حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے ارشاد فرمایا:’’جانتے ہو مسلمان کون ہے؟‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو ارشاد فرمایا: ’’مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’مومن کون ہے؟‘‘ارشاد فرمایا: ’’مومن وہ ہے کہ جس سے دوسرے مومن اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ سمجھیں۔‘‘ (نجات دلانے والے اعمال کی معلومات،صفحہ۲۹۳)

فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جس نے کسی مسلمان کی ”پَردہ پوشی“ کی اللہ عَزَّوَجَلَّ دنیا و آخرت میں اس کی ”پَردہ پوشی“ فرمائے گا۔ (مسلم، ص 1110، حدیث: 2699، ملتقطاً)

اس ہفتے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو باطنی بیماری ”غیبت “ اور مسلمانوں کے عیب کو تلاش کرنے سے بچانے کے لئے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھ یا سن لے، اُسے اپنی زبان درست استعمال کرنے کی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


23اکتوبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے  فیضانِ مدینہ آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : جنت کی چابی کیا ہے اوراس کے دندانے کیا ہیں ؟

جواب : لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہ جنت کی چابی ہے ،اس کے دندانے فرائض و واجبات کااداکرنا اورگناہوں سے بچناہے ۔

سوال : کسی کو یہ کہنا کیسا ہے کہ "تم ڈِھیٹ مٹی کے بنائے گئے ہو" ؟

جواب: ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،البتہ جس مٹی سے انسان کو بنایا گیا ہے وہ کئی طرح کی تھی اوراس میں کئی صفات ہیں مثلاًنرمی ،سختی وغیرہ۔

سوال: اگر ماں اور باپ دونوں فوت ہوچکے ہوں تو پہلے کس کی قبرپرجائے؟

جواب:قبرستان جاتے ہوئے جس کی قبرپہلےآجائے ،پہلے وہاں حاضرہوکر فاتحہ خوانی کرلے۔

سوال : حضرت بہاؤالدین انصاری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں کچھ مدنی پھول عنایت فر ما دیں؟

جواب: حضرت بہاؤالدین انصاری رحمۃ اللہ علیہ قادریہ رضویہ سلسلے کے بزرگ تھے ،صاحبِ تصنیف تھے،حضرت شیخ احمد جیلانی رحمۃاللہ علیہ

نے بیت اللہ شریف میں انہیں سلسلہ قادریہ کی خلافت عطافرمائی تھی۔

سوال : کیاہم کسی کو رِیا کارکہہ سکتے ہیں ؟بزرگانِ دین چھپ کر کیوں عبادت کرتے تھے ؟

جواب : رِیایعنی دِکھاواباطنی امراض میں سے ہے، اس کا تعلق نیت یعنی دل سے ہے اس لیے کسی کو رِیاکارنہیں کہنا چاہئے ۔البتہ نیکی کو ظاہرکرنے سے رِیا کاری سےبچنا مشکل ہوجاتاہے، اس لیے بزرگانِ دین چھپ کرعبادت کرتے تھے ۔

سوال : رِیا کاری سے کیا مرادہے؟

جواب: اپنی نیکی کے بارے میں کسی کو بتانا تاکہ میرامقام اوراحترام سامنے والےکےدل میں پیداہوجائے مثلاً سامنے والا اسے نیک سمجھےیا دوسرے سے مال بٹورنا چاہتاہے،اس لیے اپنی نیکی کا اظہارکررہا ہے تویہ ریا کاری ہے ۔

سوال: علم کے فضائل کے بارے میں جو احادیث ہیں، ان سے مرادکون ساعلم ہے؟

جواب : علم کے فضائل کے بارے میں جتنی احادیث ہیں ان سے مراد دِینی علم ہے،دنیاوی علم مرادنہیں ۔

سوال : حُبِّ جاہ کا کیامعنی ہے؟

جواب :واہ واہ کی خواہش ،حب ِّجاہ یعنی مقام ومرتبے کی محبت کہلاتاہے یہ بڑی خطرناک باطنی بیماری ہے،بچوں میں بھی یہ خواہش ہوتی ہے اوربڑوں میں بھی۔اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

سوال : کیا جنّ کو اصلی شکل میں دیکھنا ممکن ہے ؟

جواب:نہیں

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ"فیضانِ امام احمد بن حنبل"پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ "فیضانِ امام احمد بن حنبل" کے17 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے بُرے خاتمے سے بچانا ،مدینےمیں محبوب ِکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلووں میں شہادت کی موت نصیب فرمانا ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جیکب آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام، تاجران، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں عملی طور پر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کندھ کوٹ ضلع کشمور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


دربار عالیہ ویہر شریف تحصیل سیہون شریف میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی حاضری ہوئی جہاں انہوں نے آغا فقیر محمد جان نقشبندی اشرفی صاحب کے آستانے میں ان سے ملاقات کی اور دعا فرمائی۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے قبلہ حضرت خواجہ فقیر محمدنقشبندی المعروف رہنمائے سالکین اور خواجہ مخدوم محمد اشرف نقشبندی المعروف مصلی دہنی رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی 24 اکتوبر 2021ء کو لاڑکانہ زون میں تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے مدنی حلقے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس مدنی حلقے میں لاڑکانہ زون کے ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول بھی شریک تھے۔آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے ایک بزرگ اسلامی بھائی کے سرپر عمامہ سجایا اور عاشقان رسول سے ملاقات کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو قاسم آباد جامشورو کابینہ حیدر آباد ریجن میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


یکم ربیع الاول 1443ھ سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے سلسلے میں 12 دن مسلسل مدنی مذاکرے کا سلسلہ جاری تھاجس میں بانی دعوت اسلامی امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو شرعی و مذہبی طریقے سے میلاد منانے اور سیرت رسول کو اپنانے کی ترغیب دلارہے تھے۔

12 ربیع الاول کےبعد آج 23 اکتوبر 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام اسلامی بھائیوں سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دنیا بھر میں چار فقہی مسلک پر عمل کرنے والے مسلمان موجود ہیں۔ جن میں سے ایک فقہی مسلک ”حنبلی“ بھی ہے۔ حنبلی مسلک کے امام ”امام حمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ“ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ فقیہہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے محدث بھی تھے۔ ”مسند احمد“ آپ کا سب سے مشہور مجموعۂ احادیث ہے۔ آپ کے پیروکار میں بڑے بڑے اولیاء اور علمائے اکابرین گزرے ہیں جن میں سے ایک نام ”امام الاولیاء، سرکار غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں۔

اس ہفتے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو امام عزیمت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے آراستہ کرنے کے لئے رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربُّ المصطفٰے!( عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل“ پڑھ یا سُن لے اُسے بُرے خاتمے سے بچانا، مدینے میں محبوب کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلوُوں میں شہادت کی موت نصیب فرمانا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


واَحْسَنُ مِنْکَ لَمْ تَرَ قَطُّ عَیْنِی٭ وَ اجْمَلُ مِنْکَ لَمْ تَلِدِ النِّسَاء

خَلَقْتَ مُبَرَّاً مِّنْ کُلِّ عَیْب٭ کَاَنَّکَ قَدْ خَلَقْتَ کَمَا تَشَاء

خالق رب العزت عَزَّوَجَلَّ نے اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ساری کائنات میں سب سے حسین و جمیل اور ہر عیب سےپاک بنایاہے۔ حسن و جمال مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایسا تھا کہ کوئی کہتا ہے ، چہرہ مبارک چاند جیساہے، تو کوئی کہتا ہےرُخِ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھیں،تو کوئی کہتا ہے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بڑھ کر ”خوبصورت“ دنیا میں آیا ہی نہیں۔

عاشقان رسول میں حسن و جمال مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بیان کرنے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”حُسن و جَمالِ مصطفٰےﷺ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ”حُسن و جَمالِ مصطفٰےﷺ“ کے17 صفحات کا پڑھ یا سُن لے اُسے مرتے وقت اپنے پیارے پیارے حسین و جمیل آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا جلوہ دکھا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


 حدیث پاک میں ہیں فرائض کے بعد اللہ پاک کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل مسلمانوں کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔(معجم الکبیر 11/59،حدیث:11079)

اور دل خوش کرنے کا انمول اور بے مثال دل جواب طریقہ مسکرا کر بات کرنا ہے اور کیوں نہ ہو کہ موقع کی مناسبت سے مسکرانا ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے۔ پیارے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے مسکرانے کے پانچ واقعات ملاحظہ ہو۔

(1)حضرت سیدنا ام درداء رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ جب بھی بات کرتے تو مسکراتے ۔آپ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں میں نے سیدنا ابو دادا رضی اللہ تعالی عنہ سے عرض کی آپ اس عادت کو ترک فرما دیجیے ورنہ لوگ آپ کو احمق سمجھنے لگیں گے۔ تو حضرت سیدنا ابو دادا رضی اللہ عنہ نے فرمایا :میں نے جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بات کرتے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے تھے۔

(مسند احمد 8/171،حدیث:21791)

(2)حضرت سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب سے میں دائرہ اسلام میں آیا ہوں اس وقت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کسی قسم کا کوئی حجاب نہیں رکھا ۔جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے دیکھتے تو چہرہ انور مسکراہٹ سے جگمگا اٹھا۔

(بخاری 2/320)

(3)حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ بے شک ایک دفعہ آپ رضی اللہ عنہا کے ہاتھ سے سوئی زمین پر گڑ پڑی ۔پس وہ سوئی نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چہرے انور کے مسکرانے سے ظاہر ہوگئی۔ اور عائشہ رضی اللہ عنہا نے سوئی کو پا لیا اور اٹھا لیا۔

( القول البدیع ص 247)

(4)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھی سے فرمایا کہ جنت میں بوڑھی نہ جائے گی وہ بولی ان کا کیا بنے گا؟ مسکرا کر آقا علیہ سلام نے فرمایا :کیا تم قرآن میں نہیں پڑھتی! "کہ ہم انہیں پیدا کریں گے دوبارہ پیدائشی تو انہیں کنوار پن بنا دیں گے"۔ (مشکاۃ المصابیح،2/200)

(5)حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ حنین کے دن حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ایک خنجر پکڑ لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کس لیے ہے؟ انہوں نے عرض کی میں نے اس لیے پکڑا ہے کہ اگر کوئی مشرک میرے پاس آیا تو اس کے ساتھ اس کا پیٹ پھاڑ ڈالوں گا۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرانے لگے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو طلقاء قریش ہم سے دور ہے انہیں قتل فرما دیجیے وہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکست کا باعث بنے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ام سلیم اللہ تعالی ہی کافی اور بہتر ہے۔( شمائل بغوی ص267)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے Misri Builder and Developer Office میر پور خاص کاوزٹ کیا جہاں ادارے کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی اورنیو سوسائٹیز میں دینی کام کرنے کے حوالےسے گفتگو کی جس پر عہدیداران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔