دینِ اسلام جہاں بڑوں کے لئے مشعل راہ ہے وہاں بچوں کے لئے بھی نصیحت و تربیت کا ذریعہ ہے۔ آقا کریم ﷺ بڑوں کی تربیت کرنےکے ساتھ ساتھ بچوں پر بھی شفقت فرماتے ہیں۔ دین اسلام نے جہاں والدین کے حقوق بیان کئے ہیں وہاں والدین پر اولاد کے حقوق کو بھی بیان فرمایا ہے، جس طرح اولاد پر ماں باپ کی عزت و تکریم ضروری ہے ویسے ہی ماں باپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کی اچھے طریقے سے پرورش کریں اور جس طرح ممکن ہو اس میں کوتاہی نہ کریں۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بچوں کی تربیت اور دیگر امور کے حوالے سے اس ہفتے رسالہ ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ کریم جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے بچوں کے بارے میں سوالات“ پڑھ یا سن لے اسے دین و دنیا کی برکات سے مالا مال فرماکر دینی مسائل پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں