23اکتوبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے  فیضانِ مدینہ آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : جنت کی چابی کیا ہے اوراس کے دندانے کیا ہیں ؟

جواب : لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہ جنت کی چابی ہے ،اس کے دندانے فرائض و واجبات کااداکرنا اورگناہوں سے بچناہے ۔

سوال : کسی کو یہ کہنا کیسا ہے کہ "تم ڈِھیٹ مٹی کے بنائے گئے ہو" ؟

جواب: ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،البتہ جس مٹی سے انسان کو بنایا گیا ہے وہ کئی طرح کی تھی اوراس میں کئی صفات ہیں مثلاًنرمی ،سختی وغیرہ۔

سوال: اگر ماں اور باپ دونوں فوت ہوچکے ہوں تو پہلے کس کی قبرپرجائے؟

جواب:قبرستان جاتے ہوئے جس کی قبرپہلےآجائے ،پہلے وہاں حاضرہوکر فاتحہ خوانی کرلے۔

سوال : حضرت بہاؤالدین انصاری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں کچھ مدنی پھول عنایت فر ما دیں؟

جواب: حضرت بہاؤالدین انصاری رحمۃ اللہ علیہ قادریہ رضویہ سلسلے کے بزرگ تھے ،صاحبِ تصنیف تھے،حضرت شیخ احمد جیلانی رحمۃاللہ علیہ

نے بیت اللہ شریف میں انہیں سلسلہ قادریہ کی خلافت عطافرمائی تھی۔

سوال : کیاہم کسی کو رِیا کارکہہ سکتے ہیں ؟بزرگانِ دین چھپ کر کیوں عبادت کرتے تھے ؟

جواب : رِیایعنی دِکھاواباطنی امراض میں سے ہے، اس کا تعلق نیت یعنی دل سے ہے اس لیے کسی کو رِیاکارنہیں کہنا چاہئے ۔البتہ نیکی کو ظاہرکرنے سے رِیا کاری سےبچنا مشکل ہوجاتاہے، اس لیے بزرگانِ دین چھپ کرعبادت کرتے تھے ۔

سوال : رِیا کاری سے کیا مرادہے؟

جواب: اپنی نیکی کے بارے میں کسی کو بتانا تاکہ میرامقام اوراحترام سامنے والےکےدل میں پیداہوجائے مثلاً سامنے والا اسے نیک سمجھےیا دوسرے سے مال بٹورنا چاہتاہے،اس لیے اپنی نیکی کا اظہارکررہا ہے تویہ ریا کاری ہے ۔

سوال: علم کے فضائل کے بارے میں جو احادیث ہیں، ان سے مرادکون ساعلم ہے؟

جواب : علم کے فضائل کے بارے میں جتنی احادیث ہیں ان سے مراد دِینی علم ہے،دنیاوی علم مرادنہیں ۔

سوال : حُبِّ جاہ کا کیامعنی ہے؟

جواب :واہ واہ کی خواہش ،حب ِّجاہ یعنی مقام ومرتبے کی محبت کہلاتاہے یہ بڑی خطرناک باطنی بیماری ہے،بچوں میں بھی یہ خواہش ہوتی ہے اوربڑوں میں بھی۔اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

سوال : کیا جنّ کو اصلی شکل میں دیکھنا ممکن ہے ؟

جواب:نہیں

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ"فیضانِ امام احمد بن حنبل"پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ "فیضانِ امام احمد بن حنبل" کے17 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے بُرے خاتمے سے بچانا ،مدینےمیں محبوب ِکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلووں میں شہادت کی موت نصیب فرمانا ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔