علاوہ ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے گئے۔ ایک رپورٹ کےمطابق دولاکھ 53 ہزار 432 پودے صرف دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے مدارس المدینہ بوائز پاکستان کے بچوں کی جانب سے پاکستان بھر میں لگائے گئے ۔ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

ترجمان دعوتِ اسلامی کے مطابق دعوتِ اسلامی کا اگست کے مہینے میں پاکستان بھرمیں 26 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

اسی سلسلے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے گھر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے FGRF کے تحت شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔

امیر اہل سنت کے گھر میں ہونے والی اس شجرکاری کےمفتی علی اصغر عطاری نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تحریر اپلوڈکی ہے جسے بعینہ یہاں درج ذیل کردیا گیا ہے۔

”صبح سویرے سوہنے مرشد کریم کی برکتیں نصیب ہوئی “

دعوت اسلامی نے جو شجر کاری کی مہم شروع کی ہے آج امیر اہل سنت کے گھر کے باہر پودا لگانے کی سعادت نصیب ہوئی

اس مختصر تقریب میں امیر اہل سنت نے اکرام فرماتے ہوئے اپنے گھر پر پودا لگوا کر اس مہم میں ہمیں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا موقع عطا فرمایا

امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ

نگران شوری مولانا حاجی عمران عطاری

اور قبلہ شیخ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم صاحب نے اور راقم الحروف نے پودا لگایا۔

اس کے علاوہ قبلہ مفتی قاسم صاحب نے اس موقع پر درخت لگانے کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فقہی مسائل بھی بیان فرمائے۔

اگر آپ کا زمین کا گھر ہے اور گلی ایسی چوڑی ہے کہ پودا لگایا جاتا ہے(قانونی یا عرفی طور پر ممانعت نہیں ہے ) تو آپ اپنے گھر کے باہر پودا ضرور لگائیں پھر اس کی نگہداشت کر تے ہوئے اسے درخت بھی بنائیں بڑے شہروں میں فلیٹ میں رہنے والے اتنے مواقع نہیں پاتے لیکن آپ دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے FGRF کے تحت مختلف پارکوں اور عوامی مقامات پر پودے لگا سکتے ہیں، اس کے لئے FGRFکے مقامی ذمہ داران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

#پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے ان شاء اللہ عزوجل

طالب دعا مفتی علی اصغر

25 ذو الحجہ 1441

4 اگست 2021


پودا لگانا ہے، درخت لگانا ہے۔ اسی عزم کے تحت جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 31 جولائی 2021ء کی شب فیصل آباد میں ایک تاجر اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر پودے لگائے اور دعا کرتے ہوئے اس کا ثواب آخری نبی ﷺ اور ان کے وسیلے سے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ سیدنا عمر فاروق اور تیسرے خلیفہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہما کو پیش کیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی رفیع عطاری، حاجی اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


آج 31جولائی2021ء کی شب تقریباً 9:45 بجے مدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شریعت اور طریقت کی رہنمائی، طبی اور روحانی علاج کے ساتھ ساتھ بہت سی مفید باتیں بتاتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


18 ذوالحجۃ الحرام مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ دامادِ رسول  امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت ہوتا ہے۔اسی سلسلے میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو سیرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے آشنا کرنے لئے اس ہفتے ”حضرت عثمان بھی جنتی جنتی“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” حضرت عثمان بھی جنتی جنتی “ پڑھ یا سن لے اُسےاپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پیارے صحابی حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی سخاوت و حیا سےنصیب فرما اور اُسے جنّتُ الفِردوس میں بلا حساب داخل کر۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


ہند کے معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا مفتی نسیم مصباحی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی بھتیجی سفر کے دوران بائیک سے گرنے کے باعث زخمی ہوگئیں اور اس وقت لکھنؤ کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ مفتی نسیم مصباحی صاحب نے بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِا ہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے نام پیغام جاری کیاجس میں امیراہلِ سنت سے دعا کی درخواست کی۔

پیغام موصول ہونے پرامیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مفتی صاحب کے نام دعائیہ پیغام جاری کیا۔ تفصیلی پیغام نیچے ملاحظہ فرمائیں

پیغامِ عطار

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے حضرت علامہ مولانا مفتی نسیم مصباحی صاحب اطال اللہ عمرکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آصف خان مدنی نے آپ حضور کا صوتی پیغام فاورڈ کیا ، اللہ پاک پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میں آپ جناب کی امی جان اور بھتیجی کو شِفائے کاملہ نافعہ عطا فرمائے ۔ انہیں صحتوں، راحتوں، عافیتوں، عبادتوں، ریاضتوں اور دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے۔

در در کی ٹھوکروں، اسپتالوں کے دھکوں اور ڈاکٹروں کے پھیروں اور دواؤں کے خرچوں سے نجات بخشے۔ اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھے ،عافیت نصیب فرمائے ،عافیت نصیب فرمائے ،عافیت نصیب فرمائے۔ اللّٰہم انی اسئلک مافی فی الدنیا والاخرہ

اللہ پاک حضور کو بھی صحت نصیب کرے، آپ کی دینی خدمات قبول ہوں، آپ کا حافظہ مزید قوی ہو، علم و عمل میں خوب برکتیں ملیں اور آپ خوب مسلک اعلیٰ حضرت کی خدمت کرتے رہیں، دین کی خدمت کرتے رہیں ،سنتوں کی دھوم مچاتے رہیں، گھر میں سب کو سلام اور حضور بس ہمت رکھئے گا۔


24جولائی 2021ء مطابق 14ذوالحجۃ الحرام 1442ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : امیراہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری رضویدامت برکاتہم العالیہ نے اپنے والدصاحب(حاجی عبدالرحمٰن قادِری رحمۃ اللہ علیہ) کا تذکرہ کن الفاظ میں فرمایا ؟

جواب :جب میں ڈیڑھ/ دوسال کا تھا تو والدصاحب انتقال کرگئے تھے ،کولمبو(Sri Lanka)کے لوگوں سے سنا ہے کہ جب حنفی میمن مسجد کولمبو کے امام صاحب نہیں ہوتے تھے توان کی غیر موجودگی میں میرے والدصاحب فی سبیلِ اللہ نمازپڑھا دیا کرتے تھےکیونکہ وہ وہاں پر ایک فرم میں ملازمت کرتے تھے ،میرے خالواحمدصاحب نے بتایا کہ تمہارے والدصاحب جب قصیدیۂ غوثیہ پڑھاکرتے تھے تو ان کی چارپائی زمین سے بلندہوجاتی تھی ،ہمارے پڑوسی عبدالستاربتاتے ہیں کہ آپ کے والدصاحب نگاہیں نیچی کرکے چلاکرتے تھے،مذہبی ذہن کے مالک تھے ،بات بات پرحدیث بیان کرتے تھے ،پوری داڑھی والے تھے ۔(امیراہلسنت کے والدصاحب حاجی عبدالرحمن قادری رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ وفات 14ذوالحجہ ہے ۔)

سوال:گھرمیں الیکٹرک پنکھوں کے بارے میں کیا احتیاط کرنی چاہئے؟

جواب: کسی ماہر الیکٹریشن سے چیک کروالینا چاہئے کہ گھرکے تمام پنکھے درست لگے ہوئے ہیں یا نہیں ،جب الیکٹریشن چیک کررہا ہوتو خودبھی وہاں موجودہوں ۔

سوال : کیا قربانی کا گوشت غریبوں کو دینا چاہئے ؟

جواب: جی ہاں! مستحب یہ ہے کہ غریبوں کو بھی گوشت دیا جائے ،البتہ اگرکوئی ساراگوشت اپنے پاس رکھ لے تو اس سے بدگمانی نہ کی جائے اورنہ ہی اس کی بُرائی کی جائے اورنہ اسے کنجوس کہاجائے ،شادیوں میں بھی غریبوں کو یادرکھنا چاہئے ،ایک دیگ غریبوں اورایک دیگ سیدوں کے لیے پکائی جائے ،شادی میں آس پاس کے غریبوں کو دعوت دی جائے۔

سوال: کیا ظلم کرنا بُرے خاتمےکا سبب ہے ؟

جواب: جی ہاں ! امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :بُرے خاتمے کا سب سے بڑاسبب ظلم کرنا ہے ،ظلم کرنا بہت خطرناک ہے ،یہ قیامت کے اندھیرے ہیں ،آجکل ظلم کرنے کاگناہ عام ہے بعض اوقات مظلوم ایک طرح سے مظلوم ہوتاہے اورایک طرح سےظالم ،اللہ پاک ہمیں ظلم کرنے اوردیگرگنا ہوں سے بچائے۔

سوال : کیا کسی صحابی کا نام صراحۃ ً(واضح طورپر)قرآنِ کریم میں آیا ہے ؟

جواب: جی ہاں !محبوبِ رسول حضرت زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ کا نام قرآنِ کریم میں آیا ہے ۔

سوال : اُونٹ(Camel) کی قربانی کس طرح کی جائے ؟

جواب : اُونٹ کوکھڑاکرکے بایاں(Left) پاؤں اورمنہ باندھ دیا جائے اوراسے نحرکیا جائے ۔

سوال: اِس ہفتے کےرِسالے امیراہلِ سنت کا پہلاسفرِ مدینہ ‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالینے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ  امیراہل سنت کا پہلاسفرِ مدینہ ‘‘ پڑھ یا سُن لے اُسے باربارحج اورزیارتِ مدینہ نصیب فرما اور اسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


آج مورخہ 24 جولائی 2021ء رات 9:45 بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی ہفتہ وار علمی نشست قائم فرمارہے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔