دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے تحت ادریس گارڈن کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کراچی ریجن و زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘
کے موضوع پر مختصر بیان کیااور شعبے میں
بہتری لانے کے حوالےسے متفرق نکات سمجھائے نیزگزشتہ کارکردگی کافالو اَپ کیا۔ مزید
تعلیمی معیارکو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور ہر ماہ نئے مدرسۃ المدینہ کے آغاز کرنے اور ریجن
تا علاقہ سطح کے بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا جائزے و تفتیش کرنے کاہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
روحانی علاج
للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد زون
میں دوہرائی اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد، ٹوبہ اور
سرگودھا زونز میں دوہرائی اجتماعات کا
انعقاد ہوا جن میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار اور جھنگ، فیصل آباد ، ٹوبہ اور سرگودھا زون تا علاقائی مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے تینوں
مقامات پرتعویذات و اوراد عطاریہ کی دوہرائی کروائی نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں
کاجائزہ لیتےہوئےاچھی (progress ) دکھانے والی اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور شعبے کے مدنی
پھول پیش کرتےہوئے زیادہ سے زیادہ دینی
کام کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
واہ کینٹ کابینہ میں مختلف مقامات پر مدنی قاعدہ اور6
ماہ کا ناظرہ قراٰن کورسز کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے تحت گزشتہ دنوں واہ کینٹ کابینہ
میں9 مختلف مقامات پر مدنی قاعدہ کورسز
اور6 ماہ کا ناظرہ قراٰن کورسز کاانعقاد ہوا جن میں کم وبیش 150 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ان کورسز میں اسلامی بہنوں کومخارج کےساتھ مدنی
قاعدہ پڑھنےکاطریقہ اور ناظرہ قراٰن پڑھایاگیااور کورسز
کےاختتام پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کابینہ سطح پر رزلٹ اجتماعات کی ترکیب کی جن میں رکن ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں نے ’’ فضائل قرآن‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے۔ 140 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی
سعادت حاصل کی ۔ 25 اسلامی بہنوں نے فائنل
تدریسی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 21 ٹیسٹ پاس مدرسات نے اپنے اپنے ذیلی حلقوں میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ اور گھر مدارس کے
آغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن
کے کشمور زون کی ڈویژن ڈھرکی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں زون تا ڈویژن سطح
کی اسلامی بہنوں نے اس شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ راہ خدا میں وقت
دینا‘‘ کےحوالےسے ذہن سازی کی نیز تقرریاں پوری کرنےاورقربانی کی کھالیں جمع کرنے کےحوالےسے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف
دیئے جبکہ ڈونیشن بکس رکھوانے کی ترغیب
بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن
میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے اپنے اعمال کا جائزہ لینے
کاذہن دیتےہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینے
کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کی طرف
سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔ اس موقع پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
نے روازنہ اپنےاعمال کاجائزہ لینے اور نیک
اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ
کی شہداد کوٹ اور قمبر ڈویژن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں شہدادکوٹ اور قنبر
کی ذمہ دار(شعبہ تعلیم،
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات، شعبہ رابطہ
اور شعبہ شارٹ کورسز) اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کے آغاز کرنے کا ذہن دیا اور اپنی قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو
جمع کروانے، بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن لینے اور دینی کاموں کو
مضبوطی کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا ۔ تقرریاں بھی مکمل کی گئیں نیزاسلامی بہنوں نے دینی
کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی پیش کئےگئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد
کابینہ کی ڈویژن آفندی ٹاؤن میں ایک شخصیت کے گھر ایصال ثواب کےسلسلہ میں محفل نعت
کا انعقاد ہوا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ’’صلح کے فضائل ‘‘ کےموضوع
پر بیان کیا اور تعزیت کرنےکے بارے میں مدنی پھول پیش کئے ۔
اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی
کےدینی کاموں سےآگاہ کرتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات
کااظہارکیا۔محفل نعت کے اختتام پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت جیکب آباد کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جیکب آباد کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں متعلقہ شعبے کی کابینہ اور
ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
سکھر زون اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں
مکمل کرنے پر کلام کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور رسالہ نیک
اعمال کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شعبےکےدیگردینی
کاموں کے لئےتیارشدہ مدنی پھولوں پر عمل
کرنے کا ذہن بنایا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ملتان کابینہ مکی اورکابینہ قادر پوراں اطراف میں
کفن دفن تربیتی اجتماعات
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کےزیر اہتمام ملتان ریجن مکی کابینہ قادر پوراں اطراف اورکابینہ میں کفن دفن
تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں
35 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دونوں مقامات پر شریک
اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن
کاٹنے کا طریقہ سکھایا نیز کتاب ’’تجہیز
و تکفین کاطریقہ ‘‘ کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا۔اس کتاب سے ٹیسٹ دینے، ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاوردینی
کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب بھی دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ ملتان زون میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالےسےنکات سےآگاہ
کیااوراسلامی بہنوں کوقربانی کی کھالیں جمع کر نے کے حوالےسےاہداف دیئے نیزاگست 2021ءمیں
ہونے والے دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول دیئے اورڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل
کرنےکاذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم
للبنات کے تحت گزشتہ دنوں خان پورزون ظاہر پیرکابینہ اور خان پور کابینہ میں مدنی
مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں ڈویژن تا ذیلی حلقہ تک کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کرنےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اورقربانی کی
کھالیں جمع کر نے نیز نیک اعمال ا پلیکیشن
شخصیات اسلامی بہنوں کو ڈاؤن لوڈ کروانے کی ترغیب دلائی۔ ماہانہ کارکردگی کو بہتر
بنانے کے اہداف دیئےاور اس حوالےسےتربیت بھی کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
فیصل آباد ریجن مکتبہ المدینہ للبنات کی ماہ جون
2021ء کےدینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃ
المدینہ للبنات فیصل آباد ریجن کی جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں لگنےوالے بستوں کی تعداد: 789
بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں لگائے گئے بستوں کی تعداد:
130
ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 31
دارالسنہ للبنات میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 2