دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں واہ کینٹ
گرین سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ ، دارالمدینہ کی ناظمات پرنسپل اور ناظمہ اعلیٰ شریک تھیں۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کی اہمیت
بتاتےہوئےاسلامی بہنوں کودینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کےلئے تیار کیا اوراس کے
اہداف بھی طے کئے اور اتحاد و اتفاق کے
ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان زون کی 5کابینہ
اور بہاولپور
زون میں تربیتی سیشن کاسلسلہ ہواجن میں ریجن،زون،کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےای -رسید
کے حوالے سے کلام کیا اور اس کی نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مزید ای- رسید کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلاتےہوئےاسلامی بہنوں کواہداف دیئے نیز
ڈونیشن بَر وقت جمع کروانے کے حوالے سے ذہن دیا اور شعبے کےدینی کاموں میں
بہتری لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ تقرری کو پورا کرنے کے حوالے سے کلام کرتےہوئے
اہداف بھی دیئے ۔
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گھر میں
قربانی کاگوشت پڑا ہوا ہے۔ چند دن پہلے میرا ایک عزیز گھر میں آیا اس نے بتایا کہ
قربانی کاگوشت محرم سے پہلے پہلے ختم ہوجانا چاہئے محرم میں قربانی کا گو شت کھانا
گناہ ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کا گوشت کب تک کھا سکتے ہیں کیا واقعی
محرم میں کھانا گناہ ہے؟
جواب
بِسْمِ
اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مستحب یہ ہے کہ قربانی کے گوشت میں سے خود بھی کھائے اور دوسروں کو بھی کھلائے اورافضل یہ ہے کہ
سارے گوشت کے تین حصّے کئے جائیں ایک حصّہ فُقَرا کو اور ایک حصّہ دوست واحباب کو
دے اور ایک حصّہ اپنے گھر والوں کیلئے رکھ لے۔ اگر ساراگوشت اپنے گھر میں رکھا اور
استعمال کر لیا تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں اور جب تک چاہیں رکھ سکتے ہیں استعمال
کرسکتے ہیں محرم سے پہلے پہلے ختم کرنا شرعاً ضروری نہیں، ابتداءِ اسلام میں تین
دن سے زیادہ رکھنے کی ممانعت تھی جو بعد میں منسوخ ہوگئی۔ لہٰذا قربانی کرنے والا یا
جسے وہ دے جب تک چاہیں استعمال کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ محرم میں قربانی کاگوشت
کھانے کو گناہ کہنا اٹکل سے بغیر تحقیق کے غلط مسئلہ بتانا ہے جو بلاشبہ ناجائز و
گناہ ہے اس لئے کہنے والے پر توبہ واجب ہے۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
حضرت سائیں کرم الہی المعروف کانواں والی سرکار کے
سالانہ عرس پر قرآن خوانی کا سلسلہ
گجرات
میں حضرت سائیں کرم الہی المعروف کانواں والی سرکار رحمۃ اللہ علیہ سالانہ عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا۔
شعبہ
مزارات اولیاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی 2021ء کو مزار شریف پر قرآن
خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن پاک
کی تلاوت کی۔قرآن خوانی کے بعد شعبہ مزارات اولیاء کے رکن زون ثناء اللہ عطاری نے مدرسۃ
المدینہ بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ
ہوا۔ (رپورٹ:
ثناء اللہ عطاری، سیالکوٹ زون شعبہ مزارات اولیاء)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز میں 17 جولائی 2021ء کو گودھرا کالونی نیو کراچی
میں رزلٹ اناؤنس کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عصری علوم
اسکول کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ناظم
مدرسۃ المدینہ بوائز قاری بغداد رضا عطاری نے تعلیم ، پابندی اورصفائی ستھرائی پر طلبہ کی تربیت کی اور انہیں
اگلی کلاس میں اپنی تعلیم ، پابندی ، اپنے اخلاق و کردار کو مزید بہتر بنانےکے لئے
کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
آخر
میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو تحائف پیش بھی کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد
بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی)
شعبہ
حج و عمرہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اٹک کابینہ کی جامع
مسجد نور مصطفٰے میں یاد مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی ذمہ داران اور اہلِ
علاقہ نے شرکت کی۔
رکن
کابینہ شعبہ حج و عمرہ اٹک نے حج کے فضائل بیان کئے اور احرام باندھنے کا عملی
طریقہ سیکھایا ۔ (رپورٹ:
مبشر حسن عطاری ، شعبہ حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 14 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ کوٹ مومن دوہرائی اجتماع ہوا جس میں
بھلوال زون بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ روحانی علاج محمد انوار عطاری نے تعویذات لکھنے کے متعلق ضروری احتیاطیں بیان
کیں اور دوہرائی کروائی۔ (رپورٹ:
سمیر علی عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ
روحانی علاج)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 12 جولائی 2021ء کو جامع مسجد تلوی
کُھوڑہ وادیِ سون ضلع خوشاب میں 12 دن کا معلم کورس ہوا جس میں جامعۃ
المدینہ کے مدنی اسلامی بھائی، قاری صاحبان، ٹیچر اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
رکن
مجلس مدنی کورسز حافظ اویس عطاری نے دعوت اسلامی کی تنظیمی اپڈیٹس، شعبہ جات کی
تفصیل اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔حافظ اویس عطاری نے شرکا سے
دینی کام کیسے کروانا ہے؟، انفرادی کوشش کیسے سکھانی ہے؟، فیضان نماز کورس کیسے
کروانا ہے؟ اس حوالےسے اہم نکات بیان کئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے تحت ریسکیو آفس 1122 پاکپتن شریف میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں
مارننگ شفٹ انچارج اور ریسکیو اہلکاروں نے شر کت کی۔
شعبہ
FGRF
کے ذمہ دار فیضان علی چشتی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر
ہے ہمیں مخلوق خداکی خدمت کرتے وقت اللہ پاک کی رضا پیش نظر ہونی چاہیئے۔ فیضان
علی چشتی نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔ (رپورٹ:
فیضان علی چشتی، رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 16جولائی
2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ دارالسلام ٹوبہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹوبہ کے
زون اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شر کت
کی۔
نگران
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبے کی ترقی اور مزید بہتری پر اہم
نکات بیان کرتے ہوئے نئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: الله
دتہ عطاری، رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 15 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ چیچہ وطنی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اوکاڑہ زون کابینہ سطح کے ذمہ
داران نے شر کت کی۔
نگران
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبے کی ترقی اور مزید بہتری پر اہم
نکات بیان کرتے ہوئے نئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: الله
دتہ عطاری، رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےتحت R.H.C کالیکی منڈی میں16 جولائی 2021ء کو مدنی
حلقہ ہوا
جس میں سرکاری اسپتال کے عملے نے شرکت کی۔
رکن
زون مکرم عطاری نے نماز کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
محمد اعظم عطاری، کابینہ ذمہ دار شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان)