
تبلیغ
دین اسلام میں اَمَر بِالْمَعْروف و نہی عنِ
المُنْکَریعنی
نیکی کی دعوت کو عام کرنا اور برائی سے روکناایک بڑا منصب ہے۔ رب تبارک و تعالیٰ
نے بھی ان کاموں کو کرنے کا قرآن مجید میں
حکم ارشاد فرمایا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ
نے
حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء و رسولوں
کومبعوث فرمایا ہے۔آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتے اور برائی سے
روکتے تھے۔ اس کے علاوہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے اصحاب علیہم الرضوان کو بھی نیکی کی دینے اور برائی سے روکنے کا ذہن
دیتے رہے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عشق نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں غوطہ زن ہوکر اپنی ساری زندگی انہی کاموں میں وقف کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ
دنیا میں جتنے بھی اللہ کے نیک بندے آئے انہوں نے بھی اپنی زندگی میں لوگوں کو بھلائی کی طرف آنے اور برائی سے رُکنے
کا درس دیا۔
عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کا مدنی مقصد بھی یہی ہے کی ”مجھے اپنی اور
ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔ اس مقصد کے تحت دعوت اسلامی دنیا
بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں گناہوں سے نفرت
پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
بانی
دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مختلف ذریعے سے عاشقان رسول کو نیکی دعوت
دیتے رہتے ہیں جن میں سے ایک ذریعہ ہفتہ وار رسالہ بھی ہے۔ اس ہفتے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا رب
الْمصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھ یا سُن
لے، اُسے علم و تقویٰ کا پیکر بنا اور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
6 نومبر سے 17 نومبر تک روزانہ رات کو بعدِ عشاء مدنی
مذاکروں کا سلسلہ ہوگا

دعوتِ اسلامی کی جانب سے پیرِ پیراں، میرِ میراں
حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی حضور
غوثِ پاک رحمۃ
اللہ علیہ کا عرسِ پاک ہر سال نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ربیع الآخر کا مہینا شروع ہوتے ہی مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جن کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوتا ہے جبکہ امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ
رسول کے ہمراہ جلوسِ غوثیہ نکالتے ہیں ، اس کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہعاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم
و حکمت سے بھرپور جوابات عطا فرماتے ہیں۔ اِن مدنی مذاکروں کا اختتام اجتماعی دعا
اور صلاۃ و سلام پر ہوتا ہے۔
رؤیتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے رکن مفتی علی اصغر
عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین کو بتایا ہے کہ یکم ربیع الآخر آج 6 نومبر کی شب کو ہوگی۔ اسی
مناسبت سے آج را ت سے 11 ربیع الآخر تک مدنی مذاکروں کا آغاز
ہوجائے گا جن میں تلاوت و نعت خوانی اور جلوسِ غوثیہ، سوالات و جوابات اور دعا و
صلاۃ و سلام کا سلسلہ ہوگا۔
مدنی مذاکرے کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ کراچی میں ہوا کرے گا جس میں امیرِ
اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ خود تشریف فرماہوں گے جبکہ تمام مدنی مذاکرے مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ
بھی کئے جائیں گے جسے لاکھوں کروڑوں
ناظرین اپنے گھر بیٹھے ملاحظہ کرسکیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول کو دعوت دی جاتی ہے کہ جن
اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ کراچی آنا ممکن ہو وہ یہاں تشریف لاکر اور دیگر عاشقانِ رسول مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں اور علمِ دین کے نور
سے اپنے سینوں کو منور فرمائیں۔

دین
ِاسلام نے جہاں مردوں کے لئے زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں۔ ویسے ہی عورتوں کے لئے بھی
رہنما اصول قائم کر رکھے ہیں۔ دعوت اسلامی
کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی بھی دینی و
معاشرتی تربیت کی جاتی ہے۔
اس
ہفتے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو رسالہ ”امیر اہلسنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنےوالوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعا ئےجانشین امیر اہلسنت
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” امیر
اہلسنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات “ پڑھ یاسُن لے، اُسے اپنے گھر کی
خواتین کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دینی احکامات پر عمل کروانے کی توفیق عطا
فرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم ِالنَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
علم وہ
دولت ہے جو خرچ کرنے سے بڑھتی ہے، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری

30اکتوبر
2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے فیضانِ مدینہ آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر
ہزاروں عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔
مدنی
مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال : مدنی مذاکرے سے زیادہ سے زیادہ
فوائد کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں ؟
جواب : جو کام توجہ سے
ہوتاہے اس سے زیادہ فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں ،توجہ اوراہتما م کے ساتھ مدنی مذاکرہ سناجائے ،غفلت
کے ساتھ نہ سناجائے، مسلمانوں کو حکم ہے کہ وہ شریعت کی بات توجہ کے ساتھ سنیں ۔
سوال : کیا
نام کے بھی اثرات ہوتے ہیں ؟
جواب: جی ہاں !نام کےبھی اثرات ہوتے ہیں ،نام اچھا
ہوتوکام بھی اچھے ہوتے ہیں،اس اچھے نام کی
برکتیں حاصل ہوتی ہیں ،انبیائے کرام ،صحابہ واہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین اوربزرگوں کے ناموں
پر نام رکھنے کے فوائدملتے ہیں ، ناپسندیدہ لوگوں کے نام پرنام رکھا جائے توبچے کے کام بھی ناپسندیدہ ہوتے
ہیں ۔
سوال:
کیاعبادت مثلاً(
ذکروغیرہ)بھی اس اندازسےہونی چاہئے کہ کسی کو تکلیف نہ پہنچے؟
جواب:جی
ہاں !عبادت
ہویا دنیا کا کوئی کام ،طواف ہویا
بازارہماری ذات سے کسی کوتکلیف نہیں پہنچنی چاہئے ،بلکہ جان بوجھ کر ایساکام کرنے
کی بھی اجازت نہیں جس سے بندے کی اپنی ذات کو تکلیف پہنچے ،مثلاً(اتنی
بلندآوازسے ذکر کرناکہ جس سے گلے کو تکلیف ہو)وغیرہ
سوال : دعوتِ اسلامی سے وابستہ
عاشقانِ رسول کی تعدادکتنی ہے؟
جواب: دعوتِ
اسلامی سے لاکھوں کروڑوں بلکہ بے شمارعاشقانِ رسول
وابستہ ہیں ۔
سوال : UK میں جامعۃ
المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والوں کو امیراہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا ارشادفرمایا ؟
جواب : درسِ نظامی کے بعد
بھی مطالعہ جاری رکھیں ،آپ کو سرکارِاعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی کتابیں پڑھنی ہیں
،علم کو باقی رکھنے کا اہم ذریعہ تدریس بھی ہے،درس ِنظامی پڑھانے کا سلسلہ شروع
فرمائیں ، علم وہ دولت ہے جو خرچ کرنے سے بڑھتی ہے،اس میں مزید اضافہ ہوتاہے ،مدنی
قافلے میں سفربھی کریں ،مدنی قافلہ عملی کام(Practical) کرنے کا بہترین
ذریعہ ہے ،اس سےتجربات ہوتے ہیں ،تجربے سے بھی علم میں اضافہ ہے۔
سوال : دین پرعمل کرنے کی وجہ سے کوئی دل دکھائے تو کیا کریں ؟
جواب: صبرکیا جائے کیونکہ ہم لوگوں کی زبان تو پکڑنہیں سکتے ،صبرکرکے ثواب کمائیں
،بہرحال دل آزاری کرنے والے کو توبہ کرنی چاہئے ۔
سوال:کسی کی تکلیف دُورنہ
کرسکیں تو کیا کریں ؟
جواب : اگر ہم
کسی کی تکلیف دُورنہیں کرسکتے تو کم ازکم اس تکلیف میں اپنے قول یا فعل سے اضافہ نہ کریں ۔
سوال : کسی مسلمان
کے بال سفیدہوجائیں تو اسے کیا فائدہ ہوتاہے ؟
جواب : سفید بال تو مسلمان کے لیے بزرگی ہے ،
قیامت کے دن یہ اُس کے لیے نورہوگا،حدیث
پاک میں ہے کہ بالوں کا سفید ہونا مسلمان کے لیے نور ہےجس کا حالتِ اسلام میں ایک بال سفید ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے اللہ پاک اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتاہے
اور اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے۔ '' (ابو
داود :4202،ابن حبان :2985)
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ" کس کس
کو عیب بتاسکتے ہیں "پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ
ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو
کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھ یا سن لے، اُسے
اپنی زبان درست استعمال کرنے کی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے
آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

”اَلْعِلْمُ
حَیَاةُالْاِسْلَامِ وَعِمَادُ الْا یْمَانِ“علم اسلام کی
زندگی اور دین کا ستون ہے۔ (جمع الجوامع، ۵/۲۰۰،حدیث:۱۴۵۱۸)
شیخ
الاسلام، امام برہان الاسلام، ابراہیم زَرنُوجی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی تحریر
فرماتے ہیں:”علم کو اس وجہ سے شرافت و عظمت حاصل ہے کہ علم تقویٰ تک پہنچنے کا وسیلہ
ہے جس کے سبب بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حضور بزرگی اور ابدی سعادت کا
مستحق ہوجاتا ہے“۔ (تعلیم المتعلم طریق التعلم،ص۶)
اعلیٰ
حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:
”بے علم مجاہدہ والوں کو شیطان انگلیوں پر نچاتا ہے ،منہ میں لگام ،ناک میں نکیل
ڈال کر جدھر چاہے کھینچے پھرتا ہے“۔ (فتاویٰ رضویہ،۲۱/۵۲۸)
عاشقان
رسول کو علم کے سمندر میں ڈبونے اور علمی خزانے سے مالا مال کرنے کے لئے ہر ہفتے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتاہے
جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ علم و حکمت سے بھر پور مدنی
پھول ارشاد فرماتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں 30 اکتوبر 2021ء کو بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد
کیا جائیگا جس میں بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہاسلامی
بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات ارشاد
فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکرے میں طبی اور روحانی علاج بھی بیان
کرتے ہیں۔

حضور
نبی کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صحابہ
کرام عَلَیْہِمُ
الرِّضْوَان سے
ارشاد فرمایا:’’جانتے ہو مسلمان کون ہے؟‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو ارشاد فرمایا: ’’مسلمان وہ
ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’مومن کون ہے؟‘‘ارشاد فرمایا:
’’مومن وہ ہے کہ جس سے دوسرے مومن اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ سمجھیں۔‘‘ (نجات
دلانے والے اعمال کی معلومات،صفحہ۲۹۳)
فرمانِ
مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جس نے
کسی مسلمان کی ”پَردہ پوشی“ کی اللہ عَزَّوَجَلَّ دنیا و آخرت میں اس کی ”پَردہ پوشی“
فرمائے گا۔ (مسلم،
ص 1110، حدیث: 2699، ملتقطاً)
اس
ہفتے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کو باطنی بیماری ”غیبت “ اور مسلمانوں کے عیب کو تلاش کرنے سے بچانے
کے لئے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھ یا سن
لے، اُسے اپنی زبان درست استعمال کرنے کی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے
پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن ﷺ
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہ جنت کی
چابی ہے ، امیر اہلسنت علامہ محمدالیاس قادری
.jpg)
23اکتوبر
2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے
فیضانِ مدینہ آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی
چینل شرکت کی۔
مدنی
مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ
کیجئے
سوال : جنت کی چابی کیا ہے اوراس کے دندانے کیا ہیں ؟
جواب : لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہ جنت کی چابی ہے ،اس کے دندانے
فرائض و واجبات کااداکرنا اورگناہوں سے
بچناہے ۔
سوال : کسی کو یہ کہنا کیسا ہے کہ "تم ڈِھیٹ
مٹی کے بنائے گئے ہو" ؟
جواب: ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں،البتہ جس مٹی سے
انسان کو بنایا گیا ہے وہ کئی طرح کی تھی اوراس میں کئی صفات ہیں مثلاًنرمی ،سختی
وغیرہ۔
سوال: اگر ماں اور باپ
دونوں فوت ہوچکے ہوں تو پہلے کس کی قبرپرجائے؟
جواب:قبرستان جاتے ہوئے جس
کی قبرپہلےآجائے ،پہلے وہاں حاضرہوکر
فاتحہ خوانی کرلے۔
سوال : حضرت
بہاؤالدین انصاری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں کچھ مدنی پھول عنایت فر ما دیں؟
جواب: حضرت بہاؤالدین انصاری رحمۃ اللہ علیہ قادریہ رضویہ سلسلے کے بزرگ تھے ،صاحبِ
تصنیف تھے،حضرت شیخ احمد جیلانی رحمۃاللہ علیہ
نے بیت اللہ شریف میں انہیں سلسلہ قادریہ کی خلافت عطافرمائی تھی۔
سوال : کیاہم کسی کو رِیا کارکہہ سکتے ہیں ؟بزرگانِ دین چھپ کر کیوں
عبادت کرتے تھے ؟
جواب : رِیایعنی دِکھاواباطنی
امراض میں سے ہے، اس کا تعلق نیت یعنی دل سے ہے اس لیے کسی کو رِیاکارنہیں کہنا چاہئے
۔البتہ نیکی کو ظاہرکرنے سے رِیا کاری سےبچنا مشکل ہوجاتاہے، اس لیے بزرگانِ دین
چھپ کرعبادت کرتے تھے ۔
سوال : رِیا
کاری
سے کیا مرادہے؟
جواب: اپنی نیکی کے
بارے میں کسی کو بتانا تاکہ میرامقام اوراحترام سامنے والےکےدل میں
پیداہوجائے مثلاً سامنے والا اسے نیک سمجھےیا دوسرے سے مال بٹورنا چاہتاہے،اس لیے
اپنی نیکی کا اظہارکررہا ہے تویہ ریا کاری
ہے ۔
سوال: علم
کے فضائل کے بارے میں جو احادیث ہیں، ان سے مرادکون ساعلم ہے؟
جواب : علم کے فضائل کے بارے
میں جتنی احادیث ہیں ان سے مراد دِینی علم ہے،دنیاوی علم مرادنہیں ۔
سوال : حُبِّ
جاہ کا
کیامعنی ہے؟
جواب :واہ واہ کی خواہش ،حب ِّجاہ یعنی مقام ومرتبے
کی محبت کہلاتاہے یہ بڑی خطرناک باطنی
بیماری ہے،بچوں میں بھی یہ خواہش ہوتی ہے اوربڑوں میں بھی۔اس سے بچنے کی کوشش کرنی
چاہئے ۔
سوال : کیا
جنّ کو اصلی شکل میں دیکھنا ممکن ہے ؟
جواب:نہیں
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ"فیضانِ
امام احمد بن حنبل"پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ
ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو
کوئی17 صفحات کا رسالہ "فیضانِ امام احمد بن حنبل" کے17 صفحات پڑھ
یا سُن لے اُسے بُرے خاتمے سے بچانا ،مدینےمیں محبوب ِکریم
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے جلووں میں شہادت کی موت نصیب فرمانا ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام جیکب آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام، تاجران، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے
سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں عملی طور پر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر
میں شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کندھ کوٹ ضلع کشمور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں علمائے کرام، تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید
رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے اجتماع
سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
دربار
عالیہ ویہر شریف تحصیل سیہون شریف میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی کی حاضری ہوئی جہاں انہوں نے آغا فقیر محمد جان نقشبندی اشرفی صاحب کے
آستانے میں ان سے ملاقات کی اور دعا فرمائی۔
بعد
ازاں جانشین امیر اہلسنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے قبلہ حضرت
خواجہ فقیر محمدنقشبندی المعروف رہنمائے سالکین اور خواجہ مخدوم محمد اشرف نقشبندی
المعروف مصلی دہنی رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے فاتحہ
خوانی کا سلسلہ ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی 24 اکتوبر 2021ء کو لاڑکانہ زون میں تشریف
آوری ہوئی جہاں انہوں نے مدنی حلقے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اس
مدنی حلقے میں لاڑکانہ زون کے ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول بھی
شریک تھے۔آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے
ایک بزرگ اسلامی بھائی کے سرپر عمامہ سجایا اور عاشقان رسول سے ملاقات کی۔
قاسم آباد کے مدنی حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری
کا بیان

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو قاسم آباد جامشورو کابینہ حیدر آباد ریجن
میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دینی
حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود
تھے۔